کتب ، جن سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہوئے

فلک شیر

محفلین
اگر آپ کے پاس کوئی کتاب ہے، تو آپ اسے اپ لوڈ کر دیں۔ میں نے اسی طرح کاپی رائٹ فری چند کتب اپ لوڈ کی تھیں (بشمول میرے اپنے تراجم) اور اس کے بدلے مجھے آن لائن پڑھنے کو بہت کچھ مل جاتا ہے اور اینڈرائڈ پر ایپ انسٹال کیا ہے تو ان کی اکثریت سیو بھی کر سکتا ہوں اپنیے فون یا ٹیبلٹ پر :)
لیکن وہ تو رجسٹریشن ہی فری ایک ماہ تک کرتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
لیکن وہ تو رجسٹریشن ہی فری ایک ماہ تک کرتے ہیں۔
میں تو اب کئی ماہ سے استعمال کر رہا ہوں۔ پہلے فری رجسٹریشن کی تھی کہ کچھ کتب درکار تھیں۔ پھر اس نے آپشن دی کہ کوئی کتب اپ لوڈ کرو۔ میں نے مفت میں کئی کتب بھیج دیں۔ پھر اس کے بعد اس نے اینڈرائڈ ایپ تجویز کیا۔ میں نے انسٹال کر لیا۔ اس کے بعد ہر وہ کتاب جو مفت رکھی گئی ہے، مل جاتی ہے۔ سبسکرپشن والی چند ہی کتب دکھائی دی ہیں جو مجھے درکار تھیں اور نہیں لے پایا :)
 
چلیں کچھ کر کے دیکھتے ہیں اپلوڈ :)
 
یہ کوئی اور فضل الرحمان ہوں گے، میں مولانا ڈیزل سمجھ رہا تھا
غالباؑ انکی مراد شیخ فضل الرحمٰن انصاری سے ہے ۔ جو مولانا شاہ احمد نورانی کے والد مولانا عبدالعلیم صدیقی کے شاگرد تھے اور شیخ عمران نذیر کے استاد تھے۔۔۔۔۔۔۔
 
زیک

مسافر
غالباؑ انکی مراد شیخ فضل الرحمٰن انصاری سے ہے ۔ جو مولانا شاہ احمد نورانی کے والد مولانا عبدالعلیم صدیقی کے شاگرد تھے اور شیخ عمران نذیر کے استاد تھے۔۔۔ ۔۔۔ ۔
نہیں۔ ڈاکٹر فضل الرحمان ملک یونیورسٹی آف شکاگو میں پروفیسر تھے۔
 
جاسمن

لائبریرین
مکمل نہیں پڑھی لیکن وقتا فوقتا استفادہ لیتا ہوں
اور میں بہت زیادہ متاثر ہوں کیونکہ یہ وہ چھ سمندر ہے جس میں سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذندگی اور عمل چھپی ہے
میں نے ایک حدیث پڑھی تھی جس کا مفہوم ہے کہ جب ہم مسلمانوں کا اختلاف کسی بات پر ہوجائے تو اس کو اللہ کی طرف لوٹاؤ
اگر وہاں نہ ملے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لوٹاؤ، یعنی اول ٖاس تنازعۃ کو اللہ سبحان تعالی کی کتاب قرآن کریم
سے حل کریں، اگر قرآن کریم سے تلاش کرنے یا حل کرنے میں دشواری ہورہی ہے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذندگی
سے تلاش کریں یعنی صحیح احادیث سے تو میں الحمدللہ اسی پر عمل کرتا ہوں
جی ہاں۔ پڑھا ہے کہ عِلم کے چار ذرائع ہیں۔۔
قُرآن
حدیث
اِجماع اور
قیاس
 
