جاسمن

لائبریرین
ایک چراغ اور ایک کتاب اور ایک امید اثاثہ
اس کے بعد تو جو کچھ ہے وہ سب افسانہ ہے
افتخار عارف
 

جاسمن

لائبریرین
گلی گلی میں اتر چکے ہیں کتاب آنکھوں کے زندہ نوحے
حسین چہروں کا سرخ ماتم شراب آنکھوں کے زندہ نوحے

طاہر حنفی
 

جاسمن

لائبریرین
کتاب سادہ رہے گی کب تک، کبھی تو آغازِ باب ہو گا
جنہوں نے بستی اجاڑ ڈالی، کبھی تو ان کا حساب ہو گا
مرتضیٰ برلاس
 

جاسمن

لائبریرین
مرےپیچھے کتابیں ہیں ,مرے آگے زمانہ ہے
میں دونوں کی پڑھائ ففٹی ففٹی کرتا رہتا ہوں
اعتبارساجد
 
Top