کراچی حادثہ --- کوئی خبر نہیں

مغزل

محفلین
کراچی حادثہ --- کوئی خبر نہیں

ناظم میاں کو چھینک آجائے تو خبر ، مگر ۔۔۔
آج صبح دفتر آتے ہوئے شاہراہ پاکستان پر عائشہ منزل اور کریم آباد کے درمیان علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سامنے
ایک تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کردیا، مشتعل افراد نے بس کو آگ لگادی۔۔۔۔
میڈیا میں لاکھ تلاش کے باوجود کوئی خبر نہ ملی۔جیسے انسان نہیں کوئی جانور مر گیا ہو۔

تصاویر (از ، راقم الحروف)

p7280410.jpg

p7280411.jpg

p7280412.jpg

p7280413.jpg

p7280414.jpg

بس کو جب آگ لگائی جارہی تھی اس وقت کی تصاویربھی ہیں ۔۔ جس میں پولیس عنقا ہے ، حالانکہ محض ایک فرلانگ کے فاصلے پر سب لوٹ کھسوٹ میں مصروف رہتے ہیں،۔۔ ایک پولیس افسر جو بعد میں آئے اور ہم سے مخاطب ہوئے ، کہ حکومت کو یہاں بالائی گزرگاہ بنانی چاہیئے ۔۔ (گالیاں جو حکومت کو دی گئیں وہ شامل کرنا مناسب نہیں ،

’’ تسی سمجھ گئے او نا ‘‘
 
مغزل

محفلین
یہ کیا واقعی مشتعل مظاہرین کی کاروائی ہے؟ یا ایم کیو ایم کی غنڈہ گردی کی کوئی مثال؟

ہر معاملے کو ایم کیو ایم کی غنڈہ گردی سے جوڑنا مناسب نہیں، میں اس واقعےکا گواہ ہوں، کل بھی عین اسی جگہ اور اسی وقت حادثہ ہوا،اللہ کے کرم سے مضروب زندہ سلامت گھر گئے ، اس جگہ حادثے ہونا روز کا معمول ہے ، ای اور واقعہ میں کچھ دیر میں عرض کرتا ہوں ، مگر وہ عفت اور حیا کا ہے ، امید ہے بہت سے لوگوں کی آنکھیں بھی کھل جائیں گی۔والسلام
 
فخرنوید

محفلین
کراچی حادثہ --- کوئی خبر نہیں

ناظم میاں کو چھینک آجائے تو خبر ، مگر ۔۔۔
آج صبح دفتر آتے ہوئے شاہراہ پاکستان پر عائشہ منزل اور کریم آباد کے درمیان علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سامنے
ایک تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کردیا، مشتعل افراد نے بس کو آگ لگادی۔۔۔۔
میڈیا میں لاکھ تلاش کے باوجود کوئی خبر نہ ملی۔جیسے انسان نہیں کوئی جانور مر گیا ہو۔

تصاویر (از ، راقم الحروف)

p7280410.jpg

p7280411.jpg

p7280412.jpg

p7280413.jpg

p7280414.jpg

بس کو جب آگ لگائی جارہی تھی اس وقت کی تصاویربھی ہیں ۔۔ جس میں پولیس عنقا ہے ، حالانکہ محض ایک فرلانگ کے فاصلے پر سب لوٹ کھسوٹ میں مصروف رہتے ہیں،۔۔ ایک پولیس افسر جو بعد میں آئے اور ہم سے مخاطب ہوئے ، کہ حکومت کو یہاں بالائی گزرگاہ بنانی چاہیئے ۔۔ (گالیاں جو حکومت کو دی گئیں وہ شامل کرنا مناسب نہیں ،

’’ تسی سمجھ گئے او نا ‘‘

جناب میڈیا والوں نے ویڈیو بنانی ہے پھر اسے ایڈٹ کرنا ہر پھر نیوز بنا کر بھیجی جاتی ہے