جاسمن

لائبریرین
ارے یہاں تو ہماری ساری کی ساری پسندیدہ کتابوں کی فہرست لگ چکی ہے، یار لوگوں نے تو آنکھ مچولی اور بچوں کے باغ کو بھی نہ چھوڑا کہ ہم وہی لکھ دیتے، چلیں ایک نام کسی نے نہیں لکھا جو کتاب کے زمرے میں تو اس طرح نہیں آتا مگر ہمارا اسکا چولی دامن کا ساتھ ہے:p کیونکہ ٹارزن کی کہانیاں پڑھنے کےزمانے میں ہی ہمیں اسکا چسکا لگ چکا تھا:rollingeyes: یہ ہے جاسوسی ڈائجسٹ:biggrin: ارے یاد آیا اس مہینے کا جاسوسی ابھی تک پورا نہیں پڑھا۔ اب تو دوائی کی طرح پڑھنا پڑتا ہے ٹائم پہ کیونکہ موصوفہ اس کو اپنی واحد سوکن جو سمجھتی ہیں:cry:
سسپینس ،جاسوسی،شعاع اور خواتین، اُردو ڈائجسٹ۔ ایک طویل ،طویی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ل عرصے سے پڑھ رہی ہوں۔ پہلے محی الدین نواب کی کہانیاں بہت پسند تھیں۔۔اب بالکل نہیں۔ علیم الحق حقی ،طاہرجاوید مغل( خاص طور پر) اقبال احمداور کاشف زبیر کی تحریریں بہت پسند ہیں۔ علیم الحق حقی اور طاہر جاوید مغل کی کہانیوں نے مجھے بہت متاثر کیا۔ احمد اقبال کی تحریروں نے وطن سے میری محبت کو مہمیز کیا۔ کاشف زبیر نے علیم الحق اور احمد اقبال کا طرزِ تحریر لیا ہے۔
نقوی بھائی۔ گرداب تو ختم ہوئی۔ اب دیکھیں کس مصنف کی قسط وار کہانی شروع ہوتی ہے۔
 
آخری تدوین:

شاہد شاہنواز

لائبریرین
سسپینس ،جاسوسی،شعاع اور خواتین، اُردو ڈائجسٹ۔ ایک طویل ،طویی۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ل عرصے سے پڑھ رہی ہوں۔ پہلے محی الدین نواب کی کہانیاں بہت پسند تھیں۔۔اب بالکل نہیں۔ علیم الحق حقی ،طاہرجاوید مغل( خاص طور پر) اقبال احمداور کاشف زبیر کی تحریریں بہت پسند ہیں۔ علیم الحق حقی اور طاہر جاوید مغل کی کہانیوں نے مجھے بہت متاثر کیا۔ احمد اقبال کی تحریروں نے وطن سے میری محبت کو مہمیز کیا۔ کاشف زبیر نے علیم الحق اور احمد اقبال کا طرزِ تحریر لیا ہے۔
نقوی بھائی۔ گرداب تو ختم ہوئی۔ اب دیکھیں کس مصنف کی قسط وار کہانی شروع ہوتی ہے۔
جاسوسی ڈائجسٹ سے یاد آیا، کسی بھائی یا بہن کے پاس جاسوسی کے 2001ء، (اگست تا دسمبر کے درمیان) کے شمارے موجود ہو تو مجھے یہ شرف حاصل ہے کہ اس میں میرا ایک تبصرہ انعام یافتہ ہوا تھا۔۔۔ اس کی کٹنگ رکھی بھی تھی ، لیکن شاید شفٹنگ وغیرہ میں کہیں کھو گئی۔۔۔
ہاں، جاسمن کا تبصرہ نقل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ کاشف زبیر کی ایک کہانی تھی ”بے بس““ ۔ اس پر کافی تفصیل سے تبصرہ ”لکھ مارا““ تھا میں نے ۔۔۔ بہت اچھی کہانی تھی۔ خیر، اب تو عرصے سے جاسوسی کی شکل بھی نہیں دیکھی۔ پہلے یہ حال تھا کہ مانگ مانگ کر پیسے اکٹھے کیے جاتے اور رسالہ خریدا جاتا۔ اب پیسے بھی جیب میں بھرے ہوتے ہیں، رسالہ بھی سامنے پڑا ہوتا ہے لیکن مجال ہے کہ ایک قدم بھی اس طرف اٹھ جائے۔ یہ میری عمر کا تقاضا نہیں، بلکہ وقت کی کمی کا رونا ہے۔۔۔ باقی رونا پھر کبھی ۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
البدیع ۔ محسناتِ شعری کا انتقادی جائزہ ۔ سید عابد علی عابد۔
کافی پہلے پڑھی تھی۔

بت خانہ شکستم من ۔ مصنف کا نام یاد نہیں آرہا ۔ غالباً رئیس یا جلیسی کے الفاظ تھے اُن کے نام میں۔
یہ تنقید کی کتاب ہے شاعری پر۔

پہلا پتھر ۔ کیپٹن نذیر الدین
یہ کتاب مغلوں کی بے راہ روی اور عوام دشمنی کے حوالے سے ہے۔

جہانگیر کا ہندوستان پیلسے آئرٹ ۔ ترجمہ: ڈاکٹر مبارک علی
جاگیرداری ۔ ڈاکٹر مبارک علی
 
