ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے قربانی نہیں کی

قیصرانی

لائبریرین
یہ خبر نظر سے گزری۔ ذاتی طور پر تو مجھے نہیں لگتا کہ یہ سچ ہو، یعنی خبر سچ ہوگی مگر کہنے والے نے جھوٹ بولا ہوگا۔ ویسے کہنے کو بہت کچھ ہے، مگر ان کے فینز سے لڑائی شروع ہو جائے گی
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان قربانی پر جانور ذبح کیوں نہ کرسکے؟ جواب ایسا کہ کوئی پاکستانی تصور بھی نہیں کرسکتا، جان کر آپ بھی شرمندہ ہوجائیں گے – Daily Qudrat
 
قیصرانی

لائبریرین
محسن پاکستان نے پاکستان بچایا ہے
بچایا میں چ کے دو نقطے اڑا دیں تو متفق لکھ دوں
بات کچھ سمجھ میں آنے والی نہیں لگتی.
جس پوزیشن اور جس ادارے سے ریٹائرڈ ہیں، اتنی پینشن تو ہو گی کہ قربانی کر سکیں.
اب اس بارے میں نو کمنٹس کہوں تو بہتر ہے، ورنہ تو سیٹھ عابد بھی ان کے دوست ہیں
 
عثمان

محفلین
یہ خبر نظر سے گزری۔ ذاتی طور پر تو مجھے نہیں لگتا کہ یہ سچ ہو، یعنی خبر سچ ہوگی مگر کہنے والے نے جھوٹ بولا ہوگا۔ ویسے کہنے کو بہت کچھ ہے، مگر ان کے فینز سے لڑائی شروع ہو جائے گی
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان قربانی پر جانور ذبح کیوں نہ کرسکے؟ جواب ایسا کہ کوئی پاکستانی تصور بھی نہیں کرسکتا، جان کر آپ بھی شرمندہ ہوجائیں گے – Daily Qudrat
کسی روزنامہ قدرت سے خبر شیئر کرنے کی کیا ضرورت پیش آئی؟
 
اے خان

محفلین
بھلا ایک غیر معروف اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی حقیقت اور معیار پر کیا تبصرہ کیا جاسکتا ہے؟
میں خود ڈاکٹر قدیر کو فون کرلیتا،کہ ڈاکٹر صاحب آپ نے قربانی کی ہےیا نہیں،لیکن افسوس ان کا نمبر میرے پاس نہیں ہے۔:silly::pak:
 
محمد وارث

لائبریرین
گوئبلز یہ خبر دیکھ لیتا تو ایک بار پھر خود کشی کر لیتا۔ اُس نےپروپیگنڈا کو ایک فن کا درجہ دیا تھا، یہ تو وہ جو پنجابی میں کہتے ہیں "چولیں" مار رہے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
گوئبلز یہ خبر دیکھ لیتا تو ایک بار پھر خود کشی کر لیتا۔ اُس نےپروپیگنڈا کو ایک فن کا درجہ دیا تھا، یہ تو وہ جو پنجابی میں کہتے ہیں "چولیں" مار رہے ہیں۔
اللہ بھلا کرے، سچی اور مختصر، تاریخی حوالے کے ساتھ کی گئی بات
 
قیصرانی

لائبریرین
کسی روزنامہ قدرت سے خبر شیئر کرنے کی کیا ضرورت پیش آئی؟
اصل میں باجی نے کل یہ بات بتائی تھی تو میں نے پوچھا کہ فیس بک پر تو نہیں؟ کہتی ہیں کہ فیس بک پر پڑھی۔ میں نے ہنس کر بات گول کر دی۔ وہ سمجھ گئیں اور آج بتایا کہ کسی نیوز سائٹ پر بھی ہے۔ گوگل کرنے پر کئی لنک ملے، پہلا لنک شیئر کر دیا
 
سید ذیشان

محفلین
خبر میں اے آر وائی کے کسی پروگرام کا حوالہ ہے، جو کہ انٹرنیٹ پر موجود ہونا چاہیے۔

میں نے تو پراگرام دیکھا نہیں اور نہ ہی دیکھنے کا ارادہ ہے۔ کوئی اللہ کا نیک بندہ اور عبدالقدیر کا پنکھا اس وڈیو کو کنگھال کر ہمیں آگاہ کر سکتا ہے۔
 
Top