ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

میں نے ان دنوں ڈیجیٹل اُردو لائبریری پراجیکٹ کی تجزیاتی رپورٹ مرتب کرنے کا کام شروع کیا ہوا ہے جس میں ممکنہ حد تک مجموعی طور پر اب تک کئے گئے کام اور دوسرے مختلف پہلوؤں کا جائزہ شامل ہے ۔ اس تجزیے میں شامل کچھ نکات کا تنقیدی جائزہ بھی شامل ہے جس کی روشنی میں لائبریری پراجیکٹ کو اگلے مرحلے میں داخل کرنے کے حوالے سے کچھ سوالات اور پھر تجاویز اور سفارشات بھی پیش کی جائیں گی ۔ 26 تا 28 جون 2006ء بشرطِ زندہ بودن یہ تجزیاتی رپورٹ یہاں پیش کر دی جائے گی ، انشآاللہ۔ میری یہ بھی خواہش ہے کہ اس جائزے میں لائبریری ٹیم سے دوسرے ناموں کی بھی شمولیت ہو ، سو لائبریری ٹیم سے جو بھی صاحب یا صاحبہ اس تجزیاتی کام میں شریک ہوسکیں ان سے میں شرکت کی درخواست کروں گی ۔ ایسی صورت آپ کی جانب سے شمولیت کی خبر یا تصدیق یہاں ہونے پر مَیں آپ کو مختلف نکات سے آگاہ کردوں گی جو اس جائزے میں شامل ہیں ۔

شکریہ
 
میں آجاؤں (شعبہ ترغیب و تحریک سے ، اب تو لگتا ہے ایک شعبہ صلح صفائی اور تبادلہ خیالات کا بھی بنانا پڑے گا) :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زکریا نے کہا:
شگفتہ: کچھ اسی قسم کا کام میں نے بھی شروع کیا ہے۔ بہتر ہو گا کہ ہم اکٹھے یہ کام کر لیں۔ کیا خیال ہے؟

زکریا بھیا مجھے آپ کے خیال سے مکمل اتفاق ہے ۔ آپ کام نئے سرے سے کرنا چاہیں گے یا جن نکات پر کام ہو چکا ہے وہاں سے آگے بڑھا جائے ؟

البتہ

آپ کی اہلیت/ Eligibility ابھی ثابت نہیں اور اس حوالے سے ہمارے کچھ تحفظات ہیں کیونکہ آپ ہماری لائبریری ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔ آپ کو پہلے ہماری لائبریری ٹیم میں شامل ہونا پڑے گا تاکہ معاملات شفاف رہیں :)

آپ بچوں کی کوئی اچھی سی نظم یا کہانی یہاں پوسٹ کر کے اپنی اہلیت ثابت کر سکتے ہیں ۔
 

زیک

مسافر
سیدہ شگفتہ نے کہا:
آپ کام نئے سرے سے کرنا چاہیں گے یا جن نکات پر کام ہو چکا ہے وہاں سے آگے بڑھا جائے ؟

میرا خیال ہے کہ پہلے ہم اہم نکات کی ایک فہرست بنا لیں اور پھر جو ان نکات پر کام اور سوچ و بچار ہو چکی ہے اس کو شیئر کر لیں۔ کچھ باتوں پر محفل پر بھی سیر حاصل گفتگو ہو چکی ہے اس سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

میرا خیال ہے کہ پہلے ہم ان باتوں کو ذپ، ای‌میل اور IM پر ڈسکس کر لیں اور پھر اس کی کچھ صورت نکلنے پر اسے یہاں پیش کریں۔

آپ کی اہلیت/ Eligibility ابھی ثابت نہیں اور اس حوالے سے ہمارے کچھ تحفظات ہیں کیونکہ آپ ہماری لائبریری ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔ آپ کو پہلے ہماری لائبریری ٹیم میں شامل ہونا پڑے گا تاکہ معاملات شفاف رہیں :)

آپ بچوں کی کوئی اچھی سی نظم یا کہانی یہاں پوسٹ کر کے اپنی اہلیت ثابت کر سکتے ہیں ۔

یہاں میں آپ سے اختلاف کروں گا۔ میں لہو لگا کر شہیدوں میں شامل نہیں ہونا چاہتا۔ میرا ارادہ تم از کم مستقبل قریب میں کوئی کتاب برقیانے کا نہیں ہے کہ میں اس کو اپنی دیگر مصروفیات اور ذمہ‌داریوں کی وجہ سے زیادہ وقت نہیں دے سکتا۔ میرا مقصد صرف لائبریری پراجیکٹ کو manage کرنے کا infrastructure اور personnel کا ہے تاکہ یہ پراجیکٹ دیرپا بھی ہو اور اچھے طریقے سے چلے بھی۔ آپ مجھے management consultant سمجھ لیں۔ :) آگے آپ کی مرضی۔
 

