کراچی طوفان، احباب خیریت سے ہیں؟

ساجداقبال

محفلین
السلام علیکم،
جیسا کہ سب دوست جانتے ہیں کہ گزشتہ دنوں کراچی میں شدید طوفان و بادوباراں سے انسانی جانوں اور املاک کو بہت نقصان پہنچا۔ چونکہ سب کراچی والوں کی خیریت پوچھنا فرد واحد کیلیے ممکن نہیں اسلئے براہ کرم محفل کے کراچی والے ارکان اپنی خیریت سے مطلع کریں۔نعمان!‌آپ خیریت سے ہیں؟
 

ابوشامل

محفلین
الحمد للہ! میں خیریت سے ہوں لیکن یہاں بہت نقصان ہوا ہے، اللہ ان سب کی مغفرت کرے جو اس قدرتی آفت کا نشانہ بنے ہیں اور ہم پر اپنا رحم کرے۔ آمین
 

غازی عثمان

محفلین
میں تو خیریت سے ہوں لیکن جو لوگ خیریت سے نہیں ہیں ان کے لئے دعا کریں کہ اللہ ان پر رحم فرمائے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پرسوں کے طوفان میں 230 افراد جاں بحق ہوے ہیں۔

ٕاللہ ان سب کی مغفرت فرمائے۔
 

AHsadiqi

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
خدا وند عالم مرحومین کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو شفا کاملہ عنایت فرمائے ۔ خالق کائنات وطن عزیز پاکستان کو ہر قسم کی آفات وبلیات سے محفوظ فرمائے
آمین
 

محمد وارث

لائبریرین
کراچی کے طوفان سے ہونے والے جانی نقصان کا سنکر انتہائی دکھ ہوا ہے، اللہ تعالٰی مرحومین کی بخشش فرمائے اور انکے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اللہ تعالٰی پاکستان اور اہلیانِ پاکستان کو ہر طرح کی زمینی و آسمانی، آفات و بلیات و حادثات سے محفوظ رکھے۔

آمین یا رب العالمین
 

باسم

محفلین
بہت شکریہ ساجد بھائی خیریت دریافت کرنے کا
الحمدللہ خیریت سےہوں بس کل پھسلنے سے بچ گیا تھا ورنہ آپ کو جواب نہ لکھ پاتا یقینا صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ہے
 
Top