کتب ، جن سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہوئے

جیہ

لائبریرین
جی ہاں پروفیسر طہٰ خان نے منظوم ترجمہ کیا ہے اور لوگوں نے پسند بھی کیا ہے ۔ روزنامہ مشرق میں چند ترجمے ان کے دیکھے تھے ۔ اچھا ترجمہ کیا ہے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت سی کتب ہیں. بچپن میں لوئیزا مے ایلکاٹ کی Little Women پڑهی تهی جس کے کردار ابهی بهی میرے ساته رہتے ہیں.
آواز دوست سے میں نے معلوم نہیں کیا کیا جانا اور سیکها. اب بهی کبهی اس کا کوئی صفحہ کهولوں تو کچه نیا مل جاتا ہے.
ایلس ان ونڈر لینڈ نے بهی مجهے بہت متاثر کیا تها. بلکہ بچپن میں بهی اور اب عملی زندگی میں آ کر بهی مجهے اکثر اپنا آپ ایلس جیسی صورتحال سے گزرتا محسوس ہوتا ہے. ہرنئے روز اور ہر نئے قدم پر کچه نیا اور غیر متوقع دیکهنے کو ملتا ہے.
اس کے علاوہ بهی ایک طویل فہرست ہے جو بشرط زندگی اور دستیابی وقت لکهنا چاہوں گی.
 
الف نظامی

لائبریرین
میں نے ایک حدیث پڑھی تھی جس کا مفہوم ہے کہ جب ہم مسلمانوں کا اختلاف کسی بات پر ہوجائے تو اس کو اللہ کی طرف لوٹاؤ
اگر وہاں نہ ملے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لوٹاؤ۔
یہ آیت ہے:-
﴿یَا أَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُواْ أَطِیْعُواْ اللّہَ وَأَطِیْعُواْ الرَّسُولَ وَأُوْلِیْ الأَمْرِ مِنکُمْ فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْْء ٍ فَرُدُّوہُ إِلَی اللّہِ وَالرَّسُولِ إِن کُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللّہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ۔۔۔﴾ (النساء:59)
(اے ایمان والو!حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول اور حاکموں کا، جو تم میں سے ہوں،پھر اگر جھگڑپڑو کسی چیز میں تو اس کو رجوع کرو طرف اللہ کے اور رسول کے، اگر یقین رکھتے ہو اللہ پر اور قیامت کے دن پر۔)
 
آخری تدوین:

فلک شیر

محفلین
بہت سی کتب ہیں. بچپن میں لوئیزا مے ایلکاٹ کی Little Women پڑهی تهی جس کے کردار ابهی بهی میرے ساته رہتے ہیں.
آواز دوست سے میں نے معلوم نہیں کیا کیا جانا اور سیکها. اب بهی کبهی اس کا کوئی صفحہ کهولوں تو کچه نیا مل جاتا ہے.
ایلس ان ونڈر لینڈ نے بهی مجهے بہت متاثر کیا تها. بلکہ بچپن میں بهی اور اب عملی زندگی میں آ کر بهی مجهے اکثر اپنا آپ ایلس جیسی صورتحال سے گزرتا محسوس ہوتا ہے. ہرنئے روز اور ہر نئے قدم پر کچه نیا اور غیر متوقع دیکهنے کو ملتا ہے.
اس کے علاوہ بهی ایک طویل فہرست ہے جو بشرط زندگی اور دستیابی وقت لکهنا چاہوں گی.
فرحت کیانی باقی فہرست کا انتظار رہے گا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ReadGoodBooks_zpscc03863e.jpg
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ مارک ٹوین بڑا "مزاخیہ" آدمی تھا احمد بھائی، مدتوں پہلے ہم جیسوں پہ چوٹ کر گیا :)

لیکن یہ تو ہم نے اپنی صفائی پیش کرنے کےلئے لگایا تھا کہ اتنا بڑا آدمی کہہ رہا ہے تو اُس کی بات کو مزید وزن دار بنانے کے لئے ہم نے خود پر تجربہ کرکے دیکھا۔ اور موصوف کو درست پایا۔ :)
 