الف عین

لائبریرین
میں بھی چشم بہ پردۂ مانیٹر ہوں۔ اور کسی خدمت کے لئے حاضر۔ شگفتہ معذرت کہ کبھی کبھی میں نے تمھارے جوتے پہننے کی کوشش کی۔ زنانی ہونے کی وجہ سے اتار دئے۔ مذاق قطعِ نظر۔ پھر بھی میں نے جو مختلف باتیں اٹھائ ہیں، ان کو بھی نظر میں رکھیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
میں بھی چشم بہ پردۂ مانیٹر ہوں۔ اور کسی خدمت کے لئے حاضر۔ شگفتہ معذرت کہ کبھی کبھی میں نے تمھارے جوتے پہننے کی کوشش کی۔ زنانی ہونے کی وجہ سے اتار دئے۔ مذاق قطعِ نظر۔ پھر بھی میں نے جو مختلف باتیں اٹھائ ہیں، ان کو بھی نظر میں رکھیں۔

السلام علیکم

اعجاز صاحب

یہ بات میرے لئے باعثِ تکلیف ہے کہ آپ جیسی سینئر ہستی معذرت کا لفظ استعمال کرے ۔ میں سیکھنے کے مراحل میں ہوں اور اپنی کمزوریوں سے شناسائی حاصل کر رہی ہوں ۔ آپ کی کہی ہوئی ہر بات میرے لئے محترم ہے اور رہنمائی کا درجہ رکھتی ہے ۔ ہمیشہ آپ سے بھر پور رہنمائی اور بھر پورتنقید کی توقع رکھی ہے اور رکھتی ہوں ۔ میری خواہش ہے کہ میں آپ کے سامنے بیٹھی ہوتی اور آپ کی باتوں سے اور آپ کے تجربے سےاپنے لئے بالخصوص کڑی تنقیدی رہنمائی حاصل کر سکتی ۔ مجھے امید ہے کہ آپ کی رہنمائی پہلے سے بھی زیادہ بھر پور طریقے سے حاصل رہے گی ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی میرا سکول کا آخری ہفتہ چل رہا ہے، اس کے بعد مکمل طور سے محفل کے لیے وقف :)
بےبی ہاتھی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



آپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈیجیٹل اُردو لائبریری پراجیکٹ۔۔۔ایک مختصر جائزہ کے عنوان سے تجزیاتی رپورٹ 26 تا 28 جون 2006ء پیش کی جانی تھی ، تاہم دائرہ کار بڑھا دئے جانے کے سبب جائزے کی تکمیل کی تاریخ بڑھا دی گئی ہے ۔



 

قیصرانی

لائبریرین
جی شگفتہ صاحبہ۔ میں ابھی بالکل فارغ ہو چکا ہوں۔یہ میرا تصدیقی بیان برائے فرصت ہے۔ فرمائیے
بےبی ہاتھی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اراکینِ محترم ،

مندرجہ ذیل چند نکات پر آپ کی توجہ درکا ر ہے :

فہرست :

ذیل میں ایک فہرست موجود ہے ، یہ فہرست لائبریری میں موجود زمرہ جات سے مرتب کی گئی ہے ۔ اس عنوان کے تحت کہ آپ تمام اراکین (جن کے نام ذیل میں دئے گئے ہیں) نے لائبریری میں کسی بھی عنوان سے اپنا کام پیش کیا ہے۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ تصدیق کرلیں اور مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک صورت کی نشاندہی کر دیں کہ :

آپ نے لائبریری پراجیکٹ میں شرکت کی ہے اور آپ کا نام درج ذیل فہرست میں شامل ہے ۔ یا

آپ نے لائبریری پراجیکٹ میں شرکت کی ہے اور آپ کا نام مذکورہ فہرست میں شامل نہیں ہے ۔

آپ کا نام غلطی سے اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے اور آپ نے کبھی لائبریری کے کام میں حصہ نہیں لیا۔



ایم مبین
اعجاز اختر
اعجاز
اظہرالحق
امید اور محبت
باذوق
پاکستانی
تفسیر
جویریہ مسعود
جاوید اقبال
حمزہ کاظمی
رضوان
راجہ فار حریت
زیف سید
سیدہ شگفتہ
محمد شمیل قریشی
شمشماد(محمد شمشاد خان)
ًدوست (محمد شاکر عزیز)
علی بابا
فیصل عظیم
فریب (شعیب افتخار)
فرید احمد
قیصرانی(منصور)
محب علوی
ماوراء
مہوش علی
نبیل
نعمان
وہاب اعجاز خان

=========================================

ریکارڈ :

جائزے میں اراکین کا کام ان کے نام سے بطور ریکارڈ شامل ہے ۔ اور جو کام جس نام (شناخت) کے ساتھ یہاں ارسال (پوسٹ) کیا گیا ہے اسی نام (شناخت) کی کاوش تصور کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے آپ تمام اراکین جنہوں نے اب تک اپنی کاوش یہاں پیش کی ہے سے گذارش ہے کہ تصدیق کر لیں کہ :

آپ کا کام یہاں آپ کے اپنے ہی نام (شناخت) سے پیش ہوا ہے ۔

=============================================

اصل / مکمل نام :


اگر آپ اپنا کام اپنے اصل اور / یا مکمل نام کے ساتھ ظاہر کرنا چاہتے / چاہتی ہیں تو جلد از جلد مطلع کردیں۔


شکریہ
 
Top