کال ریٹس۔

منصور احمد

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]میرا ایک مسئلہ ہے اگر کسی کے پاس کوئی حل ہے تو ضرور بتائیں

مجھے روزانہ جرمنی سے 2 گھنٹے بھائی کی فون آتی ہے۔۔۔۔۔۔۔

بھائی نے Nonoh.Net پر اکاونٹ بنایا ہے۔۔۔ وہاں سے میرے موبائل پاکستان پر 8 سینٹ پر منٹ کے حساب سے کٹتے ہیں۔۔۔۔۔

Nonoh.net ہے تو اچھی سروس لیکن کبھی کبھی مسئلہ دیتا ہے آواز کوالٹی اور نیٹ ورک مصروف کا۔۔۔

کیا کوئی ایسی ساہٹ ہے جو اس سے سستا کال ریٹس دے سکے۔۔۔ ؟؟ اگر کوئی ہے تو ضرور بتائیے گا۔۔۔۔۔۔

مجھے لینڈ لائن جرمنی سے پاکستان موبائل پر کال ریتس چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! سستے۔۔۔۔۔ یا کوئی دوسرا حل جس سے جرمنی کے لینڈ لائن سے موبائل پاکستان پر بات چیت ہو سکے۔۔۔۔۔

شکریہ
[/FONT]
 

شمشاد

لائبریرین
اگر آپ نیٹ سے فون پر بات کر سکتے ہیں تو بہت سستا نرخ ملے گا۔ بھلے ہی آپ ان کو فون کریں یا وہ آپ کو فون کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی میں نے یہاں مشرق وسطٰی میں ہوں لیکن میں نے یاہو میسنجر سے امریکہ کا ایک نمبر لیا ہوا ہے۔ آپ نیٹ استعمال کرتے ہوئے امریکہ اور کینڈا میں موبائیل یا لینڈ لائن پر کسی بھی نمبر پر کال کریں، اس کا نرخ ایک سینٹ فی منٹ ہے۔ اس لائن کا کرایہ تین ڈالر ماہانہ ہے۔ کوئی بھی آپ کو اس نمبر پر کال کرے، اس پر کوئی خرچہ نہیں ہے۔ پاکستان سے امریکہ کال کرنا غالباً ایک روپیہ یا ڈیڑھ روپیہ فی منٹ ہے۔ اس نمبر سے یورپ کے بیشتر ممالک میں لینڈ لائن پر کال کرنے کر نرخ بھی ایک سینٹ فی منٹ ہے۔

مزید کچھ پوچھنا ہو تو بتائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ یاہو میسنجر سے امریکہ کا نمبر لے لیں۔ اور وہ نمبر بھائی کو دے دیں۔ اور اپنے موبائیل سے اس نمبر پر سو روپے میں 60 - 70 منٹ بات کر سکتے ہیں۔ یا آپ اپنے نیٹ سے ان کے لینڈ لائن پر ایک سینٹ فی منٹ کے حساب سے بات کر سکتے ہیں۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
بھائی سکائپ (skype)بھی چیک کرلیں.وائپ کی سب سے معروف سروس ہے .مجھے تو ڈائل اپ پر بھی کافی اچھی ساونڈ کوالٹی ملتی ہے.
 

شمشاد

لائبریرین
بے شک سکائیپ اچھی سروس ہے لیکن شاید نیٹ سے فون نرخ کچھ زیادہ ہیں اور فون سے نیٹ سروس موجود بھی ہے یا نہیں۔
 

طمیم

محفلین
پاکستان فون کرنے کے لئےایک کمپنی
جرمنی میں ایک اعوان ٹیل نامی کمپنی پاکستان فون کرنے کے لئے 6,9 سینٹ (یورو) فی منٹ لیتی ہے ۔
لیکن اس کے لئے پہلے اس کمپنی کے پاس رجسٹریشن کروانی ضروری ہے ۔
اس کے علاوہ آپ کے پاس جرمنی میں فون کرنے کے لئے فلیٹ ریٹ ہونا چاہیئے ورنہ لوکل کال کا خرچ اس کے علاوہ ہوگا۔
کیونکہ یہ آپ کو لوکل فون نمبر بتاتے ہیں جس کے ذریعہ پاکستان یا دنیا میں‌کسی بھی جگہ ٹیلیفون کیا جاسکتا ہے ۔
جتنا ٹیلیفون کریں‌گے اتنا ہی ادا کریں گے اس سے علاوہ کسی قسم کے ماہانہ چارجز نہیں‌ہیں۔
مکمل ریٹ لسٹ کے لئے یہاں‌کلک کریں
اس سے سستی بھی بات ہوسکتی ہے لیکن اس سے پہلے معلوم ہونا چایئے کہ آپ کا ٹیلیفون کنکشن کس قسم کا ہے اور کونسی کمپنی کا ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
خاصا مہنگا ہے یہ تو۔

