کاغان ناران شوگران

شہزاد وحید

محفلین
میں اس عید الفطر پر کاغان ناران شوگران جانے کا پلان بنا رہا ہوں۔ چونکہ عید اگست میں آئے گی تو مجھے یہ جاننا تھا کہ آیا اگست میں کاغان ناران شوگران کا موسم اس قابل ہوتا ہے کہ تمام تر مناظر بشمول سیف الملوک، آنسو جھیل وغیرہ ان کی پوری خوصورتی کے ساتھ دیکھے جا سکیں؟ کسی کے پاس مستند معلومات ہیں؟
 
سید ذیشان

جی بالکل آپ جا سکتے ہیں، چند سال پہلے ہم اگست میں گئے تھے اور لوگوں کا کافی رش تھا۔
 
منصور مکرم

محفلین
کافی ویڈیوز و تصاویر بنائی ہیں ۔ضرور دِکھاونگا ۔تحریری کالم سے زیادہ تصویری کالم ہوگا۔لیکن شاید کچھ وقت لگ جائے ،کیونکہ ابھی دوبارہ چند دن کا سفر درپیش ہے۔
 
اسد

محفلین
میں اس عید الفطر پر کاغان ناران شوگران جانے کا پلان بنا رہا ہوں۔ چونکہ عید اگست میں آئے گی تو مجھے یہ جاننا تھا کہ آیا اگست میں کاغان ناران شوگران کا موسم اس قابل ہوتا ہے کہ تمام تر مناظر بشمول سیف الملوک، آنسو جھیل وغیرہ ان کی پوری خوصورتی کے ساتھ دیکھے جا سکیں؟ کسی کے پاس مستند معلومات ہیں؟
وسط اگست میں موسم عام طور پر خوشگوار ہوتا ہے، شام میں خنکی ہو گی اور اگر بارش ہو گئی تو ٹھنڈ۔ لیکن یاد رہے کہ یہ سیزن کا اختتام ہو گا اور رمضان ختم ہو چکا ہو گا لہذا لوگوں کی بہت بڑی تعداد وہاں موجود ہو گی۔ تینوں وجوہات کی بنا پر ہوٹلوں اور جیپوں کے کرائے بہت زیادہ ہوں گے، رش بہت زیادہ ہو گا۔ بجٹ سیزن کے عام دنوں سے زیادہ رکھنا ہو گا۔شوگراں، جھیل سیف الملوک، لالہ زار اور جھیل لولوسر جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئیے۔ سری، پائے اور نوری ٹوپ جانے کا انحصار موسم پر ہو گا، بارش میں وہاں جانا تھوڑا بے آرام ہو سکتا ہے۔ شوگراں کے علاوہ باقی جگہوں پر جانے کے لئے جیپ استعمال ہو گی۔ آنسو جھیل کیونکہ پیدل جانا ہوتا ہے اور وہاں جانے میں وقت بھی زیادہ لگتا ہے تو مکمل انتظام کے ساتھ جائیں۔
 
بجٹ کی ٹینشن نہیں ہے۔ اور بارشیں جتنی میرا خیال ہے اس بار جولائی میں ہو گئی ہیں، اگست میں لگتا معافی مل جائے گی اور ایک خوشگوار موسم ہی ملے گا مزہ کرنے کے لیئے۔ مجھے ذرا ساری جگہیں لکھ دیں جو ضرور دیکھی جائے اور جو وقت بچ جائے تو دیکھ لی جائے۔ میں یہاں گوجرانوالہ سے پہلے ایبٹ آباد جاؤں گا اور وہاں تھوڑا رُک کر پھر روانہ ہونا ہے۔
 
کاغان یا ناران میں ان علاقوں کا ایک نقشہ ملتا ہے۔ 20-30 کا ہوگا شائد، وہ وہاں خرید لیں کیونکہ اسمیں تمام صحت افزاء مقامات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے اور ساتھ مین راستے بھی دکھائے گئے ہیں۔امید ہے مفید پایا جائے گا۔
 
سید ذیشان

محفلین
بجٹ کی ٹینشن نہیں ہے۔ اور بارشیں جتنی میرا خیال ہے اس بار جولائی میں ہو گئی ہیں، اگست میں لگتا معافی مل جائے گی اور ایک خوشگوار موسم ہی ملے گا مزہ کرنے کے لیئے۔ مجھے ذرا ساری جگہیں لکھ دیں جو ضرور دیکھی جائے اور جو وقت بچ جائے تو دیکھ لی جائے۔ میں یہاں گوجرانوالہ سے پہلے ایبٹ آباد جاؤں گا اور وہاں تھوڑا رُک کر پھر روانہ ہونا ہے۔

اگر آپ ٹینٹ وغیرہ ساتھ نہیں لے کر جا رہے تو ہوٹل کی بکنگ دو ہفتے پہلے کر لیجئے گا۔ جن دنوں میں آپ جا رہے ہیں، ان دنوں میں بہت زیادہ رش ہو گا۔ اور اگر بکنگ نہ ہوئی تو ہو سکتا ہے آپ کو رات کھلی فضا میں گذارنی پڑے۔ :)
 
