کتب ، جن سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہوئے

فلک شیر

محفلین
جیہ ، میں وہاں پوسٹ نہیں کر سکتا، شاید کچھ تحدیدات ہوں ، آپ دیکھیے اگر کچھ خطبات رہتے ہوں ، تو ہم کچھ لوگ اسے بانٹ لیں گے۔
 
جیہ

لائبریرین

فلک شیر

محفلین
قران حکیم تو فرقان حمید ہے ۔۔۔ ۔
جب پڑھنا سیکھا تھا تو اسے ہی پڑھا ۔ ترجموں اور تفسیروں کو مکمل دل چسپی سے پڑھا ۔
پھر ڈائجسٹوں سے رابطہ ہوا ۔۔ انکا اقابلا صدیوں کا بیٹا ہمزاد طلسم ہوش ربا کے بعد عمران سیریز سے واسطہ پڑا ۔
اور اس کے مین کردار عمران سے بے انتہا متاثر ہوا ۔ متاثر ہی نہیں بلکہ اس کی چھاپ میری شخصیت پر مکمل طور سے حاوی ہوئی ۔
اس کے علاوہ جو بھی کہیں لکھاملا چاہے پھٹے کاغذ پر ہی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
پڑھ کر سمجھنے کی کوشش ضرور کی ۔۔۔
عمران سیریز تو ہم نے بھی بہت پڑھی نایاب بھائی :)
 
عبدالحسیب

محفلین
جی۔ اور محفل پر اس کتاب کی ٹائپنگ خاور بلال نے شروع کروائی تھی۔ بعد میں نہیں معلوم کہ کیا ہوا
اگر ایسا ہے، تو اس کو مکمل بھی ہونا چاہیے تھا، بہت اہم کتاب ہے ۔ اگر نہیں ہوئی، تو منتظمین کی اس طرف توجہ دلائیے ۔

جیہ ، فلک شیر
خطبات بہاؤلپور کا جو کام محفل پر شروع ہوا تھا ، غالباً اس میں 6 خطبات مکمل کر لیے گئے تھے۔ باقی کا علم نہیں کہ کیا ہوا۔ خاور بلال بھائی مصروف معلوم ہوتے ہیں کہ ہم نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ خیر پھر بھی خطبات بہاؤلپور کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ لیکن کچھ کاپی رائٹس کا مسئلہ ہے کہ اسے ابھی تک مکمل ایک جگہ کہیں بھی آن لائن ترتیب وار شائع نہیں کیا گیا۔ کاپی رائٹس معاملات کے لیے کوشش جاری ہے کہ کچھ اس میں رعایت مل جائے۔ ڈاکٹر محمد حمید اللہ علیہ رحمہ کی دیگر تصانیف کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔ دیکھتے ہیں کیا حل نکلتا ہے۔ فی الحال اگر کسی کو خطبات بہاؤلپور (برقی کتاب) درکار ہو تو بتائیں۔ 10 خطبات جو امین اکبر بھائی (ملتان)، محمد شعیب بھائی (کراچی) نے مکمل کئے اور 2 خطبات جو میرے ذمہ آئے تھے، مجھ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
جذاک للہ
 
یہ محمد شعیب بھائی کراچی کون ہے؟؟ :) :)
امین صاحب کو تو جانتا ہوں بہت اچھے سے :) :)
 
نایاب

لائبریرین
عمران سیریز تو ہم نے بھی بہت پڑھی نایاب بھائی :)
بلا شک آپ نے عمران سیریز کو بہت پڑھا ہوگا ۔۔۔۔آپ کی توجہ ایکسٹو بلیک زیرو عمران جولیا صفدر نعمانی سنگ ہی تھریسیا خاور فیاض سلیمان من جملہ کرداروں پر منقسم رہی ہوگی ۔۔۔
میں نے صرف عمران کو پڑھا ۔ اس جیسا بننا چاہا اور زندگی کی شام ہوتے یہ آگہی ملی کہ " عمران " بننا اتنا آساں نہیں "
حق مغفرت فرمائے ابن صفی کا مرحوم کا یہ کردار لازوال ہے ۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
بلا شک آپ نے عمران سیریز کو بہت پڑھا ہوگا ۔۔۔ ۔آپ کی توجہ ایکسٹو بلیک زیرو عمران جولیا صفدر نعمانی سنگ ہی تھریسیا خاور فیاض سلیمان من جملہ کرداروں پر منقسم رہی ہوگی ۔۔۔
میں نے صرف عمران کو پڑھا ۔ اس جیسا بننا چاہا اور زندگی کی شام ہوتے یہ آگہی ملی کہ " عمران " بننا اتنا آساں نہیں "
حق مغفرت فرمائے ابن صفی کا مرحوم کا یہ کردار لازوال ہے ۔۔۔ ۔۔۔
بہت دعائیں
میں نے اب تک ابن صفی کو کیوں نہیں پڑھا۔۔۔
 
