کراچی میں جل تھل

mfdarvesh

محفلین
اوہو
تب ہی رات ساری فلائٹس منسوخ ہو گئی تھیں
ہمارے ایک عزیز بھی رات کافی خوار ہوئے ہیں ائرپورٹ پہ

کراچی میں چھم چھم ہی ہو تو اچھا ہے
بارش ہوجائے تو کراچی ڈوب ہی جاتا ہے اور پھر ہلکی سی بارش کے بعد ہی شاہراہ فیصل بلاک ہوجاتی ہے جو گاڑی پہ ہے وہ تو گیا
 

فہیم

لائبریرین
اچھا ہے کہ میرے گھر اور کمپنی کے راستے میں کہیں ایسی سیلابی صورتحال سے واسطہ نہیں پڑا :)
 
اوہو
تب ہی رات ساری فلائٹس منسوخ ہو گئی تھیں
ہمارے ایک عزیز بھی رات کافی خوار ہوئے ہیں ائرپورٹ پہ

کراچی میں چھم چھم ہی ہو تو اچھا ہے
بارش ہوجائے تو کراچی ڈوب ہی جاتا ہے اور پھر ہلکی سی بارش کے بعد ہی شاہراہ فیصل بلاک ہوجاتی ہے جو گاڑی پہ ہے وہ تو گیا
چھم چھم تو شاید بچوں کا کوئی کھیل بھی ہے۔ :)
 
آج کراچی میں سردیوں کی پہلی بارش ہوئی۔
زبیر مرزا بھائی آپ کی فرمائش پر صبح گھر پر بس یہ تصاویر لے سکا۔:(

دو آوارہ بگلے جانے کہاں سے آگئے۔۔
image.jpg

 

محمداحمد

لائبریرین
آج کی بارش نے بھی وہی کیا جو ہمیشہ ہوتا ہے۔ یعنی جب میں دفتر کےلئے گھر سے نکل رہا تھا تو بارش تھمی ہوئی تھی، لیکن جب میں آدھے راستے میں پہنچا تو خوب بارش ہوئی۔ یعنی بارش کے نام پر چھٹی کئے ہوئی زمانے گزر گئے۔ :)
 

زبیر مرزا

محفلین
بہت شکریہ انیس الرحمن چھت سے لئی گئیں تصاویر زبردست ہیں - کئی یادیں تازہ ہوگئیں ان مناظر کو دیکھ کر
واٹر پمپ (فیڈرل بی ایریا) میں اس بار اپنے بھائی کے دوست سلیم صاحب کے گھر اُن کے تیسری منزل پر بنے اسٹوڈیو میں جانے کا اتفاق ہوا
تو وہاں سے ایسا ہی منظر نظرآیا تھا- کراچی کی بارش کا لُطف ہی کچھ اور ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
نایاب بھائی! نظارے تو واقعی اچھے ہیں۔ مگر میں نے اپنے موبائل کی زندگی خطرے میں ڈال کر جو کارنامہ انجام دیا ہے اس کی تو کسی نے تعریف نہیں کی۔ :sad:
موبائل بھی اور اپنی بھی۔ جو خطرہ موبائل کو بارش کے قطروں سے تھا خطرہ آپ کو ٹی ٹی سے ہونا تھا :)
 
Top