کراچی کی مویشی منڈی 2008

شمشاد

لائبریرین
آج تو ٹی وی پر بھی خبر تھی کہ کراچی میں بہت بڑی مویشی منڈی سج گئی ہے جس میں 20 لاکھ گائے بیل، 20 لاکھ بکرے اور 20 ہزار سے زیادہ اونٹوں کی گنجائش ہے۔
 

وجی

لائبریرین
منڈی میں تو ابھی کافی جگہ پڑی ہے جناب
آخری پندرہ دنوں میں یہ اپنے پورے عروج پر ہوگی
 

شمشاد

لائبریرین
آج دنیا ٹی وی پر کراچی کی موشی منڈی کے حوالے سے ایک خبر تھی کہ وہاں پر ایک پڑھی لکھی خاتون بھی ایک انکلوژر کی مالکہ ہے جس میں 40 عدد گائیں ہیں۔ برقع پوش اور حجاب میں موجود خاتون کے ملازمین بھی اس کی تعریف کر رہے تھے۔
 

کاشفی

محفلین
محسوس ہورہی ہے فضاؤں میں گوبر کی مہک
لگتا ہے میرے شہر میں مویشی منڈی لگ گئی

بہت بڑی مویشی منڈی سجائی ہے اس مرتبہ۔ زبردست۔
 

شمشاد

لائبریرین
دنیا ٹی وی پر ایک خبر تھی کہ مویشی منڈی میں ڈھائی فٹ کی ایک گائے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
 
Top