فلک شیر

محفلین
البدیع ۔ محسناتِ شعری کا انتقادی جائزہ ۔ سید عابد علی عابد۔
کافی پہلے پڑھی تھی۔
بہت شاندار چیز ہے، کالج کے کتب خانے سے لی تھی ایک دفعہ،جستہ جستہ نظر سے بھی گزری۔لیکن شعراء کے لیے زیادہ مفید ہے، ہم جیسے تو اُس میں سے اشعار کا لطف ہی زیادہ اٹھا سکتے ہیں ، یا
پھر نادر کتب سے متعلق کچھ آگاہی حاصل کر سکتے ہیں :)
 
بلاشبہ ! اب یہ کتاب میرے پاس نہیں ہے حالانکہ بار بار پڑھنے کی چیز ہے۔

سراج اورنگ آبادی کی خوبصورت غزل "خبرِ تحیرَ عشق سن" بھی ہم نے پہلی بات اسی کتاب میں پڑھی تھی۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
سسپینس ،جاسوسی،شعاع اور خواتین، اُردو ڈائجسٹ۔ ایک طویل ،طویی۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ل عرصے سے پڑھ رہی ہوں۔ پہلے محی الدین نواب کی کہانیاں بہت پسند تھیں۔۔اب بالکل نہیں۔ علیم الحق حقی ،طاہرجاوید مغل( خاص طور پر) اقبال احمداور کاشف زبیر کی تحریریں بہت پسند ہیں۔ علیم الحق حقی اور طاہر جاوید مغل کی کہانیوں نے مجھے بہت متاثر کیا۔ احمد اقبال کی تحریروں نے وطن سے میری محبت کو مہمیز کیا۔ کاشف زبیر نے علیم الحق اور احمد اقبال کا طرزِ تحریر لیا ہے۔
نقوی بھائی۔ گرداب تو ختم ہوئی۔ اب دیکھیں کس مصنف کی قسط وار کہانی شروع ہوتی ہے۔
جی بجا فرمایا آپ نے احمد اقبال کی تو کیا ہی بات ہے اور اب کاشف زبیر۔۔۔۔۔ ویسے پتہ نہیں شگفتہ زبیر ان کی کیا لگتی ہیں؟:rolleyes:
گرداب کو توقع سے بہت جلد ختم کر دیا انھوں نے لگتا ہے کوئی جلدی تھی انھیں، ویسے اس آخری قسط کو ذرا سے پھیلا کر دو قسطیں بنائی جا سکتی تھیں۔ :)
ویسے اس دفعہ افریقہ کے جنگلات کی سیر کراتی ایک گورے کی انسانیت دل کو چھو گئی:)
ویسے قسط وار ایک ہی رہنے دیں اور دوسری قسط وار کی جگہ ایک اور مکمل ناول کی روایت شروع کر دیں، جیسے اثر نغمانی کا، تو کیا ہی بات ہو:)
 
جی بجا فرمایا آپ نے احمد اقبال کی تو کیا ہی بات ہے اور اب کاشف زبیر۔۔۔ ۔۔ ویسے پتہ نہیں شگفتہ زبیر ان کی کیا لگتی ہیں؟:rolleyes:
گرداب کو توقع سے بہت جلد ختم کر دیا انھوں نے لگتا ہے کوئی جلدی تھی انھیں، ویسے اس آخری قسط کو ذرا سے پھیلا کر دو قسطیں بنائی جا سکتی تھیں۔ :)
ویسے اس دفعہ افریقہ کے جنگلات کی سیر کراتی ایک گورے کی انسانیت دل کو چھو گئی:)
ویسے قسط وار ایک ہی رہنے دیں اور دوسری قسط وار کی جگہ ایک اور مکمل ناول کی روایت شروع کر دیں، جیسے اثر نغمانی کا، تو کیا ہی بات ہو:)
معلوم نہیں۔ بہرحال کوئی رِشتہ ہے سہی۔ گرداب اچھی تھی، اسماء قادری نے پہلی بار قسط وار ناول لکھا اور اچھا لکھا۔ کئی مسائل کو اُجاگر کیا۔
واقئی اِس دفعہ ترجمہ شدہ ناول بہت اچھا تھا۔ ایک دوست سے محبت اور اِنسانیت کے ساتھ ساتھ فطرت سے پیار۔۔۔۔اِس قسم کی کہانیاں بہت اچھی لگتی ہیں۔
اثر نعمانی کے تراجم ہر ماہ ہوں تو مزہ آجائے۔
 
کاشف شفیع

محفلین
مجھے بھی ایسی کئی کتابیں ہیں جنہوں نے متاثر کیا جیسے
تلاش از ممتاز مفتی
شہاب نامہ
اور ایک کتاب اب اس کتاب کا نام تو یاد نہیں مگر وہ ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بچپن کے حالات پر باقاعدہ ناول تھا واقعی لکھنے والے نے حق ادا کیا تھا۔ کیا کسی کو اس ناول کا نام معلوم ہے ؟
 
Top