اس سے اچھا ہے آپ لاہور میں برین نیٹ والوں سے رابطہ کریں۔ وہ خاصے کم نرخ پر کام کرتے ہیں۔
 

منصور احمد

محفلین
آپ یاہو میسنجر سے امریکہ کا نمبر لے لیں۔ اور وہ نمبر بھائی کو دے دیں۔ اور اپنے موبائیل سے اس نمبر پر سو روپے میں 60 - 70 منٹ بات کر سکتے ہیں۔ یا آپ اپنے نیٹ سے ان کے لینڈ لائن پر ایک سینٹ فی منٹ کے حساب سے بات کر سکتے ہیں۔
شمشاد بھائی جواب کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔

یاہوسے امریکہ کا نمبر خرید لوں۔۔۔۔؟ کیا آپ مجھے مرحلہ وار بتا نا پسند کریں گے۔۔۔۔۔۔۔!
بہت بہت شکریہ۔۔شمشاد بھائی
 

منصور احمد

محفلین
طلحہ بھائی ساہٹ کا لنک بھائی کو بھیجا ہے کیونکہ اس زبان کو وہ ہی سمجھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔

بھائی مجھے موبائل پر کال کرتا ھے ۔۔۔۔۔۔۔ اور میں پاکستان میں زونگ استعمال کرتا ہوں۔
اور
بھائی وہاں
اے لائس کا کنکشن استعمال کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے ایسی سروس چاہے کہ مجھے کمپیوٹر نہ استعمال کرنا پڑے۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں بھائی استعمال کرے۔۔۔ لیکن میں فیلڈ پر ہوتا ہوں‌اس لئے کمپیوٹر کے ساتھ بیٹھ کر کنیکٹ ہو کر بات نہیں کر سکتا ۔۔ بس وہ مجھے لینڈ لائن سے فون کرے موبائل پر۔۔۔
 

منصور احمد

محفلین
طلحہ بھائی

یہ سکائی پے کا جو لنک ہے۔۔ وہ کہہ رپا ہے کہ ایک مہینہ کسی بھی ملک میں بات کرو د س یورو میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس کا کیا پروسس ہو گا۔۔؟ کیا مجھے کمپیوٹر سے کنیکٹ ہونا پڑے گا۔۔۔۔۔۔؟؟ یا بھائی سکائی پے کی ویب سائٹ سے کنیکٹ ہو کر کال ملائے گا مجھے۔۔؟؟‌ذرا ن چیزوں‌میں کمزور سا ہوں‌۔۔ اُمید ہے آپ رہنمائی کریں‌گے
 

شمشاد

لائبریرین

خواجہ طلحہ

محفلین
طلحہ بھائی

یہ سکائی پے کا جو لنک ہے۔۔ وہ کہہ رپا ہے کہ ایک مہینہ کسی بھی ملک میں بات کرو د س یورو میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس کا کیا پروسس ہو گا۔۔؟ کیا مجھے کمپیوٹر سے کنیکٹ ہونا پڑے گا۔۔۔۔۔۔؟؟ یا بھائی سکائی پے کی ویب سائٹ سے کنیکٹ ہو کر کال ملائے گا مجھے۔۔؟؟‌ذرا ن چیزوں‌میں کمزور سا ہوں‌۔۔ اُمید ہے آپ رہنمائی کریں‌گے
یار سکائپ ایک وائپ سروس ہے۔ یعنی وائس اوور انٹرنیٹ۔

تو جو بندہ بھی اس سے کال کرئےگا اسے انٹرنیٹ سے کنکٹ ہونا پڑے گا۔سننے والے کے لیے ضروری نہیں کہ وہ بھی انٹرنیٹ سے کنکٹ ہو۔ کیونکہ اس کے ذریعے موبائل اور لینڈ لائن فون نمبرز پر کال کی جاسکتی ہے۔
اسکے استعمال کے لیے سکائپ اپلیکشن فری میں ڈاونلوڈ کرکے سسٹم میں انسٹال کرنا پڑتی ہے۔
اور اگر کوئی سکائپ کا نمبر خرید لے تو سکائپ پر موبائل یا فون سے کال وصول بھی کی جاسکتی ہے۔
اور اگر سننے اور کرنے والا دونوں انٹرنیٹ پر موجود ہوں۔ تو اسے چیٹنگ سافٹ وئیر کی طرح فری استعمال کیا جاسکتاہے۔ باقی ہر قسم کی معلومات آپ کوانکی سائیٹ سےمل جائیں گی۔
 
Top