کافر کافر کے نام سے لکھی گئی نظم کا جواب

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
جس شخص نے لکھی اس نے ایک نوٹ بھی لکھا۔

اگر کوئی شاعر اپنے قیمتی وقت میں کچھ وقت نکال کر اس کو نکھار دے تو یہ اس کے نام ہوئی )

ان کو جوابی پیغام بھی دیں کہ انہوں نے جو ماں بہن کی سیدھی سیدھی گالیاں اس میں باندھی ہیں ان کو کون مزید نکھارے گا، اس میں یہ صاحب خاتم الکلام ہیں۔ صاحبِ غیرت ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ اگر کلام سے کروایں گے تو افسوس جواب نفی میں ہوگا۔
 
ظفری

لائبریرین
مجھے تو ان موصوف پر حیرت ہے کہ جو یہ اردو محفل پر بغیر سوچے سمجھے مسلسل اس قسم کی لغویات اور واہیات مواد کاپی اور پیسٹ کیئے جارہے ہیں ۔ میری سمجھ میں تو یہ نہیں آتا کہ کیا یہ کسی تحریر کو پڑھتے اور پھر اس جانچتے بھی ہیں یا نہیں ، یا پھر کسی اُجرت پر یہ کام انجام دیتے ہیں ۔ یا تو یہ کسی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ۔ یا پھر ان میں یہ صلاحیت ہی نہیں ہے کہ معیاری اور لغویات مواد میں فرق کرسکیں ۔ لاحول اللہ واللہ قوۃ الاباللہ ۔
 
دوست

محفلین
نئیں جی یہ قلمی جہاد ہو رہا ہے۔ کسی عظیم مجاہد نے جوشِ ایمان سے لبریز ہو کر یہ الفاظ اگلے ہیں، بلکہ پنجابی والے گلچھے ہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
مغلظات بکنا ۔۔۔ غیرت کے لبادے میں بے غیرتی پھیلانا ۔۔۔ سلامتی کے دین کو فساد کا ہتھیار بنانا ۔۔۔۔۔۔۔
اگر مسلمانیت اسی کا نام ہے تو ہم کافر ہی بھلے ۔۔۔۔۔۔۔ ہر غلط بات کو کھلے طور جھٹلائیں گے ۔ کفر کا فتوی پائیں گے ۔
بلاشک اللہ ہی سچا کارساز اور ہدایت کا مالک ہے ۔
 
کاشفی

محفلین
یہ کافر ہے
(از: شکیل جعفری)
جو ہم کہتے ہیں یہ بھی کیوں نہیں کہتا، یہ کافر ہے
ہمارا جبر یہ ہنس کر نہیں سہتا، یہ کافر ہے

یہ انساں کو مذاہب سے پرکھنے کا مخالف ہے
یہ نفرت کے قبیلوں میں نہیں رہتا، یہ کافرہے

بہت بے شرم ہے یہ ماں جو مزدوری کو نکلی ہے
یہ بچہ بھوک اک دن کی نہیں سہتا، یہ کافر ہے

یہ بادل ایک رستے پر نہیں چلتے یہ باغی ہیں
یہ دریا اس طرف کو کیوں نہیں بہتا، یہ کافر ہے

ہیں مشرک یہ ہوائیں روز یہ قبلہ بدلتی ہیں
گھنا جنگل انہیں کچھ بھی نہیں کہتا، یہ کافر ہے

یہ تتلی فاحشہ ہے پھول کے بستر پہ سوتی ہے
یہ جگنو شب کے پردے میں نہیں رہتا، یہ کافرہے

شریعاً تو کسی کا گنگنانا بھی نہیں جائز
یہ بھنورا کیوں بھلا پھر چپ نہیں رہتا یہ کافر ہے

جڑا ہے ارتقا ،قدرت اور انساں کی مثلث سے
ہمارے دائرے میں کیوں نہیں رہتا یہ کافر ہے

اسے سنگسار کر دو جذبہ ایماں نہیں اس میں
کبھی کافر کو بھی کافر نہیں کہتا یہ کافر ہے