اس لئے وقت تو لگتا ہے نا جناب
 
شمشاد

لائبریرین
حادثہ ہوا، حادثے کے ذمہ دار کو سزا ملنی چاہیے۔ یہ ہجوم کا مشتعل ہو کر بس کو آگ لگا دینا یہ جاہلیت ہے۔ اپنا ہی نقصان ہے۔
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم
مغل بھائی آخر یہاں کیا خاص بات ہے جو حادثہ یہاں ہوا جیسا کہ آپ نے فرمایا روز کا معمول ہے ؟
 
جس ملک میں قانون نہ ہو وہاں ایسا ہی ھوتا ہے۔ حادثے کے ذمہ داروں کو شزا کب ملتی ہے۔ ڈرائیور تو پولیس سے مک مکا کر لیتا ہے۔

4 سال پہلے ایک ٹرک نے میرے بہنوئی کے گاڑی میں ٹکر ماردی اور 40ہزار کا نقصان کر دیا۔ جب ٹرک ڈرائیورکو پکڑا گیا تو اس نے کہا کےٹرک کو آگ لگا دو مگر میں ایک روپیہ نہیں دوں گا۔۔اب آپ لوگ بتایئے کہ عوام کیا کرے
 
گرائیں

لگتا ہے آپ کے شہر میں عدالت، پولیس اور حلومت نام، کی کوئی چیز نہیں، کیا آپ علاقہ غیر میں رہ رہے ہیں؟
 
گاڑیوں کی انشورنس کا لازمی قانون ہونا چاہیے۔ جیسے یہاں ہے، یہاں کوئی گاڑی بغیر انشورنس کے سڑک پر نہیں چل سکتی۔
 
جناب پولیس خاکی (‌المعروف ٹلے) و سفید (ہوالمعروف فارمی انڈے) رشوت سمیٹنے میں لگے رہتے ہیں، گاڑیا ں بے ہنگم چلائی جاتی ہے ، بڑے بڑے ٹرانسپورٹر بھتہ ( جو کروڑوں میں ہوتا ہے) ادا کرتے ہیں اور ڈرائیور پر قتل ِ‌خطا کا مقدمہ بھی نہیں چلتا ، یہی وجہ ہے عوام ( بعض اوقات شرپسند عناصر بھی یہی کام کرجاتے ہیں) اپنا غصہ گاڑی جلا کر کم کرتے ہیں۔۔۔ یہ سرکاری گاڑی نہیں ہے ، پرائیویٹ ہے ، جسے عرفِ عام میں مزدا یا منی بس کہتے ہیں۔ فرحان دانش کی بات سو فیصد درست ہے ، ایسا ہی ہوتا ہے۔

جناب میڈیا والوں نے ویڈیو بنانی ہے پھر اسے ایڈٹ کرنا ہر پھر نیوز بنا کر بھیجی جاتی ہے
اس لئے وقت تو لگتا ہے نا جناب

ایسا نہیں جناب ، میڈیا کا کوئی بندہ وہاں نہیں‌تھا ، سب جے را م جے رام کرنے میں مصروف ہوتے ہیں اور اپنے حصے بخرے کرتے ہیں۔:mad:

لگتا ہے آپ کے شہر میں عدالت، پولیس اور حلومت نام، کی کوئی چیز نہیں، کیا آپ علاقہ غیر میں رہ رہے ہیں؟

جی صاحب یہی تو رونا ہے ، کہ کوئی پرسانِ حال نہیں۔۔:(

فیس بک پر ایک خاتون Caroline Leighton نے تصاویر دیکھ کر یہی سوال کیا ، مجھے شرمندگی سے بتا نا پڑا کے ہمارے ہاں عوام کو تحفظ حاصل نہیں، پولیس فرعون بن چکی ہے ۔ خیر۔۔ شکریہ دوستو !
 
