ڈاونلوڈ سیکشن میں فاونٹ

السلام علیکم
محفل اردو کی ترویج میں ہر جانب وسعت رکھتی ہے۔ لیکن اسکا اردو کے لئے نئے نئےفونٹس اور انکو عمومی ڈاونلوڈ کرنے کی سہولت ایک خاص شان رکھتی ہے ان فونٹس کو رکھنے والے بہت سے احباب نے انکے ساتھ نمونے کی تصاویر بھی لگا رکھیں ہیں اگر سبھی فونٹس کے ساتھ ایسی تصاویر لگا دی جائیں تو لینے والوں کو اور زیادہ آسانی ہو جائے۔ اگر باسہولت ہوسکے تو خود بنانے والے یا پھر منتظمین میں کوئی اسکام کو کرلیں بڑی مہربانی ہوگی
 
اردو محفل جہاں بے شمار تحقیقی کاموں کا مرکز ہے وہیں کئی دوسرے اردو فورمز اور کمیونٹیز کے ساتھ بہتر مراسم اور تعاون باہمی کی بنیادوں پر کام کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔ لہٰذا بعض یونٹس بالکل علیحدہ احباب کے ذریعہ مینٹین کیئے جاتے ہیں اور محفل پر ان کے حوالے سے گفتگو اور پلاننگ نیز اجرا و ترویج عمل میں‌آتی ہے۔

فونٹ کا معاملہ بھی کچھ مختلف نہیں‌ہے۔ اردو یونیکوڈ فونٹس کے حوالے سے علیحدہ یونٹ القلم فونٹ کی سائٹ ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو فونٹس کی کٹیلاگنگ ایک اہم کام ہے۔ محفل فورم کے ایک رکن سلیم احمد نے ایک مرتبہ ایک پی ڈی ایف فائل میں کافی سارے اردو فونٹس کے سکرین شاٹ اکٹھے کیے تھے، لیکن اس کے بعد بھی لا تعداد اردو فونٹس ریلیز ہو چکے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ اس ربط کی طرز پر تمام اردو فونٹس کی معلومات ایک ہی صفحے پر اکٹھی کر دی جائیں جس میں مختصر سکرین شاٹ اور ڈاؤنلوڈ ربط فراہم کیا جائے۔ میں فورم کو اپگریڈ کرنے کے بعد ایک وکی سائٹ کو بھی فعال کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جہاں سب لوگ مل کر اس کام میں حصہ ڈال سکیں گے۔ القلم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں لیکن سارا کام ان کے ذمے ڈال دینا بھی ٹھیک نہیں ہے۔ :)
 
Top