کتب ، جن سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہوئے

عثمان

محفلین
میرے لیے تو یہ سوال بہت مشکل ہے کہ کتب سے میں متاثر ہوئی ہوں ۔ بہت لمبی فہرست ہے۔ اگر سوال یہ ہوتا کہ کن مصنفین کے کتب سے میں متاثر ہوئی ہوں تو کچھ آسانی ہوتی ۔ خیر۔۔۔ کچھ کتب بغیر کسی ترتیب کے

دیوان غالب
شہاب نامہ
دیوان رحمان بابا پشتو
کلیات حمید ماشو خیل پشتو
راجہ گدھ
مشتاق احمد یوسفی کا تمام کام
تارڑ کے تمام سفرنامے سوائے سفرنامہ سوات
کرنل محمد خان کا سارا کام
ہمہ یاران دوزخ
پٹہ خزانہ پشتو
ابن انشاء کا نثر و نظم
عہد حاضر میں اسلام اسلام کیسے نافذ ہو از تقی عثمانی
الاتقان از علامہ سیوطی
خطبات از مودودی
خطبات حمید اللہ فراہی
آپ بیتی مولانا ماجد دریابادی
تفہیم القرآن
آئینہ پرویزیت از عبد الرحمان کیلانی
رحمۃ اللعالمین از منصور پوری
رحیق المختوم
سیرت نبوی از شبلی
مقدمہ ابن خلدون
رسائل و مسائل از مودودی

وغیرہ وغیرہ
تارڑ کے اکثر سفرنامے پڑھ رکھے ہیں لیکن یہ سفرنامہ سوات نظر سے نہیں گذرا۔ کس نام سے یہ سفرنامہ ہے؟ نیز کیا خرابی ہے کہ آپ کو پسند نہیں آیا۔ :)
 

سویدا

محفلین
بچپن سے اب تک بہت کچھ پڑھا ،سردست فوری طورپر جو کتابیں ذہن میں مستحضر ہیں ان کے نام درج کیے دیتا ہوں:
قرآن کریم
النبی الخاتم (مناظر احسن گیلانی)
علوم القرآن(تقی عثمانی)
الایام (طہ حسین)
جہان دانش(احسان دانش)
آوازدوست
سفر نصیب
پرانے چراغ(ابوالحسن علی ندوی)
لوح ایام(مختار مسعود)
تذکرہ غوثیہ
کاروان زندگی(ابوالحسن علی ندوی)
تالیف(خورشید رضوی)
غبارخاطر(ابوالکلام آزاد)
ذکریات(علی طنطاوی)
اخوان الصفا(محمد کاظم)
جدیدیت(حسن عسکری)
مجموعہ کالم مشفق خواجہ
خطبات بہاولپور(محمدحمید اللہ)
مجموعہ محاضرات (محموداحمد غازی)
صید الخاطر(ابن جوزی)
کتب واصف علی واصف
مثنوی مولوی معنوی(مولاناروم)
دیوان غالب واقبال
عصرحاضر میں اسلام کیسے نافذہو؟(تقی عثمانی)
نقوش اقبال(ابوالحسن علی ندوی)
ہادی عالم ﷺ(ولی رازی)
راجہ گدھ(بانوقدسیہ)
تذکرہ(ابوالکلام آزاد)
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
منٹو کے افسانے
میری کہانی(اشتیاق احمد)
مضامین فرحت اللہ بیگ
کتب ابن انشا
خطبات مدارس(سلیمان ندوی)
آغا ناصر کے لکھے ہوئے شخصی خاکے
سیلف میڈ لوگ
مضامین پطرس
مجتبی حسین کی بہترین تحریریں
خطوط غالب


آپ بیتیاں اور شخصی خاکہ نگاری پسندیدہ صنف ہے اوراس میں بہت کچھ پڑھا
 

عبدالحسیب

محفلین
ان محاضرات کو تو جامعہ اسلامیہ بہاولپور نےشائع نہیں کیا تھا عبدالحسیب بھائی؟
اگر تو یہ جامعہ کی ملکیت ہیں ، تو میرے خیال میں کاپی رائٹس کا کوئی مسئلہ نہ ہونا چاہیے۔
غالباً جامعہ نے حال ہی میں خطبات کے آڈیو سی ڈیز شائع کئے ہیں۔ کتابی شکل میرے علم میں نہیں۔ فلک شیر بھائی ہندوستان میں خطبات بہاؤل پور ، فرید بک ڈپو، نئی دہلی سےشائع ہوتے ہیں اور غالباً پاکستان میں فی الوقت بیکن بکس اسے شائع کرتے ہیں۔ اس وقت تو کافی رائٹس ان حضرات کے پاس ہے۔ کس طرح ان کے پاس آئے اللہ بہتر جانے۔
 