ستاروں پر کمندیں ڈالنے کا عزم رکھتا ہے
پہاڑوں اورغاروں میں نہیں رہتا یہ کافر ہے
 
شیرازخان

محفلین
جس شخص نے لکھی اس نے ایک نوٹ بھی لکھا۔

(نوٹ میں ہرگز شاعر نہیں ہوں اور شعرا سے یہ گلہ ہے کہ ان کی حس شاعری کسی معشوق کی عشوہ طرازیوں پر ہی پھڑکتی ہے بڑے بڑے دینی سمجھ رکھنے والے شعرا و ادبا کو اس مرض میں مبتلا پایا ہے الا ماشاءاللہ۔ شائد ابھی بہنے والا خون مسلم یا اسلام کی ہر روز ہونے والی تضحیک اس قابل نہیں ہے کہ ان کے جذبات میں کوئی ابال پیدا کردے !! افسوس کہ اسلام ہر محاذ پر نہتا ہے تاریخ لکھے گی کہ جب اس پر حملہ ہوا تھا تو اس کے شعراء غالب و فراز میں ڈوبے ہوئے تھے یہ سوئی ہوئی مخلوق انتہا درجے کی رومان پسندی کا شکار ہے اقبال کے بعد ہم ایک بھی اقبال پیدا نہیں کرپائے !! یہ غیر منظم سی نظم ایک دہریئے کے جواب میں جذبات سے مشتعل ہوکر لکھی ہے اگر کوئی شاعر اپنے قیمتی وقت میں کچھ وقت نکال کر اس کو نکھار دے تو یہ اس کے نام ہوئی )
سبحان اللہ جناب یوں لگتا ہے کسی چوٹی کے شاعر نے لکھی ہے اوزان سے قطع نظر روانی تو بہتے پانی کی طرح ہے۔۔۔عروض سے سر کھپا رہا ہوں برائے مشق یہ نظم میری ہوئی،استاتذہ نے مدد فرمائی تو ۔۔۔۔!!!!جس کے ردعمل میں لکھی گئی ہے وہ تو نہیں پڑھی لیکن جو بھی ہو اس نے چھکے چھُڑا دیئے۔۔۔۔!!
 
کاشفی

محفلین
" دائروں کی کئی اقسام ہیں۔ ایک دائرہ اسلام کا بھی ہے ۔ پہلے اس میں لوگوں کو داخل کیا جاتا تھا ۔ اب عرصہ ہوا داخلہ بند ہے صرف خارج کیا جاتا ہے "
(ابن انشاء)
 
شیرازخان

محفلین
" دائروں کی کئی اقسام ہیں۔ ایک دائرہ اسلام کا بھی ہے ۔ پہلے اس میں لوگوں کو داخل کیا جاتا تھا ۔ اب عرصہ ہوا داخلہ بند ہے صرف خارج کیا جاتا ہے "
(ابن انشاء)
متفق۔۔۔۔۔
اسباب: لا دینیت کا خوفناک حد تک پھیلنا، اسلام کا لیبل لگا کر یہود و انصاری و ہنود کا لبادہ اوڑھ لینا،اسلام کے دائرے کی حدود سے تجاوز،صفاتی نام رکھ کر فرقہ پرستی۔۔وغیرہ وغیرہ
قران و حدیث میں جہاں مومنوں کی صفات کا ذکر ہے وہیں کافروں کی نشاندہی بھی ہے۔۔۔اس لئے مومن وہ ہے جسے اللہ اور اس کا رسول مومن کہے اور کافر وہ جسے اللہ اور اس کا رسول کافر کہے۔۔۔ہماری اور آپ کی کوئی بات نہیں۔۔۔۔!!!
ایک بات عام عقل و فہم سے بالا تر ہے۔۔کہ
کوئی چوری کرے تو ۔۔۔چور
ڈاکہ ڈالے تو ۔۔۔۔۔ڈاکو
زنا کرے تو ۔۔۔زانی
قتل کرے تو ۔۔۔۔۔قاتل
تو پھر کفر کرے تو کافر کیوں نہیں ۔۔۔شرک کرے تو مشرک کیوں نہیں۔۔؟؟
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
یہ کافر ہے
(از: شکیل جعفری)
جو ہم کہتے ہیں یہ بھی کیوں نہیں کہتا، یہ کافر ہے
ہمارا جبر یہ ہنس کر نہیں سہتا، یہ کافر ہے