S. H. Naqvi

محفلین
ارے یہاں تو ہماری ساری کی ساری پسندیدہ کتابوں کی فہرست لگ چکی ہے، یار لوگوں نے تو آنکھ مچولی اور بچوں کے باغ کو بھی نہ چھوڑا کہ ہم وہی لکھ دیتے، چلیں ایک نام کسی نے نہیں لکھا جو کتاب کے زمرے میں تو اس طرح نہیں آتا مگر ہمارا اسکا چولی دامن کا ساتھ ہے:p کیونکہ ٹارزن کی کہانیاں پڑھنے کےزمانے میں ہی ہمیں اسکا چسکا لگ چکا تھا:rollingeyes: یہ ہے جاسوسی ڈائجسٹ:biggrin: ارے یاد آیا اس مہینے کا جاسوسی ابھی تک پورا نہیں پڑھا۔ اب تو دوائی کی طرح پڑھنا پڑتا ہے ٹائم پہ کیونکہ موصوفہ اس کو اپنی واحد سوکن جو سمجھتی ہیں:cry:
 
S. H. Naqvi

محفلین
ارے عمران کے بارے میں کچھ نہ لکھوں تو زیادتی ہے بس اتنا کے ابھی بھی موبائل میں دس پندرہ پی ڈی ایف پڑے ہوئے ہیں علی عمران ایم ایس سی ڈی ایس سی آکسن کے:)
ایک اور بات جن جن بھائیوں نے کتابوں کی فہرستیں لکھی ہیں وہ اگر ممکن ہو تو ان کے ڈاون لوڈ لنک بھی دیتے جائیں۔ اب تو موبائل ریڈنگ ہی ہوتی ہے اور ساری کی ساری ای بکس مل جائیں تو کیا کہنے:)
 
سسپنس بھی کسی زمانے میں بہت مقبول ہوتاتھا :)
 
فلک شیر

محفلین
ارے عمران کے بارے میں کچھ نہ لکھوں تو زیادتی ہے بس اتنا کے ابھی بھی موبائل میں دس پندرہ پی ڈی ایف پڑے ہوئے ہیں علی عمران ایم ایس سی ڈی ایس سی آکسن کے:)
ایک اور بات جن جن بھائیوں نے کتابوں کی فہرستیں لکھی ہیں وہ اگر ممکن ہو تو ان کے ڈاون لوڈ لنک بھی دیتے جائیں۔ اب تو موبائل ریڈنگ ہی ہوتی ہے اور ساری کی ساری ای بکس مل جائیں تو کیا کہنے:)
عمران سیریز واقعی ہی لاجواب چیز ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ارے عمران کے بارے میں کچھ نہ لکھوں تو زیادتی ہے بس اتنا کے ابھی بھی موبائل میں دس پندرہ پی ڈی ایف پڑے ہوئے ہیں علی عمران ایم ایس سی ڈی ایس سی آکسن کے:)
ایک اور بات جن جن بھائیوں نے کتابوں کی فہرستیں لکھی ہیں وہ اگر ممکن ہو تو ان کے ڈاون لوڈ لنک بھی دیتے جائیں۔ اب تو موبائل ریڈنگ ہی ہوتی ہے اور ساری کی ساری ای بکس مل جائیں تو کیا کہنے:)
سکربڈ ٹرائی کیجئے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
سوال کچھ مشکل ہے مگر کوشش کرتا ہوں۔

فکشن میں چارلس ڈکنز اور آئیزک ایسموو بلکہ شاید کافی سائنس فکشن۔

مذہب پر فضل الرحمان کی اسلام اور پاسکل بویر کی Religion Explained

ٹیلر برانچ کی سول رائٹس موومنٹ پر تین کتب اور جیمز میکفرسن کی امریکی سول وار پر Battle Cry of Freedom
فضل الرحمان کا اسلام تو 1979 سے اب تک بہت بدل گیا ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر آپ کے پاس کوئی کتاب ہے، تو آپ اسے اپ لوڈ کر دیں۔ میں نے اسی طرح کاپی رائٹ فری چند کتب اپ لوڈ کی تھیں (بشمول میرے اپنے تراجم) اور اس کے بدلے مجھے آن لائن پڑھنے کو بہت کچھ مل جاتا ہے اور اینڈرائڈ پر ایپ انسٹال کیا ہے تو ان کی اکثریت سیو بھی کر سکتا ہوں اپنیے فون یا ٹیبلٹ پر :)
 
Top