ڈاکٹر عامر لیاقت حسین تحریک انصاف میں شامل

شاہد شاہ

محفلین
1168579-DrAamirLiaquat-1471967979-277-640x480.jpg

راچی: مشہور ٹی وی اینکر پرسن اور ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

عمران اسماعیل کے مطابق عمران خان سے عامر لیاقت کی ملاقات طے ہو چکی ہے، پیر کو پریس کانفرنس میں ان کی شمولیت کا اعلان ہو جائے گا۔ دوسری جانب مخالفت کرنے والے رہنما بھی عمران خان کے دورہ کراچی کے دوران تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

عمران اسماعیل تو عامر لیاقت کو ساتھ ملانے کیلئے سرگرم ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے مخالفت کر دی ہے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی اس سے قبل بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختلافات کی نظر ہوچکی ہے۔
عمران اسماعیل عامر لیاقت کو پی ٹی آئی میں شامل کرنے کیلئے سرگرم
 
سین خے

محفلین
مجھے تو لگ رہا تھا اس بار خان صاحب واقعی ہمارے وزیر اعظم بن جائیں گے۔ نواز شریف کو آوَٹ کیا، صادق و امین کا ایوارڈ جیتا پر اب یہ ۔۔۔۔۔

انا للہ و انا الیہ راجعون
 
انا للہ و انا الیہ راجعون
:)
مجھے تو لگ رہا تھا اس بار خان صاحب واقعی ہمارے وزیر اعظم بن جائیں گے۔ نواز شریف کو آوَٹ کیا، صادق و امین کا ایوارڈ جیتا پر اب یہ ۔۔۔۔۔

انا للہ و انا الیہ راجعون
بھائیو اور بہنو! یہ "بین السطور" کیا چل رہا ہے۔۔۔۔ ہمیں بھی ڈاکٹر عامر لیاقت صاحب کا "تعارف" کرواکر اس "بین السطور" سے محظوظ ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔۔۔۔
جی ہاں!!
 
بھائیو اور بہنو! یہ "بین السطور" کیا چل رہا ہے۔۔۔۔ ہمیں بھی ڈاکٹر عامر لیاقت صاحب کا "تعارف" کرواکر اس "بین السطور" سے محظوظ ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔۔۔۔
جی ہاں!!
آپ نے کچھ زیادہ بین السطور پڑھ لیا ہے، ورنہ یہ تو نوشتۂ دیوار ہے۔
 
سین خے

محفلین
بھائیو اور بہنو! یہ "بین السطور" کیا چل رہا ہے۔۔۔۔ ہمیں بھی ڈاکٹر عامر لیاقت صاحب کا "تعارف" کرواکر اس "بین السطور" سے محظوظ ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔۔۔۔
جی ہاں!!

میں بس اتنا ہی تعارف فراہم کر سکتی ہوں

Aamir Liaquat Hussain - Wikipedia

مزید معلومات کے لئے عبید بھائی یوٹیوب پر ڈاکٹر عامر لیاقت لکھ کر سرچ کریں

اب اگر ڈاکٹر صاحب کا اس سے زیادہ تعارف فراہم کیا تو محفل کی پالیسی کے خلاف جانے کے خدشات پیدا ہو سکتے ہیں :)
 
شاہد شاہ

محفلین
بھائیو اور بہنو! یہ "بین السطور" کیا چل رہا ہے۔۔۔۔ ہمیں بھی ڈاکٹر عامر لیاقت صاحب کا "تعارف" کرواکر اس "بین السطور" سے محظوظ ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔۔۔۔
انکا تعارف کروا کر کوئی معطل ہونا نہیں چاہتا۔
 
شاہد شاہ

محفلین
اچھا تو نوبت بایں جا رسید!!
رہنے دو بھائی کوئی تعارف نہ کروائے۔ ہم ۔۔۔۔ ہی بھلے۔:)
خیر مختصر تعارف کروایا جا سکتا ہے:
جب آپ ایکٹر بننا چاہتے ہوں اور آپکے والدین آپکو اسلامی سکالر بنا دیں تو پھر آپ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بن جاتے ہیں
 
Top