یہ انساں کو مذاہب سے پرکھنے کا مخالف ہے
یہ نفرت کے قبیلوں میں نہیں رہتا، یہ کافرہے

بہت بے شرم ہے یہ ماں جو مزدوری کو نکلی ہے
یہ بچہ بھوک اک دن کی نہیں سہتا، یہ کافر ہے

یہ بادل ایک رستے پر نہیں چلتے یہ باغی ہیں
یہ دریا اس طرف کو کیوں نہیں بہتا، یہ کافر ہے

ہیں مشرک یہ ہوائیں روز یہ قبلہ بدلتی ہیں
گھنا جنگل انہیں کچھ بھی نہیں کہتا، یہ کافر ہے

یہ تتلی فاحشہ ہے پھول کے بستر پہ سوتی ہے
یہ جگنو شب کے پردے میں نہیں رہتا، یہ کافرہے

شریعاً تو کسی کا گنگنانا بھی نہیں جائز
یہ بھنورا کیوں بھلا پھر چپ نہیں رہتا یہ کافر ہے

جڑا ہے ارتقا ،قدرت اور انساں کی مثلث سے
ہمارے دائرے میں کیوں نہیں رہتا یہ کافر ہے

اسے سنگسار کر دو جذبہ ایماں نہیں اس میں
کبھی کافر کو بھی کافر نہیں کہتا یہ کافر ہے

ستاروں پر کمندیں ڈالنے کا عزم رکھتا ہے
پہاڑوں اورغاروں میں نہیں رہتا یہ کافر ہے
زبردست۔۔۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
" دائروں کی کئی اقسام ہیں۔ ایک دائرہ اسلام کا بھی ہے ۔ پہلے اس میں لوگوں کو داخل کیا جاتا تھا ۔ اب عرصہ ہوا داخلہ بند ہے صرف خارج کیا جاتا ہے "
(ابن انشاء)
ہاہاہاہاہا۔۔۔ کیا بات ہے، ابن انشا جی کی کیا ہی بات ہے۔۔۔ بہت خوب۔۔ :)
 
شیرازخان

محفلین
متفق۔۔۔ ۔۔
اسباب: لا دینیت کا خوفناک حد تک پھیلنا، اسلام کا لیبل لگا کر یہود و انصاری و ہنود کا لبادہ اوڑھ لینا،اسلام کے دائرے کی حدود سے تجاوز،صفاتی نام رکھ کر فرقہ پرستی۔۔وغیرہ وغیرہ
قران و حدیث میں جہاں مومنوں کی صفات کا ذکر ہے وہیں کافروں کی نشاندہی بھی ہے۔۔۔ اس لئے مومن وہ ہے جسے اللہ اور اس کا رسول مومن کہے اور کافر وہ جسے اللہ اور اس کا رسول کافر کہے۔۔۔ ہماری اور آپ کی کوئی بات نہیں۔۔۔ ۔!!!
ایک بات عام عقل و فہم سے بالا تر ہے۔۔کہ
کوئی چوری کرے تو ۔۔۔ چور
ڈاکہ ڈالے تو ۔۔۔ ۔۔ڈاکو
زنا کرے تو ۔۔۔ زانی
قتل کرے تو ۔۔۔ ۔۔قاتل
تو پھر کفر کرے تو کافر کیوں نہیں ۔۔۔ شرک کرے تو مشرک کیوں نہیں۔۔؟؟
اور ابن انشا جی ایک بات کہنا بھول گئے کہ کچھ لوگ پیدائشی اور نا دانستہ اس دائرے میں جکڑے ہوئے ہیں جو بلکل اس ک بارڈر پر کھڑے ہیں نا اندر آتے ہیں اور نہ باہر جاتے ہیں بس باتیں بناتے ہیں۔۔۔
 
