کراچی کی جلائی جانے والی مارکیٹوں کی تعمیر دوبارہ شروع

ناظم کراچی سیدمصطفی کمال نے کہا ہے کہ تمام جلائی جانے والی مارکیٹوں پر قومی پرچم لہرایا جائے تاکہ دہشت گردوں کو یہ باور کرایا جاسکے کہ انکی مذموم کارروائی سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔یوم عاشور پر جلنے والی متاثرہ مارکیٹوں کے دورے کے موقع پر سٹی ناظم کی درخواست پر لبیک کہتے ہوئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی اور واٹراینڈسیوریج بورڈ کے کنٹریکٹرزنے کہا کہ جس طرح انہوں نے کراچی کے تعمیراتی کاموں میں اپنا کردار ادا کیا ہے ویسے ہی جلنے والی ان مارکیٹوں کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا اور یہ کام اتوارسے شروع کردیا جائے گا۔ اس موقع پر سٹی ناظم سیدمصطفی کمال نے ان تمام پرائیویٹ اسکولز سے درخواست کی جن میں متاثرہ دکانداروں کے بچے زیر تعلیم ہیں کہ وہ متاثرہ دکانداروں اور انکے ملازمین کے بچوں کی آئندہ چھ ماہ کی فیس معاف کردیں سٹی ناظم کا کہنا تھا کہ اگر اسکول والوں نے انکی درخواست پر عمل نہیں کیا تومتاثرین کے بچوں کے لئے آئندہ چھ ماہ کی فیس سٹی گورنمنٹ دے گی۔

http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=78037
 

مغزل

محفلین
لکی مروت میں سو سے زائد افراد شہید ہوئے ، وہاں کتنی مارکیٹیں جلیں ؟؟؟؟؟؟؟
 

سویدا

محفلین
طالبان القاعدہ بلیک واٹر ایم کیو ایم کی مرضی جہاں‌چاہیں‌مارکیٹیں جلائیں جہاں‌چاہیں‌انسان جلائیں‌
آپ کو اختلاف کرنے کا کوئی حق نہیں‌پہنچتا:)
 

مغزل

محفلین
نہیں میرے دوست، یہ بات تجزیہ کی مد میں کہیں تھی ، میں محض عدم وابستگی کو انا کا مسئلہ نہیں بناتا ، جو حقائق ہیں‌اس پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ آپ بھی چاہیں‌ تو یہ روش ترک کرسکتے / سکتی ہیں۔
 

سویدا

محفلین
میں‌بھی حقائق کی بنیاد پر ہی بات کرتا ہوں‌
کسی بھی سیاسی جماعت سے میری کسی بھی قسم کی وابستگی نہیں‌ہے
اللہ کا شکر ہے ! ہر جماعت کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہوں‌
 

مہوش علی

لائبریرین
جس نے بھی دکانیں جلائیں وہ شر پسند ہے چاہے وہ کسی طبقے سے تعلق رکھتا ہو، اور حکومت کو خاموش تماشائی بننے کی بجائے پولیس فورس کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے انکو روکنا چاہیے اور اس تصادم میں مالی و جانی نقصان کا نہیں سوچنا چاہیے۔
لکی مروت میں ساری دکانیں خود ان رضاکاروں اور انکے گھر والوں کی ہوں گی، مگر اسلام آباد میں اعظم طارق کے مرنے پر بھی بہت ہنگامے اور توڑ پھوڑ ہوئی تھی (یہ الگ بات ہو گی کہ اب شاید کسی نہ کسی بہانے اسکا الزام بھی متحدہ کے سر لگا دیا جائے)۔ لال مسجد کے موقع پر بھی توڑ پھوڑ ہوئی، اسکا الزام بھی کیا متحدہ کو دے دیا جائے؟ ہمارے بھائیوں کی ذہنیت یہ ہو گئی ہے کہ پورے ملک میں کسی کی مرغی بھی مرے تو بس متحدہ کو پکڑ کر اسکے الزام میں ذبح کرنا شروع کر دیا جائے۔ حد تو یہ کہ پچھلے دنوں جب سہراب گوٹھ سے لوگوں نے نکل کر مہاجر علاقوں میں زبردست دہشتگردی پھیلائی اُسکا الزام بھی متحدہ پر لگا دیا گیا، اور پھر پیشنگوئیاں شروع ہوئیں کہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ عید کے بعد اس دہشتگردی کا جواب دہشتگردی سے دے گا وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔
اختلاف کریں، بے شک اختلاف کریں، ۔۔۔ مگر ایسی نفرتیں تو نہ کریں۔ آپ ہمارے ہی بھائی ہیں، اگر یہ کچھ آپ روا رکھتے رہے تو نفرتوں کی یہ خلیج تو وسیع تر ہی ہوتی چلی جائے گی اور اس کا فائدہ فقط طالبان اور دیگر شر پسندوں کو ہو گا کہ وہ ہر ایسے موقع کو استعمال کر کے دھماکے کریں گے اور اسکے بعد املاک کو جلاتے پھریں گے۔
مجھے بہت افسوس ہوتا ہے کہ جب پڑھا لکھا طبقہ بھی اس چیز میں ملوث ہوتا ہے۔ اگر ایسا کام طالبان یا انکے حمایتی کریں تو کچھ مسئلہ نہیں، مگر اس پڑھے لکھے طبقے کی طرف سے جب یہ باتیں آئیں کہ جن کا طالبان سے بھی کوئی تعلق نہیں، تو پھر یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے۔ مغرب کا شاہکار بتائے جانے والے ڈاکٹر شاہد کے لندن والے اخبار کی قلعی کھل گئی، مگر اُس نے جو جھوٹے شوشے چھوڑے وہ ابھی تک قوم میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ کس قدر افسوس کی بات ہے۔
 

مغزل

محفلین
مہوش بہن موضوع پر بات کیجے ، دیگر الزامات یا حقائق پر فی الحال بات نہیں ہورہی، شکریہ
 
متاثرین آتشزدگی کو سابقہ جگہ پر تعمیرات کی اجازت دینا ۔ !‌ ؟
سپریم کورٹ کی ججز سے اس سانحے کی تحقیقات کروانا ۔ ! ؟
یہ دونوں مطالبات ایم کیو ایم کے موقف کو واضح کرتے ہیں ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
مہوش بہن موضوع پر بات کیجے ، دیگر الزامات یا حقائق پر فی الحال بات نہیں ہورہی، شکریہ
چلیں بھیا، میں خیال کرتی ہوں کہ اتنا تلخ نہ ہوں۔ آجکل کچھ حالات ہی ایسے چل رہے ہیں کہ ان فتنہ پردازوں کی کارستانیاں دیکھ کر، اپنے پاکستانی معصوم و بے بس عوام کو بموں کی زد پر اڑتا دیکھ کر انسان تلخ ہو ہی جاتا ہے۔ بہرحال غصہ حرام ہے، ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ یہ فتنہ گر شریر لوگ اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہو پائیں اور ہمارے مابین اختلافات کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال نہ کر سکیں۔ انشاء اللہ۔
 
Top