مغزل

محفلین
گاڑیوں کی انشورنس کا لازمی قانون ہونا چاہیے۔ جیسے یہاں ہے، یہاں کوئی گاڑی بغیر انشورنس کے سڑک پر نہیں چل سکتی۔

قبلہ انشورنس کے کاغذات ضرور بنتے ہیں مگر کلیم نہیں ملتا ، ملتا ہے تو اس وقت تک بندہ 400 جوڑیا ں چپلوں کی گھس چکا ہوتا ہے ۔
 
گرائیں

محفلین
مغل بھائی آپ اکیلے نہیں ہو، پاکستان کے کسی بھی شہر چلاے جائین کم و بیش یہی حال ہے۔ کس کس بات کا رونا رویا جائے؟ لوگ کہتے ہیں انقلاب ہی آئے تو حالات ٹھیک ہوں، مگر ہم وہ قوم ہیں کہ انقلاب لانے کو کوئی اٹھے تو اس کے ساتھ بھی غداری کر جائیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں جناب، ایک وقت آئے گا کہ غداری کرنے والے بھی تنگ آ جائیں گے اور وہ بھی ساتھ دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔
 
arifkarim

معطل
مغل بھائی آپ اکیلے نہیں ہو، پاکستان کے کسی بھی شہر چلاے جائین کم و بیش یہی حال ہے۔ کس کس بات کا رونا رویا جائے؟ لوگ کہتے ہیں انقلاب ہی آئے تو حالات ٹھیک ہوں، مگر ہم وہ قوم ہیں کہ انقلاب لانے کو کوئی اٹھے تو اس کے ساتھ بھی غداری کر جائیں۔

جی بالکل۔ ویسے بھی یہ کوئی نئی بات نہیں‌ہے۔ آج سے کوئی دس بارہ سال قبل میں اپنے ابو کیساتھ فیصل آباد گیا تھا۔ اسکول سے چھٹی کا وقت تھا اور چھوٹی عمر کے طالب علم دھڑا دھڑ بس کیساتھ لٹک رہے تھے۔ ایسے میں اچانک ہمیں "چٹخ چٹخ" اور ساتھ میں شدید چیخنے چلانے کی آوازیں آئیں۔ ڈرائیور نے گھبرا کر بس روکی تو ہمیں سامنے والے آئینہ میں پچھلے ٹائر کے نیچے سے خون کے فوارے دکھائی دئے۔ ابو نے میرا سر فوراً نیچے کر دیا تاکہ میں یہ منظر نہ دیکھ سکوں۔ یہ منظر اسقدر درد ناک تھا کہ حادثہ کے گرد بہت سے نوجوان طلبا پر غشی طاری ہوگئی۔ انکی مدد کیلئے میرے والد صاحب اور انکے دوست بس سے نیچے اُترے۔ ساتھ میں کچھ اور لوگ بھی ہو لئے۔ ڈرائیور نے موقع غنیمت جانا اور بس کو اچانک فل ریس دےکر بھگا دیا۔ اب صورت حال یہ تھی کہ بس کے آدھے سے زیادہ مسافر خالی ہاتھ باہر اسکے پیچھے دوڑ رہے تھے :grin:
اور میں جو شاید ۱۰ سال کا ہوں گا حیران تھا کہ یہ سب کیا ڈرامہ ہو رہا ہے۔ الحمدللہ ایک موٹر سائیکل والے نے بس کو اوورٹیک کرکے رکوا دیا اور پھر جو اس ڈرائیور کیساتھ ہوا۔ وہ بیان سے باہر ہے۔ فیصل آباد کے مشتعل لوگوں نے بیچارے غریب ڈرائیور کو مار مار کر ادھمؤا کر دیا۔ حالانکہ سب جانتے تھے کہ قصور اُسکا نہیں‌بلکہ اُس طالب علم کا تھا جو دوڑ کر بس پکڑنے کے چکر میں‌اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا! :(
 
فخرنوید

محفلین
جناب م م مغل جی آخر یہاں خبر لگی ہے۔

news-72.gif

کیا کریں مجبوری ہے کسی الیکٹرانک میڈیا نے خبر نہیں چلائی ہے لیکن پرنٹ میڈیا پر تو آگئی ہے نا
 
mfdarvesh

محفلین
بہت دکھ ہوا یہ پڑھ کر۔ کراچی میں ٹریفک پولیس کو کوئی لفٹ نہیں کراتا۔ سب اپنی مرضی کرتے ہیں۔
 
