کبھی کبھی

ملائکہ

محفلین
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=IyQX8sEQiaw&feature=related[/youtube]


میں نے سوچا کہ یہاں محفل پر بہت غزلیں ہیں جن کو سن کر انسان رو بھی سکتے اور سو بھی سکتے ہیں اس لئے کوئی اچھا گانا بھی ہونا چاہیے;););)
 

محسن حجازی

محفلین
ارے واہ۔۔۔
ہم کو پسند آیا!
ہم خوش ہوئے :grin:

تاہم کل ہی ہم کسی سے کہہ رہے تھے کہ:
ربط کچھ تو تخلیق سے غم کو ہے

اعتراضات تو ہم کو کوئی نہیں ہیں، تاہم بغور جائزے کے بعد وہ جو دو عدد خواتین پہلی منزل پر کھڑکیوں میں باہر کو پاؤں لٹکائے بیٹھی ہیں، اس پر ہم قدرے معترض ہیں کہ اس طرح بلندی پر اس بے فکری سے نشست و برخاست سے جہاں ان کی جان جا سکتی ہے وہاں ہم سے کسی دل پھینک راہگیر کا دل بھی جا سکتا ہے :grin:
تاہم یہ ان خواتین پر منحصر ہےکہ دل و جاں کہ اس بیوپار میں ان کا انتخاب کیا رہتا ہے گویا یوں یہ ان کا ذاتی معاملہ ٹھہرا جس میں ہم دخل نہیں دیتے بایں ہمہ حق گوئی کو ہم فرض مقدم جانتے ہیں سو وہ کر چکے۔
 

زونی

محفلین
مجھے کچھ بھی دکھائی اور سنائی نہیں دے رہا ھے فلحال ، بعد میں سن لوں گی ، پیشگی شکریہ ملائکہ۔۔۔۔۔۔
 

زونی

محفلین
لیں جی دکھائی بھی دے گیا ، ،،،،،

مجھے یہ گانا دیکھ کے یاد آیا ، ایک دن میں بور ہو رہی تھی تو یہ والی فلم دیکھنے بیٹھ گئی ،،، اگرچہ مکمل تو نہیں دیکھی لیکن بعد میں سوچا کہ اس سے بہتر "کہانی گھر گھر کی" دیکھ لیتی:confused:
 

محسن حجازی

محفلین
اصل میں آج کل پاکستان میں فراز کے نام سے منسوب اشعار کی وہ وبا اٹھی ہے کہ فراز کو خود کہنا پڑا:

بے غیرتی اس قدر بڑھ گئی ہے فراز
شعر کسی کا نام میرا لگا دیتے ہیں

اوپر کرسیوں والا شعر ہم کو فوری طور پر سوجھا ہم نے سوچا جب بے غیرتی اس قدر بڑھ ہی چکی ہے تو فراز کے نام لگانے میں کیا حرج ہے؟ :grin: :grin:

ابھی ہم فرخ بھائی کے ساتھ مل کر فراز کے ایک اور شعر پر کام کر رہے تھے پہلا مصرعہ تھا


یہ عجب اٹھی ہے وبا اب کے فراز

دوسرا مصرعہ ہوکے نہیں دے رہا آپ اصحاب تعاون فرمائیے :grin:
 

سارہ خان

محفلین
فراز کے نام کے کچھ ایس ایم ایس جو مارکیٹ میں ان ہیں ۔۔


در در پھرتے ہیں فراز!غمِ عشق کے مارے
لاڈو کے لشکارے ، جگمگ کپڑے سارے

یہ سوال مجھے رات دن سونے نہیں دیتا فراز!
یہ چِنٹو کینڈی کیا ہے یہ چِنٹو کینڈی کیا ہے؟

.محبت کرنیکے بھی کچھ اصول ہوا کرتے ہیں فراز!
اقبال جمیل ، پی ٹی وی نیوز حیدر آباد

یہ محبت اُن د نو ں کی با ت ہے فر ا ز !
جب پٹرول 30 اور ڈیزل 22 رپے لٹر تھا

اپنے تخلص کے کاپی رائیٹ کروا لے فراز!
بچہ بچہ اسے استعمال کر رہا ہے پیمپر کی طرح۔۔۔۔

:rolleyes::rolleyes:
 
ہاہاہاہا۔۔۔۔ پتا نہیں کیوں فراز کے ساتھ ایسا ہورہا ہے۔۔۔ میرا بھائی بھی کئی مرتبہ پوچھ چکا ہے کہ یہ فراز کے اوپر اتنے ایس۔ایم۔ایس کیوں آرہے ہیں۔۔۔
 

جیا راؤ

محفلین
فراز کے نام کے کچھ ایس ایم ایس جو مارکیٹ میں ان ہیں ۔۔


در در پھرتے ہیں فراز!غمِ عشق کے مارے
لاڈو کے لشکارے ، جگمگ کپڑے سارے

یہ سوال مجھے رات دن سونے نہیں دیتا فراز!
یہ چِنٹو کینڈی کیا ہے یہ چِنٹو کینڈی کیا ہے؟

.محبت کرنیکے بھی کچھ اصول ہوا کرتے ہیں فراز!
اقبال جمیل ، پی ٹی وی نیوز حیدر آباد

یہ محبت اُن د نو ں کی با ت ہے فر ا ز !
جب پٹرول 30 اور ڈیزل 22 رپے لٹر تھا

اپنے تخلص کے کاپی رائیٹ کروا لے فراز!
بچہ بچہ اسے استعمال کر رہا ہے پیمپر کی طرح۔۔۔۔

:rolleyes::rolleyes:



ایک لڑکا بھاگتا ہوا بس میں چڑھا اور زور سے چلایا:

خبردار !!!
کوئی اپنی جگہ سے نہیں ہلے گا !
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
"فراز" منجن والا خود آپ کے پاس آئے گا۔:grin:




تیری بے رخی کو میں آج تک نہیں بھلا پایا
یہ اس سال کا پہلا شعر ہے جس میں "فراز" نہیں آیا !;-)


:grin::grin:
 

سارہ خان

محفلین
ہاہا ۔۔ ملائکہ اس پوسٹ کے کر دینے کے بعد مجھے یاد آیا کہ تم اس دن کہہ رہی تھیں کہ فراز کے نام سے نقلی شعر کے ایس ایم ایس پر غصہ آیا تھا اور میں نے تمہارے ہی تھریڈ پر لکھ دیئے اور نقلی شعر ۔۔ :blush:
 

ملائکہ

محفلین
ہاہا ۔۔ ملائکہ اس پوسٹ کے کر دینے کے بعد مجھے یاد آیا کہ تم اس دن کہہ رہی تھیں کہ فراز کے نام سے نقلی شعر کے ایس ایم ایس پر غصہ آیا تھا اور میں نے تمہارے ہی تھریڈ پر لکھ دیئے اور نقلی شعر ۔۔ :blush:

:eek::eek::eek::eek::eek::eek:

کتنی جلدی یاد آگیا نہ آپکو
 

مرک

محفلین
میں نے یہ فلم دبئی میں دیکھی تھی اور ملائکہ اپ اس مو وی کا پپو کین ڈاس گانہ پوسٹ کرتی ناں تو ثھیک تھا:grin::grin::grin::grin:
 
Top