فلک شیر

محفلین
غالباً جامعہ نے حال ہی میں خطبات کے آڈیو سی ڈیز شائع کئے ہیں۔ کتابی شکل میرے علم میں نہیں۔ فلک شیر بھائی ہندوستان میں خطبات بہاؤل پور ، فرید بک ڈپو، نئی دہلی سےشائع ہوتے ہیں اور غالباً پاکستان میں فی الوقت بیکن بکس اسے شائع کرتے ہیں۔ اس وقت تو کافی رائٹس ان حضرات کے پاس ہے۔ کس طرح ان کے پاس آئے اللہ بہتر جانے۔
میں چیک کرتا ہوں عبدالحسیب بھائی، کہ پاکستان میں یہ حقوق جامعہ نے خود ایک اشاعتی ادارے کو دیے یا ؟
 
zavia+part1+by+ishfaq_ahmed.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
میٹرک میں نسیم حجازی کی خاک اور خون اور اِقبال اورعبدلحمید عدم ،ساغر اور ساحرکی شاعری۔یاد ہے کہ خاک اور خون پڑھتے ہو ئے بہت روئ تھی۔ اب اپنے بچوں کو سنائی تھی۔ نہم جاعت میں شکوہ جوابِ شکوہ اِتنی بار پڑھی کہ زبانی یاد ہو گئی۔ اور پھر اکثر پڑھتی رہتی تھی۔ ساحر ، ساغر اور عدم کو بھی بہت پڑھا۔ عدم کی شیخ صاحب خدا خدا کیجیے ۔۔۔۔ابھی تک ویسے ہی یاد ہے۔اور عدم کی ایک نظم (اَولادِ آدم)۔۔اُس کے بہت سے بند تھے، جِن میں سے اکثر یاد ہیں۔۔۔آسماں کے شامیانے کے تلے۔۔۔ہر بند سے پہلے آتا ہے۔میٹرک میں ہی شفیق الرحمان کو بہت پڑھا۔۔آن کے زبردست مزاح کے ساتھ ساتھ اُن کے افسانے ، رومانس۔۔۔۔کیسی عجیب سی کسک۔۔۔۔پچھتاوا۔۔محرومی۔۔۔اُن کے افسانے پڑھ کر دِل میں ایک خلا سا رہ جاتا ہے۔ (جاری ہے)
 
آخری تدوین:

عبدالحسیب

محفلین
میں چیک کرتا ہوں عبدالحسیب بھائی، کہ پاکستان میں یہ حقوق جامعہ نے خود ایک اشاعتی ادارے کو دیے یا ؟
جذاک اللہ فلک شیر بھائی۔ کچھ خبر ملتے ہی اطلاع کردیں۔ یہاں فرید بک ڈپو والوں پر ابن سفی کے ناول شائع کرنے پر کچھ کاروائی ہو سکتی ہے۔ ممکن ہے کہ اسی طرح انہوں نے خطبات شائع کئے ہوں!
 
غالباً جامعہ نے حال ہی میں خطبات کے آڈیو سی ڈیز شائع کئے ہیں۔ کتابی شکل میرے علم میں نہیں۔ فلک شیر بھائی ہندوستان میں خطبات بہاؤل پور ، فرید بک ڈپو، نئی دہلی سےشائع ہوتے ہیں اور غالباً پاکستان میں فی الوقت بیکن بکس اسے شائع کرتے ہیں۔ اس وقت تو کافی رائٹس ان حضرات کے پاس ہے۔ کس طرح ان کے پاس آئے اللہ بہتر جانے۔
یہاں ہندوستان میں اس کے رائٹس فرید بک ڈپو کے پاس نہیں ہے، بلکہ شاید کسی کے بھی پاس نہیں ہونگے :) :)
 

قیصرانی

لائبریرین
وہاں صرف لائبریرین کی رسائی ہے۔ میرے خیال میں قیصرانی لائبریری کے انچارج ہیں آج کل
فی الوقت نبیل بھائی، ابن سعید بھائی اور وارث بھائی کے علاوہ دیگر سبھی افراد ذمہ داریوں سے آزاد ہیں۔ اس سلسلے میں براہ راست سعود بھائی مدد کر سکتے ہیں :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جی لیکن اس عرصہ دراز میں محفل کے خادم اعلی صاحب سے خوب ملاقات رہی :) :) :)
واہ جی۔۔۔۔ خوب رہی یعنی :)

اور دعوتیں بھی اڑائیں ان کی طرف سے :) :)
ایک آدھ دعوت کی سرگزشت تو یہاں محفل پر بھی پوسٹ کی گئی تھی شاید مع تصاویر :) :)
ہیں!!!
کدھر ہیں تصاویر و سرگزشت۔۔۔ ہم نے تو نہ دیکھی۔
 
Top