کاش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چھوٹی سی نظم

کاش

کاش وہ رات بھی کبھی آئے
چاند جب آسماں پہ روشن ہو
میرے آنگن میں تو اُتر آئے
چاندنی یوں سمیٹ لے مجھ کو
تیری خوشبو لپیٹ لے مجھ کو
میں تیری ذات میں سما جاؤں
اور تری روح میں اتر جاؤں
میری سانسوں میں تیری خوشبو ہو
تیرا پیکر ہی میرے ہر سو ہو
کاش ایسی بھی رات آ جائے
ہاتھ میں کائنات آ جائے
 

مغزل

محفلین
واہ کیا کہنے ، کیا مزاج اپنا یا ہے ۔ واہ واہ

(ایک بات پوچھنی تھی ، کیا وصی کا شاہ کا تاثر اتنا گہرا بھی ہوسکتا ہے ؟)
 

مغزل

محفلین
جی ہاں جناب، میں لگی لپٹی رکھنے کا قائل نہیں، اس طرح کی شاعری سے آپ کیا اپنی اقدار کے منافی نہیں جارہے ۔۔
آپ اپنی شاعری کا لہجہ دیکھیے جو جشنِ وصی سے پہلے تھا، اور اب دیکھ لیجے۔کیا سطحی اجمال ہی آ پ کا موضوع ہے ۔۔
یہ سوال میرا آپ سے نہیں، آپ اپنے آپ سے کیجے ، جواب مل جائے گا۔

والسلام
 

جُنید

محفلین
بہت اچھی نظم ہے.
مغل صاحب وصی مسکین پہ تو قتیل شفائی سمیت بہت سے دیگر شعرا ء کا اثر ہے.

جازب کی نظم میں ایسی تو کوئی بات نہیں.
 
اچھا میرے دوستنے جو کارڈ بنا کر بھیجا ہے وہ بھی شیئر کئے دیتا ہوں
fu2jip.jpg
 

مغزل

محفلین
مجھے افسوس ہے سلمان جاذب صاحب کہ آپ کو ناگوار گزرا، لیکن یہ وصی شاہ کو آپ قتیل شفائی اور امجد اسلام امجد کی صف میں کیسے کھڑا کر رہے ہیں، یہ اور بات کہ میں امجد اسلام امجد کی شاعری کے حوالے ایک رائے رکھتا ہوں اور میری ان سے اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو بھی رہتی ہے یہ اور بات کہ ان کے کام پر ہمیں کوئی اختلاف ہو، قتیل شفائی آپ ایک بڑا نام ہے، ان کے کام پر ہاتھ نہیں رکھ سکتے ، بہر کیف جب آپ قتیل امجد اور وصی ایک ہی صف کے خیال کرتے ہیں تو میں صرف اپنی عقل کا ماتم ہی کرسکتا ہوں۔ والسلام
 

باذوق

محفلین
معذرت کے ساتھ کہوں گا کہ ۔۔۔۔ وصی شاہ جیسے آج کے کئی بچے ایک کے اوپر ایک کندھے پر کھڑے ہو جائیں تو ۔۔۔۔ قتیل شفائی جیسے قدآور تو چھوڑیں امجد اسلام امجد کے شانے تک بھی نہیں پہنچ پائیں گے !!
 

مغزل

محفلین
ًمحترم بھائی جان اس میں برا منانے والی کیا بات میں نا تو وصی کی طرف داری کرتا ہوں اور نا ہی میں وصی کو قتیل صاحب اور امجد اسلام کے پائے شاعر نہیں سمجھتا لیکن وہ کیا ہے کیا صیحیح ہے اور کیا غلط اس کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا باقی میں ابھی اپنے آپ کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ کسی پرتنقید کروں یا کوئی اپنی رائے دوں آُپ بہت ہی سنیر ہیں اور اگر اور آپ کے پاس یہ دونوں حق ہیں ۔ورنہ وقت کو بتائے گا ہی کہ کون کیا تھا اور کیا ہے؟ اپنی بات کی پھر وضاحت کرتا چلوں کہ مجھے کسی قسم کی کوئی ناگواری نہیں ہے اور نا ہی کبھ ایسا ہوا ہے آُپ میرے لئے محترم ہیں

جی ہا‌ں‌وقت بہت سفاک منصف ہے ، وہ بتادے گا۔ :nailbiting:

لوگ ہی لوگ بے شمار و قطار
چند اہلِ‌ادب گزرتے ہیں

دیکھنا ہے تو دیکھتے رہیے
کب وہ آتے ہیں کب گزرتے ہیں

اصل پر فرق کچھ نہیں‌پڑتا
ہیں عجب تو عجب گزرتے ہیں

وہ بھی عالی نصب تھے جو گزرے
یہ بھی عالی نصب گزرتے ہیں۔

( شاہد حمید)
 
نہیں دل پر نہیں لیا، دکھ ہوا ہے ، اور بس۔۔
خیر جب آپ اس جھمیلے میں نہیں پڑنا چاہتے تو میں کون خدائی فوجدار ہوں

چھڈو فیر اس گل نوں

ویسے میرا مستقبل میں ارادہ ہے ایک شام امجد اسلام امجد کے ساتھ منانے کا آج کل ہم اس پر کام کر رہے ہیں دیکھئے کیا ہوتا ہے
 

مغزل

محفلین
نہیں جی ، میری ویسے ہی گفتگو رہتی ہے ان سے ، ۔۔
آپ کہیے وصی کے حوالے کچھ کہنا چاہ رہے تھے آپ؟
 
نہیں جی ، میری ویسے ہی گفتگو رہتی ہے ان سے ، ۔۔
آپ کہیے وصی کے حوالے کچھ کہنا چاہ رہے تھے آپ؟
جی اچھی بات ہے گفتگو رہنی چاہیے انشااللہ ان سے جلد ہی ملاقات ہو گی ان کی سالگرہ پر کچھ دوست دبئی میں منانے کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں۔

وصی کے حوالے سے بس اتنا ہی کہ یار لوگ اس کی بڑی نفی کرتے ہیں ؟ بس پوچھنا ہے کیوں؟
 
Top