جی جناب ، بس ایسا ہی ہے ،
قانون کی عملداری نہ ہونے کے برابر ہے یہ صرف روساء اور امراء کی لونڈی بن کر رہتی ہے ۔
انقلاب دور دور تک نظر نہیں آتا، اس کے لیے ہمیں‌اپنی قدروں کاا حیاء کرنا ہوگا۔

نہیں جناب، ایک وقت آئے گا کہ غداری کرنے والے بھی تنگ آ جائیں گے اور وہ بھی ساتھ دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔

سچ کہا جناب، ایسا ہی ہوگا۔

بہت دکھ ہوا یہ پڑھ کر۔ کراچی میں ٹریفک پولیس کو کوئی لفٹ نہیں کراتا۔ سب اپنی مرضی کرتے ہیں۔

اب ایسا بھی نہیں، قصور اس میں‌دنوں کا ہے ، لیکن انتظامیہ کا زیادہ۔

جناب م م مغل جی آخر یہاں خبر لگی ہے۔
news-72.gif

کیا کریں مجبوری ہے کسی الیکٹرانک میڈیا نے خبر نہیں چلائی ہے لیکن پرنٹ میڈیا پر تو آگئی ہے نا

شکریہ جناب ، سلامت رہیں

جی بالکل۔ ویسے بھی یہ کوئی نئی بات نہیں‌ہے۔ آج سے کوئی دس بارہ سال قبل میں اپنے ابو کیساتھ فیصل آباد گیا تھا۔ اسکول سے چھٹی کا وقت تھا اور چھوٹی عمر کے طالب علم دھڑا دھڑ بس کیساتھ لٹک رہے تھے۔ ایسے میں اچانک ہمیں "چٹخ چٹخ" اور ساتھ میں شدید چیخنے چلانے کی آوازیں آئیں۔ ڈرائیور نے گھبرا کر بس روکی تو ہمیں سامنے والے آئینہ میں پچھلے ٹائر کے نیچے سے خون کے فوارے دکھائی دئے۔ ابو نے میرا سر فوراً نیچے کر دیا تاکہ میں یہ منظر نہ دیکھ سکوں۔ یہ منظر اسقدر درد ناک تھا کہ حادثہ کے گرد بہت سے نوجوان طلبا پر غشی طاری ہوگئی۔ انکی مدد کیلئے میرے والد صاحب اور انکے دوست بس سے نیچے اُترے۔ ساتھ میں کچھ اور لوگ بھی ہو لئے۔ ڈرائیور نے موقع غنیمت جانا اور بس کو اچانک فل ریس دےکر بھگا دیا۔ اب صورت حال یہ تھی کہ بس کے آدھے سے زیادہ مسافر خالی ہاتھ باہر اسکے پیچھے دوڑ رہے تھے :grin:
اور میں جو شاید ۱۰ سال کا ہوں گا حیران تھا کہ یہ سب کیا ڈرامہ ہو رہا ہے۔ الحمدللہ ایک موٹر سائیکل والے نے بس کو اوورٹیک کرکے رکوا دیا اور پھر جو اس ڈرائیور کیساتھ ہوا۔ وہ بیان سے باہر ہے۔ فیصل آباد کے مشتعل لوگوں نے بیچارے غریب ڈرائیور کو مار مار کر ادھمؤا کر دیا۔ حالانکہ سب جانتے تھے کہ قصور اُسکا نہیں‌بلکہ اُس طالب علم کا تھا جو دوڑ کر بس پکڑنے کے چکر میں‌اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا! :(

ایسے حادثات کراچی میں بہت ہوتے ہیں، خاص طور پر یونیورسٹی شٹل کے ساتھ تو ہر دوسرے تیسرےماہ کی بات ہے ، :mad:
 
Top