مبارکباد کراچی میں چاند نظر آگیا

فہیم

لائبریرین
کراچی میں چاند نظر آگیا عید الفطر کل بروزِ بدھ 1 اکتوبر کو ہوگی۔

یہ اعلان اس وقت ہوا ہے جب یہاں تروایح بھی پڑھائی جاچکی تھی۔

میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو بہت بہت

eid_mubarak.gif
 

آبی ٹوکول

محفلین
کوئی تارے گول ہوندے
کوئی تارے گول ہوندے
عیداں انہاں دیاں
سجن جنھاں دے کول ہوندے

بحرحال میری طرفسے تمام اراکین محفل کو دلی عید مبارک ہو
 

زینب

محفلین
میں بھی کہوں‌یہ پاکستانی اتنے چنگے کب سے ہو گئے ساری دنیا کے 29 روزے اور یہ رکھیں گے 30 آخر میری حیرانی ختم ہو ہی گئی
 

شمشاد

لائبریرین
وہ اصل میں تمہیں حیران نہیں کرنا چاہتے تھے، اس لیے انہوں نے سوچا کہ زینب ایسے ہی حیران ہوتی رہے گی سارا دن، اس لیے صبح عید کا اعلان کر ہی دو۔
 
جی جب یہاں لوگ بے فکر ہو کر کہ کل روزہ ہے آرام سے بیٹھ گئے تھے۔ مفتی منیب الرحمٰن صاحب نے رات گیارہ بجے کے قریب چاند کا اعلان کر کے سب کو چونکا دیا۔ بہرحال یہ امر خوشی کا باعث ہے کہ صوبہ سرحد سمیت پاکستان بھر کے مسلمان یکم اکتوبر کو عید الفطر اکٹھے منائیں گے ۔ انشااللہ!
عید مبارک!!!
 

فہیم

لائبریرین
بڑی مارا دھاڈی چل رہی ہے یہاں تو

لوگ بچارے کل کے روزے کی تیاری کرچکے تھے کہ چلو عید پرسوں ہے
لیکن اب عید کی تیاریوں میں‌ مصروف ہیں۔


ویسے میں‌ اس معاملے میں ٹھیک ہوں کہ چاند رات کا انتظار نہیں کرتا اور ساری تیاری پہلے سے ہی کرکے رکھتا ہوں۔
یہی وجہ ہے کہ میں اس وقت مزے سے نیٹ پر لگا ہوا ہوں:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن شعیب بھائی سرحد والے تو 30 ستمبر کو عید منا چکے، اب کیا وہ دوبارہ عید منائیں گے؟
 

امکانات

محفلین
میری طر ف سے اس فورم پر موجود حاضر اور غائب پریشان اورخوشحال بیمار اور صحت مند کنجوس اور سخی سب دوستوں بنہوں کو دل کی دلی گہرائیوں سے آداب کے ساتھ عیددددددددددددددددددددددد میاررررررررررک قبول ہو
 

فہیم

لائبریرین
لیکن شعیب بھائی سرحد والے تو 30 ستمبر کو عید منا چکے، اب کیا وہ دوبارہ عید منائیں گے؟

سرحد والے نہیں
صرف جو افغان کیمپ کے مہاجرین ہیں انھوں نے 30 ستمبر کو عید منائی تھی
کیوں کے 30 ستمبر کو افغانستان میں بھی عید تھی
 
بالکل درست فہیم صاحب!۔۔۔۔۔۔۔شمشاد بھائی ایسا ہی ہے جیسا کہ فہیم صاحب نے بتایا ہے۔ ویسے سرحد کے وزیر بشیر بلور نے تو پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ صوبہ سرحد میں یکم اکتوبر کو عید منائی جائگی۔ انھوں نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ مفتی منیب کبھی ہمارے صوبے کی بات نہیں مانتے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی والے پہلے تو کہتے رہے کہ پشاور، لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں چاند نظر نہیں آیا۔ پھر اچانک ہی رات گیارہ بجے چاند کا اعلان کر دیا۔ اس طرح پورے پاکستان میں آج ہی عید منائی جائیگی!۔۔۔۔۔۔

میری جانب سے عید کارڈ کا تحفہ قبول کیجئے!!!

eid_mubarak.jpg
 

جیا راؤ

محفلین
نہیں سیاست نہیں وہ کیا ہے کہ ہم رات کو گیارہ بجے سے پہلے نکل نہیں سکے تھے ناں گھر سے تو اعلان کیونکر ہوتا ! :grin:


اہلِ محفل کو عید مبارک !
 

محمد وارث

لائبریرین
کراچی میں چاند نظر آگیا عید الفطر کل بروزِ بدھ 1 اکتوبر کو ہوگی۔

یہ اعلان اس وقت ہوا ہے جب یہاں تروایح بھی پڑھائی جاچکی تھی۔

میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو بہت بہت

مبارک ہو فہیم آپ کو کراچی میں چاند نظر آ گیا، سیالکوٹ میں نہ جانے کب چاند نظر آئے گا اور کب عید ہوگی! :(

:):)
 
Top