کراچی اور لاہور میں ابنٹو ریلیز پارٹی

نعمان

محفلین
ساتھیوں،

ابنٹو کے نئے نسخے 10.04 کے اجرا کے موقع پر ابنٹو پاکستان یوزر گروپ نے کراچی اور لاہور میں بیک وقت ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ آپ سب مدعو ہیں۔ خود بھی آئیے اور دوستوں کو بھی لائیے۔ تقریب میں ابنٹو کی مفت سی ڈیز اور مفت انسٹالیشن مدد فراہم کی جائے گی۔
انسٹالیشن کے لئے اپنے لیپ ٹاپ یا نیٹ بک لے کر آئیں۔

مقام:
کراچی: میک ڈونلڈز - شاہراہ قائدین
لاہور: ہارڈیز - ایم ایم عالم روڈ

وقت: 8 مئی بروز ہفتہ شام 5:30

کھانا پینا اپنے خرچے پر ہے۔

مزید تفصیلات یا اپنی آمد کی تصدیق کے لئے فیس بک پر ابنٹو پاکستان یوزر گروپ کے تقریبات کے صفحے پر تشریف لائیں:
http://www.facebook.com/ubuntupakistan?v=app_2344061033
 

دوست

محفلین
یار کراچی والے احباب ایک سی ڈی ہی کورئیر کروا دو لے کر لوسڈ لینکس کی؟ میرا سسٹم قیں ہوگیا ہے اور اب سی ڈی سے نیا ہی انسٹال کروں گا، شپ اٹ والی کو تو مہینہ لگ جانا ہے آتے۔
 

مصطفے قاسم

محفلین
یار کراچی والے احباب ایک سی ڈی ہی کورئیر کروا دو لے کر لوسڈ لینکس کی؟ میرا سسٹم قیں ہوگیا ہے اور اب سی ڈی سے نیا ہی انسٹال کروں گا، شپ اٹ والی کو تو مہینہ لگ جانا ہے آتے۔

دوست آپ فیصل آباد میں کہاں رہتے ہیں؟ میں پارٹی کے اگلے دن فیصل آباد آؤں گا۔ آپ رابطے میں رہیے گا میں آپ کی سی ڈی ابھی سے محفوظ کر لیتا ہوں!

لاہور کے تمام احباب سے درخواست ہے کہ وہ شریک ہونے کی ہر ممکنہ کوشش کریں۔ زیادہ سے زیادہ ابنتو کے صارفین کی موجودگی بھی غیر صارفین کے لیئے باعث توجہ ہو گی اور انہیں ابنتو کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے میں مدر کرے گی۔
 

دوست

محفلین
بسم اللہ جی۔ جم جم آؤ۔ ذاتی پیغام پر اپنا موبائل ارسال فرما دیں۔ آپ سی ڈی نا بھی لائیں، خود آجائیں ہمیں یہی بہت ہے۔ وہ کیا ہے کہ آپ نے انھیں دیکھا اور ہم نے آپ کو دیکھا تو کچھ تو اثر ہوگا ہم پر بھی اوبنٹو کا۔
 

مصطفے قاسم

محفلین
Ubuntu%20Party%20Borchure.png
 
Top