کافی ہاؤس

عائشہ عزیز

لائبریرین
آپ کی کافی
images
تھینک یوو :)
 

محمداحمد

لائبریرین
لو جی پھر بل کی صورت ہم سے بھی شعر سن لیجیئے

دل جیتنے کے فن پر اگر دسترس نہ ہو
دکھتی رگوں کو چھیڑنا دانشوری نہیں

تو نے چھیڑا تو یہ کچھ اور بکھر جائے گی
زندگی زلف نہیں ہے کہ سنور جائے گی

اعزاز احمد آذر
 

شیزان

لائبریرین
عدیم ہاشمی کی ہی ایک اور غزل کافی پینے والوں کی نذر۔۔
اُس نے کہا، ہم آج سے دلدار ہو گئے
سب لوگ اُس کے دل کے طلبگار ہو گئے
اُس نے کہا کہ ایک حسیں چاہیے مجھے
سارے ہی لوگ زینتِ بازار ہو گئے
اُس نے کہا کہ صاحبِ کردار ہے کوئی
اِک پل میں لوگ صاحبِ کردار ہو گئے
اُس نے کہا کہ مجھے مِری تعمیر چاہیے
جو خشت وسنگ بار تھے ، معمار ہو گئے
اُس نے کہا، یہاں پہ کوئی باخبر بھی ہے
جو بے خبر تھے وہ بھی خبردار ہو گئے
اُس نے کہا کہ طالبِ دیدار ہے کوئی
اندھے بھی اُس کے طالب ِدیدار ہو گئے
اُس نے کہا، کسی کو مرا وصل چاہیے
اِنکار کے حرُوف بھی اِقرار ہو گئے
اُس نے کہا کہ قافلۂ سالار ہے کوئی
سارے ہی لوگ قافلۂ سالار ہو گئے
اُس نے کہا، ذرا سا مجھے حُسن چاہیے
سارے ہی شہر ،حسن کے بازار ہو گئے
اُس نے کہا کہ تیزیٴ رفتار ہے کہیں
کچھوے، عدیم صاحب رفتار ہو گئے
3147_MEDIUM.jpg
 

لالہ رخ

محفلین
عدیم ہاشمی کی ہی ایک اور غزل کافی پینے والوں کی نذر۔۔
اُس نے کہا، ہم آج سے دلدار ہو گئے
سب لوگ اُس کے دل کے طلبگار ہو گئے
اُس نے کہا کہ ایک حسیں چاہیے مجھے
سارے ہی لوگ زینتِ بازار ہو گئے
اُس نے کہا کہ صاحبِ کردار ہے کوئی
اِک پل میں لوگ صاحبِ کردار ہو گئے
اُس نے کہا کہ مجھے مِری تعمیر چاہیے
جو خشت وسنگ بار تھے ، معمار ہو گئے
اُس نے کہا، یہاں پہ کوئی باخبر بھی ہے
جو بے خبر تھے وہ بھی خبردار ہو گئے
اُس نے کہا کہ طالبِ دیدار ہے کوئی
اندھے بھی اُس کے طالب ِدیدار ہو گئے
اُس نے کہا، کسی کو مرا وصل چاہیے
اِنکار کے حرُوف بھی اِقرار ہو گئے
اُس نے کہا کہ قافلۂ سالار ہے کوئی
سارے ہی لوگ قافلۂ سالار ہو گئے
اُس نے کہا، ذرا سا مجھے حُسن چاہیے
سارے ہی شہر ،حسن کے بازار ہو گئے
اُس نے کہا کہ تیزیٴ رفتار ہے کہیں
کچھوے، عدیم صاحب رفتار ہو گئے
3147_MEDIUM.jpg
واہ بہت خوب
اُس نے کہا، یہاں پہ کوئی باخبر بھی ہے
جو بے خبر تھے وہ بھی خبردار ہو گئے
 

لالہ رخ

محفلین
ماشاءاللہ بہت مزیدار کافی
اب کافی ہاؤس قائم کرنے پر مبارکباد قبول کریں۔کیونکہ ابھی اوسان بحال ہوئے ہیں تو مبارکباد دینے کا بھی خیال آیا۔
ہم خوش ہوئے آپ سے پہلے کسٹمر ہیں جنہوں نے مبارک باد بھی دی اسی خوشی میں آپ کے لیے کافی ہاوس کی طرف سے ایک تحفہ
images
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہم خوش ہوئے آپ سے پہلے کسٹمر ہیں جنہوں نے مبارک باد بھی دی اسی خوشی میں آپ کے لیے کافی ہاوس کی طرف سے ایک تحفہ
images
ارے اور جو ہم یہاں پر اپنے دوستوں کا بلا کر لائے۔۔۔۔ وہ۔۔۔ وہ بھی تو درپردہ مبارکباد ہی تھی کہ اتنا اچھا گوشہ ہے۔ تو احباب کو بلایا :)
 
Top