ڈیرہ بگٹی: سیکورٹی فورسز کی شادی کی تقریب پر فائرنگ، 9 افراد ہلاک

زین

لائبریرین
ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کی مبینہ طور شادی کی تقریب پر فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ،متعدزخمی
کوئٹہ+سوئی ..........ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کی مبینہ طور شادی کی تقریب پر فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ،مقامی لوگوں کے مطابق لاشوں اورزخمیوں کو اٹھانے کی اجازت نہیں دی جارہی ، سیکورٹی فورسز نے واقعہ سے متعلق لا علمی کا اظہار کردیا ۔
اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے دشت گوران میں گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے مبینہ طور پر ایک شادی کی تقریب پر فائرنگ کرکے متعدد افراد کو ہلاک وزخمی کردیا۔ ڈیرہ بگٹی سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے شادی کی تقریب پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 9افراد ہلاک اورایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ۔ہلاک ہونے والوں میں دولہا دلہن بھی شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والوں کا تعلق فیروزانی بگٹی قبیلے کے ذیلی شاخ جموژ اور شمبانی بگٹی سے ہے ۔مقامی لوگوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے بعد نعشوں اور زخمی ہونےوالے افراد کو ہسپتال لے جانے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی ہے ۔
اِدھر بلوچ ری پبلکن پارٹی ڈیرہ بگٹی کے ترجمان شیر محمد بلوچ نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر بتایا کہ ڈیرہ بگٹی اور دیگر علاقوں‌میں چند روز آپریشن مزید تیز کردیا گیا ہے اور اب تک ایک درجن سے زائد افراد کو ہلاک کیا جاچکا ہے ۔

تاہم رابطہ کرنے پر کوئٹہ میں‌سیکورٹی فورسز ترجمان نے واقعہ سے مکمل لا علمی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز قومی تنصیبات کی حفاظت کررہی ہے ۔ اہلکاروں اور تنصیبات کو نشانہ بنانےو الے شرپسندوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
 

ساجداقبال

محفلین
ہین۔۔۔۔۔۔۔۔۔اخبارات میں تو کسی اور طرح کی خبر تھی۔ کسی نے شادی میں فائرنگ اور کسی نے دو گروہوں کے مابین شوٹ آؤٹ‌قرار دیا تھا۔
 

زین

لائبریرین
معافی چاہتا ہوں۔ میں آپ کا پیغام آج دیکھا

آپ کے کہاں کے اخبارات میں‌ خبر پڑھی تھی ؟۔ یہ وہاں کے مقامی لوگوں نے ہی بتایا ہے ۔ ڈیرہ بگٹی میں میڈیا سے تعلق رکھنے والوں کا داخلہ منع ہے ۔ باقی اللہ ہی جانتا ہے کہ سچ کیا ہے ۔
 
Top