کتاب

سر الف عین
یاسر شاہ
سید عاطف علی
محمّد احسن سمیع :راحل:
محمد خلیل الرحمٰن
اور دیگر احباب سے مشورہ لینا چاہتا ہوں کہ میں کتاب شائع کروانا چاہتا ہوں اپنی رائے سے نوازئیے
اگر غلط لڑی میں رائے کا سوال کر دیا ہو تو معذرت خواہ ہوں
کیوں نہیں، ضرور کراوئیے... مگر اشاعت سے قبل مسودہ کتاب کسی استاد کو دکھا کر ان سے رائے ضرور لیجیے گا.
ویسے یہ ضرور ذہن میں رکھیے گا کہ فی زمانہ کتاب چھپوانا وہ نیکی ہے جس کو آخرش دریا میں ڈالنا پڑتا ہے. معاشی اعتبار سے یہ سراسر گھاٹے کا سودا ہے ... مگر وہ کہتے ہیں نا، شوق کا کوئی مول نہیں :)
 
راحل بھائی سودا تو گھاٹے ہی کا ہے بہرحال یہ نیکی دریا میں ہی ڈالنا چاہتا ہوں
 
الف عین

لائبریرین
کتاب مطلب شعری مجموعہ؟
چھپوانے کے حق میں مَیں تو نہیں، ورنہ کیا میں بھی اتنی کنجوسی کرتا کہ اپنی ساتوں کتابیں محض ان لائن پبلش کرتا؟ میرا یہ خیال ہے کہ جس کو دل چسپی ہو گی وہ ڈاؤن لوڈ کر کے پڑھ ہی لے گا، اور مجھے یقین ہے کہ اب تک بھی ہر کتاب کو کم از کم ایک ہزار لوگوں نے ضرور پڑھا ہو گا، پکی روشنائی سے چھپاتا تو اتنے نسخوں میں سے آدھے سے زیادہ تو ردی میں نکل گئے ہوتے، اور بقیہ کو میں تحفتاً دے چکا ہوتا ( اور ان میں سے بھی کتنوں نے واقعی پڑھی ہوتیں میری کتابیں! )
میرا مشورہ تو یہی ہے کہ مسودہ مجھے بھجوا دو، میں اپنی ویب سائٹ پر پبلش کر دوں گا۔ اب شاید ابن سعید جلد ہی بزم اردو لائبریری کو بھی فعال بنا دیں گے
 
یاسر شاہ

محفلین
میں بھی اعجاز صاحب سے متفق ہوں بس اضافی بات ایک یہ کہوں گا کہ کتاب چھپوانے کے پیسے کسی کار خیر کے لیے وقف کر دیں -:)
 
میں بھی اعجاز صاحب سے متفق ہوں بس اضافی بات ایک یہ کہوں گا کہ کتاب چھپوانے کے پیسے کسی کار خیر کے لیے وقف کر دیں -:)
یاسر بھائی وہ انگریزی میں کہتے ہیں نا کہ begins at home!
سو چھپی ہوئی کتاب ہاتھ میں لے کر جو خود کو خوشی ہوتی ہے اس کو بھی ایک قسم کی چیریٹی ہی سمجھ لیں :)
 
طالش طور

محفلین
سعید احمد سجاد بھائی دیگر احباب مجلس کی رائے بہت مقدم ہے لیکن یہ بات بالکل درست ہے کہ جب کتابل مادی طور پر ہاتھ میں ہو تو شاید ہمارے معاشرے میں تب ہی کسی فرد کو صاحب کتاب گردانا جاتا ہے دوسری بات یہ ہے کہ ہم آپ دیہاتی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں جہاں پر انٹرنیٹ پر کتابیں پڑھنے کا رجحان بالکل نہیں ہے اس لئے میرا مشورہ ہے کہ پہلے کتاب کو روشنائی سے چھپوایٔں اور کچھ عرصہ بعد اسے انٹرنیٹ پر بھی بھیج دیں تاکہ قارئین بھی ملیں اور روشنائی سے چھپی ہوئی کتاب مختلف جامعات کی لائبریریوں میں جاتی ہے تو محققین کی نظر سے بھی گزرنے کا امکان ہو سکتا ہے اسی طرح ہمارے دوست احباب اور بالخصوص ہمارے سینئر ر کولیگز جو کہ ریٹائرمنٹ کے قریب ہوتے ہیں ان کو بھی جب کتاب مادی طور پر پیش کی جاتی ہے تو وہ بہت خوشی محسوس کرتے ہیں کیونکہ ایسے احباب انٹرنیٹ سے واقفیت بہت کم رکھتے ہیں اس لئے میرا مشورہ ہے کہ پہلے روشنائی والی کتاب ضرور چھپوائیں بعد میں اسے آن لائن بھی پبلش کروا دیں شکریہ
 
یاسر علی

محفلین
کتاب مطلب شعری مجموعہ؟
چھپوانے کے حق میں مَیں تو نہیں، ورنہ کیا میں بھی اتنی کنجوسی کرتا کہ اپنی ساتوں کتابیں محض ان لائن پبلش کرتا؟ میرا یہ خیال ہے کہ جس کو دل چسپی ہو گی وہ ڈاؤن لوڈ کر کے پڑھ ہی لے گا، اور مجھے یقین ہے کہ اب تک بھی ہر کتاب کو کم از کم ایک ہزار لوگوں نے ضرور پڑھا ہو گا، پکی روشنائی سے چھپاتا تو اتنے نسخوں میں سے آدھے سے زیادہ تو ردی میں نکل گئے ہوتے، اور بقیہ کو میں تحفتاً دے چکا ہوتا ( اور ان میں سے بھی کتنوں نے واقعی پڑھی ہوتیں میری کتابیں! )
میرا مشورہ تو یہی ہے کہ مسودہ مجھے بھجوا دو، میں اپنی ویب سائٹ پر پبلش کر دوں گا۔ اب شاید ابن سعید جلد ہی بزم اردو لائبریری کو بھی فعال بنا دیں گے
سر جی اپنی کتابوں کے لنک دے دیں۔تا کہ میں بھی ڈائون لوڈ کر کے پڑھ سکوں۔۔
 
Top