تلمیذ

لائبریرین
آخری تدوین:
نہیں کتابیں دستیاب تو تھیں ۔۔۔۔
اب بھی ابن صفی کا پورا سیٹ گھر پر پڑا ہے ۔
میری بہنیں تو جیسے لڑائی کرتی تھیں آپس میں ۔لیکن میں نے جب بھی پڑھنے کی کوشش کی مجھے بورنگ لگا اور میں چھوڑ دیا ۔
یہ اس وقت کی بات ہے جب میں بہت چھوٹا تھا یعنی دس گیارہ سال کا ۔پھر کئی مرتبہ پڑھنے کا ارداہ بنایا لیکن چند صفحات سے زیادہ آگے نہیں بڑھ سکا ۔
ابھی پچھلے سال جامعہ میں سیمنار ہوا تھا تب لوگوں کے مقالہ سنے اور اس پر بحث و مباحثہ تو پھر شوق پیدا ہوا لیکن ابھی تک ہمت نہیں جُٹا سکا ۔
حالانکہ ایک سینیر صحافی نے تاکیدا مجھ سے کہا کہ آپ کو ابن صفی کی ناول پڑھنی چاہئے اس سے تجسس کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔
اب دیکھیں کب یۃ خوش قسمتی ہاتھ آتی ہے ۔
 
فلک شیر

محفلین
جیہ ، فلک شیر
خطبات بہاؤلپور کا جو کام محفل پر شروع ہوا تھا ، غالباً اس میں 6 خطبات مکمل کر لیے گئے تھے۔ باقی کا علم نہیں کہ کیا ہوا۔ خاور بلال بھائی مصروف معلوم ہوتے ہیں کہ ہم نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ خیر پھر بھی خطبات بہاؤلپور کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ لیکن کچھ کاپی رائٹس کا مسئلہ ہے کہ اسے ابھی تک مکمل ایک جگہ کہیں بھی آن لائن ترتیب وار شائع نہیں کیا گیا۔ کاپی رائٹس معاملات کے لیے کوشش جاری ہے کہ کچھ اس میں رعایت مل جائے۔ ڈاکٹر محمد حمید اللہ علیہ رحمہ کی دیگر تصانیف کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔ دیکھتے ہیں کیا حل نکلتا ہے۔ فی الحال اگر کسی کو خطبات بہاؤلپور (برقی کتاب) درکار ہو تو بتائیں۔ 10 خطبات جو امین اکبر بھائی (ملتان)، محمد شعیب بھائی (کراچی) نے مکمل کئے اور 2 خطبات جو میرے ذمہ آئے تھے، مجھ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
جذاک للہ
ان محاضرات کو تو جامعہ اسلامیہ بہاولپور نےشائع نہیں کیا تھا عبدالحسیب بھائی؟
اگر تو یہ جامعہ کی ملکیت ہیں ، تو میرے خیال میں کاپی رائٹس کا کوئی مسئلہ نہ ہونا چاہیے۔
 
فلک شیر

محفلین
بلا شک آپ نے عمران سیریز کو بہت پڑھا ہوگا ۔۔۔ ۔آپ کی توجہ ایکسٹو بلیک زیرو عمران جولیا صفدر نعمانی سنگ ہی تھریسیا خاور فیاض سلیمان من جملہ کرداروں پر منقسم رہی ہوگی ۔۔۔
میں نے صرف عمران کو پڑھا ۔ اس جیسا بننا چاہا اور زندگی کی شام ہوتے یہ آگہی ملی کہ " عمران " بننا اتنا آساں نہیں "
حق مغفرت فرمائے ابن صفی کا مرحوم کا یہ کردار لازوال ہے ۔۔۔ ۔۔۔
بہت دعائیں
آپ کا مدعا پا گئے ہم :)
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
بچپن میں تعلیم و تربیت، آنکھ مچولی، پھول اور نونہال ، کچھ ذرا بڑے ہوئے تو عمران سیریز، زرگزشت پہلی مرتبہ اسی زمانے میں پڑھی۔
اداس نسلیں (عبداللہ حسین)
راجہ گدھ ، راہِ رواں (بانو قدسیہ)
بابا صاحبا ، زاویہ ، (اشفاق احمد)
پیرِ کامل ( عمیرہ احمد)
علی پور کا ایلی ، الکھ نگری،تلاش (ممتاز مفتی)
زرگزشت ، آبِ گم ، خاکم بدہن (مشتاق احمد یوسفی)
بسلامت روی (کرنل محمد خان)
حماقتیں (شفیق الرحمن)
ابنِ انشا کی نثر و نظم۔ لاجواب
اور انگلش میں الکیمسٹ (پاؤلو کویلہو) ، دی کینٹربری ٹیلز (جیفری چاؤسر)
 
Top