کبھی مجھ سے نظریں ملا کر تو دیکھو----برائے اصلاح

الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
@محمّداحسن سمیع؛راحل؛
----------
کبھی مجھ سے نظریں ملا کر تو دیکھو
مجھے دل میں اپنے بسا کر دیکھو
------------
وہ ایسی جگہ ہے جہاں غم نہیں ہیں
محبّت کی نگری میں آ کر تو دیکھو
-------------
تمہارے غموں کو بنا لوں گا اپنا
کبھی مجھ کو اپنا بنا کر تو دیکھو
-----------
تمہاری یہ آنکھیں کبھی نم نہ ہوں گی
محبّت کے سپنے سجا کر تو دیکھو
----------
ہوا دل ہے روشن ، یہ محسوس ہو گا
محبّت کی شمعیں جلا کر تو دیکھو
----------
دلوں میں زمانے کے زندہ رہو گے
کبھی کام لوگوں کے آ کر تو دیکھو
----------
(اگر مل بھی جائے یہ دنیا تو کیا ہے)
کبھی دل سے دنیا بھلا کر تو دیکھو
----------
خدا بخش دینے پہ مائل ہے ارشد
خطا اس کو اپنی بتا کر تو دیکھو
---------
 

الف عین

لائبریرین
تقریباً درست ہے غزل اگرچہ کوئی خوبی بھی نہیں ہے، یعنی فکر و خیال کی رو سے کسی شعر میں کوئی بہت اچھا خیال بھی نہیں ہے لیکن غلطی نہیں ہے، اس پر مجھے بہت خوشی ہے
صرف 'ہوا دل ہے روشن' عجیب لگ رہا ہے، اس کی روانی کی بہتری کے لئے کچھ سوچیے
اس شعر کو نکالا جا سکتا ہے
اگر مل بھی جائے یہ دنیا تو کیا ہے)
کبھی دل سے دنیا بھلا کر تو دیکھو
 
Top