کتابتِ قرآن مجید خط نستعلیق میں

الف نظامی

لائبریرین
مایہ ناز خطاط عبدالمجید پرویں رقم کے خط میں کتابت قرآن در خطِ نستعلیق​
SurahFatiha_PerveenRaqam.jpg
 
شاکرالقادری

لائبریرین
نظامی بھائی کیا استاد پروین رقم کی تستعلیق خطاطی کے کچھ ایسے نمونے جو 600 یا اس سے زیادہ ڈی پی آئی پر سکین کیے گئے ہوں مل سکتے ہیں میں ان نمونوں سے نستعلیق فونٹ کے لیے حروف کی اشکال اخذ کرنا چاہتا ہوں
 
علوی امجد

محفلین
شاکر بھائی میں اس کام میں آپ کے ساتھ شریک ہونا چاہتا ہوں۔ خیر ہے تصویر کی ڈی پی آئی 300 یا اس سے بھی کم ہو۔ اشکال میں اخذ کرلوں‌گا۔ صرف تصاویر یا نسخہ جات چاہیئے۔

دوسرا سوال یہ کہ کیاپرویں رقم صاحب نے اوپر دی گئی سورہ الحمد کی طرح نستعلیق میں پورا قرآن پاک کتابت کیا ہے؟ اگر کیا ہے تو کہاں‌سے دستیاب ہوگا؟
 
جزاک اللہ خیر۔ سبحان اللہ عزوجل بہت ہی پیاری تختی پیش کی آپ نے علی۔
شاکر صاحب میں بھی امجد صاحب سے متفق ہوں کہ اگر تصویر کا ریزولوشن 300 ڈ پ ی تک ہے تو اس سے بآسانی کورل میں trace کیا جاسکتا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
نظامی بھائی کیا استاد پروین رقم کی تستعلیق خطاطی کے کچھ ایسے نمونے جو 600 یا اس سے زیادہ ڈی پی آئی پر سکین کیے گئے ہوں مل سکتے ہیں میں ان نمونوں سے نستعلیق فونٹ کے لیے حروف کی اشکال اخذ کرنا چاہتا ہوں
محترم شاکر القادری یہ کام بہت اہم ہے۔
کسی کتب خانہ سے یا خطاطی کے ماہرین و ناقدین سے
پرویں رقم کی کتابت شدہ کتب:
کلیات اقبال میں
Iqbal, Muhammad: Bang-e-Dara, Calligraphy by: Abdul Majeed Parveen Raqam, Lahore, Sh. Ghulam Ali & Sons.
Iqbal, Muhammad: Payam-e-Mashriq (1st edition), Calligraphy by: Abdul Majeed Parveen Raqam, Lahore, Matbaa Karimi, 1923.
Iqbal, Muhammad: Armughan-e-Hijaz(1st edition), Calligraphy by: Abdul Majeed Parveen Raqam, Lahore, Javed Manzil, 1938​
.
کیلگرافی اسلامک ڈاٹ والوں( جسے خطاط سجاد خالد صاحب چلاتے ہیں ) سے مل سکتی ہے کیونکہ اس صفحہ پر ان کتابوں کا ذکر ہے۔
اور
رباعیات گرامی
کا پتہ کرنا پڑے گا۔
سجاد خالد صاحب کا رابطہ:
Sajjad Khalid

Signal Advertising,
314-PMA Trade Center, 66-Ferozpur Road,
Lahore - Pakistan.
Email: sajjadkhalid@gmail.com

دوسرا سوال یہ کہ کیاپرویں رقم صاحب نے اوپر دی گئی سورہ الحمد کی طرح نستعلیق میں پورا قرآن پاک کتابت کیا ہے؟ اگر کیا ہے تو کہاں‌سے دستیاب ہوگا؟
علوی امجد بھائی شاید نستعلیق میں مکمل قرآن کریم کتابت نہیں کیا گیا۔
 
باسم

محفلین
حاجی محمد اعظم نے بہ روایت مولانا ظفر اقبال صاحب راقم الحروف کو یہ دل چسپ واقعہ سنایا کہ 1354 ہجری میں انجمن حمایت الاسلام کی طرف سے آفسٹ پیپر پر سب سے پہلا عکسی نسخہ قرآن مجید شائع ہوا۔ خط نستعلیق میں پرویں رقم کو منتخب کیا گیا تھا۔ آپ نے نہایت ذوق و شوق سے فرائض کتابت ادا کیے۔
عبدالمجید پرویں رقم
 
بہت شکریہ باسم۔ خطِ نستعلیق میں‌کتابت شدہ قرآن پاک کا یہ نسخہ ضرور تلاش کرنا چاہیے۔
 
باسم

محفلین
مجھے یاد پڑرہا ہے کہ انجمن حمایت الاسلام کا طبع شدہ یہ نسخہ میں دیکھ چکا ہوں
تحریر کے مطابق اس کی تاریخِ طبع 1935 عیسوی بنتی ہے
یہ نسخہ نسخ ہی میں لکھا گیا ہے مگر شروع میں ایک مفید مقدمہ نستعلیق خطاطی میں لکھا تھا اور مصنف کی مراد شاید یہی ہے۔
 
arifkarim

معطل
فیض لاہوری نستعلیق میں مکمل قرآن پاک کے 3500 لگیچرز بغیر اعراب کے موجود ہیں۔ نیز اسمیں کشیدہ بھی شامل ہے جو اسی نمونہ سے ملتا جلتا ہے!
 
Top