چیٹ میں بگز

زیک

مسافر
اس تانے بانے کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ یہ جو محفل پر نیا چیٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے اس میں کیا بگز ہیں۔

مجھے فی الحال دو مسئلے نظر آئے ہیں:

1۔ اوپیرا میں کام نہیں کرتا۔
2۔ جب کوئی رکن چیٹ چھوڑ کر جاتا ہے تو System Msg آتا ہے کہ فلاں رکن فلاں کمرے سے چلا گیا۔ مگر رکن کے نام اور کمرے کے نام کی جگہ سوالیہ نشان آتے ہیں۔ یہ میرے ساتھ [s:73681a758d]فائرفاکس 1.5[/s:73681a758d] انٹرنیٹ ایکسپلورر 6.0 میں ونڈوز ایکس‌پی پر ہوا۔

آپ کو کوئی گڑبڑ تو نظر نہیں آئی؟
 

زیک

مسافر
ایک چھوٹا سا مسئلہ یہ ہے کہ جب آپ انگریزی سے آغاز کریں تو آپ کے نام کے ساتھ جو وقت لکھا آتا ہے وہ اور آپ کا پیغام کچھ گڈمڈ ہو جاتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
یہ جو main ونڈو میں دائیں طرف چیٹ کا بلاک ہے اس میں چیٹ میں ارکان کی تعداد ہمیشہ صفر لکھی آتی ہے۔
 

زیک

مسافر
زکریا نے کہا:
جب کوئی رکن چیٹ چھوڑ کر جاتا ہے تو System Msg آتا ہے کہ فلاں رکن فلاں کمرے سے چلا گیا۔ مگر رکن کے نام اور کمرے کے نام کی جگہ سوالیہ نشان آتے ہیں۔ یہ میرے ساتھ [s:039355c519]فائرفاکس 1.5[/s:039355c519] انٹرنیٹ ایکسپلورر 6.0 میں ونڈوز ایکس‌پی پر ہوا۔

اس کی وجہ کا کچھ اندازہ ہوا ہے۔ یہ شاید javascript.php میں leave_room فنکشن کی وجہ سے ہے جس میں رکن کا نام اور کمرے کا نام URL میں pass کئے جاتے ہیں۔ اور یہ فائرفاکس میں نہیں ہوتا۔
 

زیک

مسافر
چیٹ ونڈو کا سائز بہت بڑا ہے (800x600)۔ کم ریزولیوشن والے لوگوں کی سکرین پر مکمل چیٹ ونڈو ہی آئے گی۔ میری تجویز ہے کہ اسے 640x480 کر دیا جائے۔
 

زیک

مسافر
اگر آپ moderate یا settings وغیرہ کے صفحے پر جاتے ہیں اور اس دوران کوئی پیغام لکھتا ہے تو آپ کی ونڈو میں صرف وہ پیغام ہی نظر آئے گا۔ Settings وال صفحہ گول۔ اور سب سے گڑبڑ یہ ہے کہ آپ کو نہ ارکان اور کمروں کی فہرست نظر آتی ہے اور نہ ٹیکسٹ باکس جس میں آپ کچھ لکھ سکیں۔ براؤزر کے بیک کا بٹن بھی کام نہیں کرتا۔ سو چیٹ کی ونڈو بند کئے بغیر کوئی چارہ‌کار نہیں۔
 

دوست

محفلین
چیٹ ونڈو بڑی کا تو اس دن مسئلہ ہوا تھا مجھے بھی۔
خیر میں تو جاتا ہی نہیں چیٹ میں‌ جب روم ہی باں باں کر رہا ہوں وہاں کیا کیا جائے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مشاہدہ:

سیدہ شگفتہ لابی میں تشریف لائے ہیں ۔


نتیجہ :
پس ثابت ہوا کہ چیٹ سسٹم خواتین وحضرات کے درمیان مساوات کا قائل ہے اور سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہے :)
 

