مبارکباد کراچی میں چاند نظر آگیا

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ فہیم ، ایک تو عید امی کے بغیر گذر رہی ہے :( اور مزید نئی تازی یہ کہ صبح سویرے ایک عدد ابلا ہوا آلو کھایا :)
 
فہیم

لائبریرین
شکریہ فہیم ، ایک تو عید امی کے بغیر گذر رہی ہے :( اور مزید نئی تازی یہ کہ صبح سویرے ایک عدد ابلا ہوا آلو کھایا :)

اللہ خیر کرے

ویسے آلو کھانے کے بعد سے آپ کے تاثرات کیا ہیں:)

کچھ لذید کھانے کو دل کررہا ہے یا پھر بھوک ہی گھوم پھر کے واپس جاچکی ہے:rolleyes:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:)

فہیم ، پہلے تو بہت ہی لذیذ لگا مگر تھا بھی کافی بڑے سائز کا ، ختم کرتے کرتے یہ حال ہوا کہ اب آلو پر ایک عدد ہجو لکھنے کو دل ہے :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مجھے ابلے ہوئے آلو کھانا بہت پسند ہیں میں اکثر نمک مرچ کے ساتھ یا کیچپ چٹنی وغیرہ کے ساتھ کھا لیتی ہوں بہت مزے سے :) آج پھیکا ہی کھانے بیٹھ گئی تو پتہ چلا کہ شروع میں مزہ دیتا ہے آخر میں نہیں ۔
 
وجی

لائبریرین
اکثر لوگوں کو رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ غلط لگ رہا ہے اور اکثر اس بات کا رونا رو رہے ہیں کہ اتنی دیر تو پہلی بات یہ کہ ہوسکتا ہے کہ کراچی اور اسلام آباد میں بادلوں کی وجہ سے چاند نہیں دیکھا جاسکا پنجاب اور سندھ کے دیگر شہروں سے بھی یہی خبریں تھیں کہ چاند نظر نہیں آیا لیکن بدین ،کوئٹہ اور مردان کے کئے اضلاع سے چاند دیکھنے کی شہادتیں آئیں تھیں لیکن انکی تصدیق کرنے اور کروانے میں وقت لگا
رہی بات دیر سے اعلان کی توشاید آپ کو یہ نہیں معلوم کہ متحدہ عرب امرات میں کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا تھا کہ لوگ روزہ رکھ کر مسجد جاتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ آج تو عید ہے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ رونا ہمیشہ کا ہے نئی بات نہیں ۔

اور پاکستان میں ایسا ہو چکا ہے کہ آدھا دن روزہ میں گذرا اور بقیہ آدھا دن عید منا لی :twisted:
 
امکانات

محفلین
اکثر لوگوں کو رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ غلط لگ رہا ہے اور اکثر اس بات کا رونا رو رہے ہیں کہ اتنی دیر تو پہلی بات یہ کہ ہوسکتا ہے کہ کراچی اور اسلام آباد میں بادلوں کی وجہ سے چاند نہیں دیکھا جاسکا پنجاب اور سندھ کے دیگر شہروں سے بھی یہی خبریں تھیں کہ چاند نظر نہیں آیا لیکن بدین ،کوئٹہ اور مردان کے کئے اضلاع سے چاند دیکھنے کی شہادتیں آئیں تھیں لیکن انکی تصدیق کرنے اور کروانے میں وقت لگا
رہی بات دیر سے اعلان کی توشاید آپ کو یہ نہیں معلوم کہ متحدہ عرب امرات میں کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا تھا کہ لوگ روزہ رکھ کر مسجد جاتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ آج تو عید ہے

اس بار تاخیر کی وجہ ملک کے بیشتر حصوں بلخصوص‌ کراچی اور سندھ اور کراچی سے متصل بلوچستان میں بادلوں کا ہونا تھا عام طور پر سب سے معتبر چاند کراچی کا ہوتا اور غروب آفتاب کے وقت آسانی سے نظر آ جااتاہے دوسری جگہ گڈانی اور سمانی بلوچستان ہے کراچی میں بالعموم مغرب کے وقت فضا ء میں‌ موجود ایر فورس کے پائلیٹوں کو بھی نظر آ جا تا ہےاس بار قابل اعتبار مقامات ابر آلود تھے فلکیا تی لحاظ سے چاند کا نظر آنا انتہائی مشکل تھا یہ ہی وجہ ہے جامعہ کراچی کی رصدگاہ سے بھی نظر نہیں ‌آیا تاخیر سے اعلان کیوں ہوا اس پر جب میں‌ نے مولانا مفتی منیب الرحمن سے رات گئے رابطہ کیا تو انکا کہنا تھا کہ ضلع بدین کے تلہار نامی مقام سے چاند نظر آنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی اس کی تصدیق ضروری تھی اور جن مقامی علماء کرام نےتصدیق کر نی تھی وہ تراویح میں مصروف تھے تراویح کے تصدیق ہویئ اور پھر رویت ہلال کمیٹی کے فلکیاتی مااہر شبیر احمد کا کاا خیل نے بی رویت کا خفیف امکان طاہر کرتے ہوئے تصدیق کردی سپارکو نے بھی خفیف امکان ظاہر کیا تھا پھر اجلاس ہوا اور یوں اعلان میں تاخیر ہوگی فلکیاتی لحاظ سے چاند کا خفیف امکان مین نظرانا انتہائی مشکل ہوتا ہے چاندکی پیدائش ہوتی ہے مگر کھلی آنکھ سے نظر انے کے لیےاسکی حالت موافق نہین ہوتی ہے یہ کامی تفصلی موضوع ہے
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں سیاست نہیں وہ کیا ہے کہ ہم رات کو گیارہ بجے سے پہلے نکل نہیں سکے تھے ناں گھر سے تو اعلان کیونکر ہوتا ! :grin:

اہلِ محفل کو عید مبارک !

سُستی کی بھی حد ہوتی ہے، ذرا پہلے نہیں نکل سکتی تھیں تو کم از کم مفتی صاحب کو مس کال ہی کر دینی تھی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ہیںںںںںںںںںںںں
کیا مطلب وارث صاحب کیا آج سیالکوٹ میں عید نہیں‌ ہے؟

فہیم۔۔ وارث صاحب کا مطلب 'کچھ اور' ہے شاید۔۔۔۔ :grin:

کیا اس مطلب کا کچھ تعلق شعر و شاعری سے بھی ہے:confused::rolleyes:

واہ فہیم بھائی، اب آپ کو کیسے سمجھاؤں کہ 'عید' صرف 'چاند' دیکھنے سے ہی ہوتی ہے، نہیں یقین تو کسی "مولوی" سے پوچھ لیں، اور مجھے تو اب خواب میں بھی چاند نظر نہیں آتے سو عید کیسے مناؤں :grin:

اور شعر و شاعری سے اسکا گہرا تعلق ہے، کسی شاعر نے کہا تھا (تھوڑے سے تصرف کے ساتھ):

"چاند" چہرہ نظر آئے تو غزل کہتے ہیں :)
 
Top