شہزاد وحید

محفلین
میں تو صرف کاغان، ناران، جھیل سیف الملوک اور شوگران تک گیا ہوں۔ باقی جگہوں کا تو مجھے خاص علم نہیں ہے۔
میرے ایک ٹیچر پچھلے دنوں وادی نیلم اور وادی کٹن وغیرہ گئے تھے اور فیس بُک پر بڑی لاجواب تصاویر لگائی ہیں اپنے ٹور کی۔ مظفر آباد سے کچھ فاصلے پر ہے۔ میرا تو جی للچا رہا ایسی شاندار تصاویر دیکھ کر۔ بلکل ویسے ہی جیسے میرے کچھ دوست گلگت، سکردو، دیو سائی، خنجراب، راکا پوشی اور نانگا پربت کر طویل ٹور کر کے آئے تھے اور میں بس جلن سے پاگل ہونے والا تھا۔ اس طرف کوئی جانے کو تیار نہیں کہ حالات خراب ہیں پنجابیوں کے لیئے وہاں۔
 
وادی نیلم کی تو میں نے بھی تعریف سنی ہے، لیکن شائد یہ اسلام آباد سے زیادہ قریب ہے۔ اور مجھے نہیں معلوم کہ ناران سے نیلم تک کوئی راستہ بھی جاتا ہے کہ نہیں۔ گلگت، سکردو وغیرہ کافی سیف جگہیں ہیں۔ وہاں آپ کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
 
وہ جو بس سے اتار کر مارا تھا کافی سارے لوگوں کو وہ شاید گلگت کا ہی واقعہ ہے؟
 
اسد

محفلین
عام طور پر کاغان جانے والوں کی لئے جھیل سیف الملوک دیکھنا لازمی ہوتا ہے اور دوسری جن جگہوں کے لئے جیپ ڈرائیور راضی کر لے۔

بہت سی چیزوں کا انحصار حالات پر ہوتا ہے، جن میں سیاحت کا کل دورانیہ، موسم، بارش، لینڈسلائیڈ، سیلاب اور ہمراہی شامل ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ جس جگہ آپ ٹھہرتے ہیں، وہاں پہنچنے کا وقت۔ ناران زیادہ سے زیادہ دوپہر تک پہنچ جائیں(اگر ہوٹل میں بکنگ نہیں ہے تو) اور ہوٹل تلاش کریں۔ اس وقت کمرے کا کرایہ کم ہوتا ہے اور شام تک بتدریج بڑھتا جاتا ہے۔ شام میں آپ جھیل سیف الملوک جا سکتے ہیں۔

ناران سے آگے چار جگہیں آسانی سے دیکھی جا سکتی ہیں۔ 1- لالہ زار، 2- جھیل لولوسر، 3- بابوسر ٹوپ (درہ بابوسر: درہ کا لفظ استعمال نہیں ہوتا، بلکہ ٹوپ کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔)، 4- نوری ٹوپ(درہ نوری نار)۔ 1 اور 2 تقریباً لازمی ہیں اس کے بعد 3 اور اگر موقعہ ملتا ہے تو 4۔ ایک دن میں چاروں جگہوں کو بمشکل چھوا تو جا سکتا ہے لیکن کسی جگہ وقت گزارنا مشکل ہے۔

ناران سے پہلے تین جگھیں اکٹھی ہیں، 1- شوگراں، 2- سری، 3- پائے۔ شوگراں مری اور ناران کی طرح تباہ ہو چکا ہے اور سوائے ہوٹلوں کے وہاں کچھ نہیں ہے، سری اور پائے دیکھنے کے قابل ہیں- شوگراں تک عام گاڑی جا سکتی ہے لیکن سری اور پائے کے لئے جیپ لینی پڑتی ہے۔ بہتر ہے کہ کیوائی سے سری اور پائے کے لئے جیپ لے لی جائے۔ ایبٹ آباد سے ناران جاتے ہوئے یا واپسی پر آپ یہ جگہیں دیکھ سکتے ہیں۔

وادی نیلم کے لئے اسلام آباد سے مظفرآباد جانا بہتر ہو گا۔

پچھلے سال مسلمانوں کے ایک فرقے (شیعہ) کے لوگوں کو قتل کرنے کا واقعہ بابوسر ٹوپ پر پیش آیا تھا(جہاں جانے کا مشورہ میں آپ کو دے رہا ہوں)۔ کچھ لوگوں نے پاکستانی سیاحوں کی 20 سے زاید گاڑیاں بھی شمالی وادی کاغان میں لوٹی تھیں (غالباً جھیل لولوسر کے آس پاس)۔ اس سال ان علاقوں میں پولیس موجود ہے۔

سید ذیشان نے کہا:
وہ سب کے سب شیعہ تھے۔ آج تک کسی ٹورسٹ (پاکستانی) کیساتھ ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔
جو لوگ کسی جاہل دہشتگرد مولوی کے کہنے پر یا کمائی کی غرض سے ایک دن میں ایک ویگن کے تمام مسافروں کو قتل کر دیتے ہیں، وہ آپ کے خیال میں سال کے باقی 364 دن کسی مسجد میں چلے کاٹتے ہوں گے؟؟؟
 
Top