کاش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چھوٹی سی نظم

مغزل

محفلین
ویسے ایک خوبی میں وصی بھائی کی بتاتا چلوں کہ ان میں اخلاص ہے بہت ہی نرم مزاج اور سب کی عزت و اکرام کرنے والے ہیں اکلاق کی دولت سے مالا مالا جو کہ بڑے بڑے لوگوں میں ( میں ان کا نام نہیں لوں گا ) جو کہ ادبی دنیا میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں لیکن اخلاق اف شیطان بھی پناہ مانگے۔۔

ہممم۔۔ آپ گواہی دیتے ہیں تو سچ ہوگا ، مگر یہ شخصی خوبی ہے ، اس کا اد ب سے کیا تعلق ، اور چور دروازوں سے آنے کا کیا تعلق ؟ کسی اعلی اخلاق سے۔ ( جو آپ کو شیطان اور وصی میں تفریق کرنے پر اکسا رہا ہے ) کیا یہی اخلاق ہے ۔۔ ؟؟ چوری اور سینہ زوری ، آپ کی بات ہو یا ملاقات ہو تو یہ سوال بھی کر لیجے گا۔ خبر ہوجائے گی جناب کہ وہ کتنے اعلیٰ اخلاق یا اکلاق کے مالک ہیں ؟ وصی کی شخصیت میں خوبیاں بھی ہیں،۔ مگر بنیا د ہی چوری ہو تو ، پوری عمارت اگر شکر کی بنی ہوئی ہو تو کیا ہم اسے چاٹنے بیٹھ جائیں۔؟؟ مجھے خوشی ہے کہ آپ وصی کی محبت میں ان کا مقدمہ بھی لڑنے پر آمادہ ہیں، اچھی بات ہے ، اب مزا آئے گا بات کا۔:notworthy:
 
جی یہ اخلاق ہی تھا اکلاق ٹایپنگ کی غلطی کی وجہ سے ہو گیا کیوں کہ اردو ٹائیپگ میں تھوری مشکل ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

بات یہ نہیں اگر میں کسی شخص کا نام لیتا تو اخلاقی طور پر جرم تھا میں نے صرف بتانے کے لئے کہا ہے کہ ان صاحب کے اخلاق کیسے تھے
رہا سوال کسی کی تعریف کا یا کسی کی کوئی خوبی بیان کرنے کا
بات وہ کرنی چاہیے جو سچ ہو ۔۔۔۔۔۔
اور ہاں آپ کو لگتا ہے کہ وصی چور دروازے سے آپ کے علاقے میں داخل ھوا ہے تو محترم نکال باہر کئجے دیر کیوں کر رہے ہیں
رہا سوال ان کی وکالت کا تو میرے محترم پہلے آپ اعتبار ساجد کی نظم کا تو جواب دے دیں جو پرنٹ ہو چکی ہے
 

مغزل

محفلین
اعتبار ساجد کی نظم کا مجھے علم نہیں آپ وضاحت کیجے ، جناب چور ی چوری ہے کوئی بھی کرے ،کچھ لوگ سمجھتے اور برملا اظہار کرتے ہیں ، وصی کو شہرت ملنے کی وجہ سے ’’ احساس ِ کمتری ‘‘ کے شکار یہ لن ترانیاں کرتے ہیں۔ ادبی احوال الگ ، ذاتی انفرادی شخصیت پر بھی ہمار ا اظہار جو ہے سو ہے ۔۔سو:

وصی کے بارے میرے مثبت و منفی تاثرات:

کم و بیش 10 لاکھ کتابین بک چکی ہیں جس کی وجہ کر کسی حد تک سہی قارئین میں پڑھنے کا رجحان پیدا ہوا
یہ اور بات کہ اس سے چوربازاری اور سطحی اور پست اخلاقی قدروں کی شاعری نے مقبولیت حاصل کی اور معاشرتی و ادبی نقصان اٹھا نا پڑ رہا ہے۔
وصی جاذبِ نظر ہے ، خوش لباس ہے ، خوش فہم ہے ، خوش گلو بھی ہے۔۔۔۔۔

شکریہ
 
، وصی کو شہرت ملنے کی وجہ سے ’’ احساس ِ کمتری ‘‘ کے شکار یہ لن ترانیاں کرتے ہیں۔ ادبی احوال الگ ، ذاتی انفرادی شخصیت پر بھی ہمار ا اظہار جو ہے سو ہے ۔۔سو:

وصی کے بارے میرے مثبت و منفی تاثرات:

کم و بیش 10 لاکھ کتابین بک چکی ہیں جس کی وجہ کر کسی حد تک سہی قارئین میں پڑھنے کا رجحان پیدا ہوا
یہ اور بات کہ اس سے چوربازاری اور سطحی اور پست اخلاقی قدروں کی شاعری نے مقبولیت حاصل کی اور معاشرتی و ادبی نقصان اٹھا نا پڑ رہا ہے۔
وصی جاذبِ نظر ہے ، خوش لباس ہے ، خوش فہم ہے ، خوش گلو بھی ہے۔۔۔۔۔

شکریہ


آپ کی ان باتوں سے میں متفق ہوں
 

مغزل

محفلین
جی میں کل یا پرسوں فرصت ملتے ہی یہاں لکھ دوں گا انشاللہ

پیارے بھائی سلیمان جاذب میں منتظر ہوں شدت سے

اس کی کوئی خاص وجہ ،کیا اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا؟

کوئی خاص وجہ نہیں ہر دور میں ایسے عمل کو تنقید کا حدف بنایا گیا اور مقالات ومراسلہ جات تحریر ہوئے ، ’’ چہ دلاور است‘‘ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ، جب غالب اور حافظِ شیراز کو نہیں‌چھوڑا گیا تو موصوف کس کھیت کی مولی ہیں۔:grin:
 
Top