تعارف کال می خان اِف یو ڈئر ۔ :)

نوید خان

محفلین
یوں بھی محفل کا اسمِ صارف تو صرف محفل میں داخل ہونے کے لئے ہے۔ ضروری نہیں کہ یہی آپ کا قلمی نام بھی ہو۔

قلمی نام مختلف بھی ہو سکتا ہے۔
بالکل آپ صحیح فرما رہے ہیں کہ قلمی نام محفل کے نام سے مختلف ہو سکتا ہے۔ لیکن "خان صاحب" یا "خان" سن کر دماغ فورا اردو سے ہٹ کر پشتو کی طرف چلا جاتا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین

ویسے ہم نے تو بہت سے ایسے خان بھی دیکھے ہیں کہ جنہیں پشتو ہی نہیں آتی۔ :)

آپ کون سے والے خان ہیں؟

ویسے پشتو زبان بھی ادب سے بے بہرہ نہیں ہے۔
 
محمدظہیر

بالفرض محفل پر آپ کے نام سے خان ہٹا بھی دیا گیا تو فقط محفل پر آپ کو راحت مل سکے گی. حقیقی دنیا میں بھی ادب ہے اور وہاں بھی بعض لوگ آپ کو خان صاحب کہتے ہوں گے، اس کا کیا حل ہے آپ کے پاس؟
 
بالکل مجھے بھی پشتو نہیں آتی :)
اس لیے تو نام کی تبدیلی کا رونا رو رہا ہوں :D
 
نوید خان

محفلین
بالفرض محفل پر آپ کے نام سے خان ہٹا بھی دیا گیا تو فقط محفل پر آپ کو راحت مل سکے گی. حقیقی دنیا میں بھی ادب ہے اور وہاں بھی بعض لوگ آپ کو خان صاحب کہتے ہوں گے، اس کا کیا حل ہے آپ کے پاس؟
حقیقی دنیا میں کوئی نہیں کہتا خان کیونکہ "خان" کا کبھی تعارف ہی نہیں کروایا وہ تو یہاں کروا کہ سن رہا ہوں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
حقیقی دنیا میں کوئی نہیں کہتا خان کیونکہ "خان" کا کبھی تعارف ہی نہیں کروایا وہ تو یہاں کروا کہ سن رہا ہوں۔ :)

آپ کچھ زیادہ جذباتی ہو رہے ہیں یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں ہے۔

اور اگر واقعی نام تبدیل کرنا ہے تو الہلال بھائی کی طرح الشمس ٹائپ کا کوئی نام رکھ لیں۔ :)
 
La Alma

لائبریرین
آپ کے لیے بہتر آپشن یہی ہے کہ آپ " خان " نام کے ساتھ لگا رہنے دیں وگرنہ لوگوں کو مغالطہ ہو سکتا ہے کہ کہیں آپ " سنگھ " تو نہیں :)
 
Top