ماوراء

محفلین
lol
میں ابھی چیٹ روم میں گئی تو وہاں جب میں نے دیکھا کہ “ماوراء لابی میں تشریف لائے ہیں“ تو میں فوراً باہر آ گئی۔ سوچا یہاں جا کر لکھتی ہوں۔ تو شگفتہ سسٹر نے پہلے ہی لکھا ہوا تھا۔
273_hehe_1.gif


اور شگفتہ سسٹر نے نتیجہ بھی کیا خوب نکالا ہے۔ :p
 

ماوراء

محفلین
نہیں نا، یہ نہ کریں صرف لائے کا مسئلہ ہے نا۔
اب آپ سوچیں آپ چیٹ روم میں گئے ہیں اور وہاں لکھا ہے
‘زکریا لابی میں تشریف لائی ہیں‘ تو آپ وہاں فلاں لکھیں گے یا لائے ؟؟ :wink:


ویسے رہنے دیجئے میں کون سا وہاں جانے لگی ہوں۔ یہ تو مجھے وہ دن یاد آ گیا ہے جب میں نئی نئی یہاں آئی تھی۔ تو نبیل نے میری باتیں دیکھ کر کہہ دیا کہ ماوراء اور فریب آپ کے لیے چیٹ روم کھولنا پڑے گا۔ :( اس بات کی وجہ سے تو میں بالکل ہی نہیں جا سکتی۔ :p
 

زیک

مسافر
فلاں تو میں نے مثال کے طور پر کہا تھا۔ چونکہ محفل کو یہ نہیں معلوم کہ کوئی مرد ہے یا عورت تو مذکر یا مؤنث میں سے ایک ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میں تو کہتا ہوں سب کو مؤنث کر دیتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس سب کی بجائے ایک تذکیر و تانیث سے ماوراء ترکیب یعنی لابی میں فلاں کی تشریف آوری ہوئی ہے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
اگر تذکیر و تانیث کا مسئلہ حل ہوگیا ہو تو چیٹ روم کو آباد کرنے کے لیے کیوں نہ ہفتہ وار کوئی میٹنگ یا ایجنڈا رکھ لیا جائے اور اس پر سب کو شامل ہو کر بحث کی دعوت دی جائے۔ اس طرح گفتگو بھی ہوجائے گی اور چیٹ روم بھی چیک ہو جائے گا :lol:
 

دوست

محفلین
مگر میٹنگ ہوگی کس موضوع پر۔
گدھے کے سر سے سینگ کیسے غائب ہوئے۔
یہ ٹھیک رہے گا۔
 

ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
اگر تذکیر و تانیث کا مسئلہ حل ہوگیا ہو تو چیٹ روم کو آباد کرنے کے لیے کیوں نہ ہفتہ وار کوئی میٹنگ یا ایجنڈا رکھ لیا جائے اور اس پر سب کو شامل ہو کر بحث کی دعوت دی جائے۔ اس طرح گفتگو بھی ہوجائے گی اور چیٹ روم بھی چیک ہو جائے گا :lol:
273_hehe_1.gif
آپ نے ابھی تک چیٹ روم چیک نہیں کیا۔۔؟ پہلے محفل کو تو آباد ہو لینے دیں۔ پھر ہم چیٹ روم میں محفل کو دلچسپ اور محسور کن بنانے کے لیے میٹینگ کیا کریں گے۔۔ :p lol
 

ماوراء

محفلین
شکریہ دوست۔۔!

لیکن ٹائپ کرتے ہوئے غلطی ہو ہی جاتی ہے۔ :)
حالانکہ میں نے پی سی کے ساتھ ہی اردو ڈکشنری رکھی ہوتی ہے۔ پھر بھی غلطیاں ہو جاتی ہیں۔۔ :cry: :oops:
lol
 
کیا دلچسپی غلطی کی ہے ماورا

محسور کرنا ، اس سے ملتا جلتا لفظ ہوتا ہے محصور کرنا یعنی گھیرے میں لینا جو اس گفتگو میں بالکل فٹ بیٹھتا ہے :wink:

کیا کہنے ، غلطیاں بھی بڑی خوبی سے کی جارہی ہیں۔
 
Top