متفق۔۔۔ ۔۔
اسباب: لا دینیت کا خوفناک حد تک پھیلنا، اسلام کا لیبل لگا کر یہود و انصاری و ہنود کا لبادہ اوڑھ لینا،اسلام کے دائرے کی حدود سے تجاوز،صفاتی نام رکھ کر فرقہ پرستی۔۔وغیرہ وغیرہ
قران و حدیث میں جہاں مومنوں کی صفات کا ذکر ہے وہیں کافروں کی نشاندہی بھی ہے۔۔۔ اس لئے مومن وہ ہے جسے اللہ اور اس کا رسول مومن کہے اور کافر وہ جسے اللہ اور اس کا رسول کافر کہے۔۔۔ ہماری اور آپ کی کوئی بات نہیں۔۔۔ ۔!!!
ایک بات عام عقل و فہم سے بالا تر ہے۔۔کہ
کوئی چوری کرے تو ۔۔۔ چور
ڈاکہ ڈالے تو ۔۔۔ ۔۔ڈاکو
زنا کرے تو ۔۔۔ زانی
قتل کرے تو ۔۔۔ ۔۔قاتل
تو پھر کفر کرے تو کافر کیوں نہیں ۔۔۔ شرک کرے تو مشرک کیوں نہیں۔۔؟؟
آپ کو کافر کہہ کر تسکین ہوتی ہو تو وہ ہی سہی! ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ آپ خوش رہیں حضور! آپ پھر بھی ہر دو مراسلے بعد مشتعل ہو جاتے ہیں! :)
 
شیرازخان

محفلین
آپ کو کافر کہہ کر تسکین ہوتی ہو تو وہ ہی سہی! ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ آپ خوش رہیں حضور! آپ پھر بھی ہر دو مراسلے بعد مشتعل ہو جاتے ہیں! :)
جناب عالی ایسا ہرگز نہیں 1) میں نے کسی کو کافر نہیں کہا۔۔کہہ بھی نہیں سکتا اگر قرآں و حدیث کو بیاں نہ کر رہا ہوں تو ۔۔۔اب اگر ٖقرآن میں جہنیں مومن کہا گیا ہے ۔۔کوئی کہے کہ انہیں مومن نہ کہو تو یہ سراسر زیادتی ہے۔۔۔2) میرا یہ تیسرا مراسلہ ہے اور میں مشتعل بلکل نہیں ہوں
ایک اور بات ذہن نشیں کر لینی چاہیے جو غالبا" بخاری شریف میں وارد ہے کے " اگر ایک مسلم دوسرے مسلم کو کافر کہتا ہے ،جسے کہا گیا وہ کافر نہ ہو تو کہنے والا کافر ہو گیا"
 
شیرازخان

محفلین
جناب عالی ایسا ہرگز نہیں 1) میں نے کسی کو کافر نہیں کہا۔۔کہہ بھی نہیں سکتا اگر قرآں و حدیث کو بیاں نہ کر رہا ہوں تو ۔۔۔ اب اگر ٖقرآن میں جہنیں مومن کہا گیا ہے ۔۔کوئی کہے کہ انہیں مومن نہ کہو تو یہ سراسر زیادتی ہے۔۔۔ 2) میرا یہ تیسرا مراسلہ ہے اور میں مشتعل بلکل نہیں ہوں
ایک اور بات ذہن نشیں کر لینی چاہیے جو غالبا" بخاری شریف میں وارد ہے کے " اگر ایک مسلم دوسرے مسلم کو کافر کہتا ہے ،جسے کہا گیا وہ کافر نہ ہو تو کہنے والا کافر ہو گیا"
آپ کہاں آگئے جناب ۔۔دو غزلیں پڑی ہیں برائے مہربانی ان کی چیدہ چیدہ اصلاح ہی فرما دیں ۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top