شیزان
لائبریرین
چین آتا نہیں بھُلا کر۔۔۔ نا ؟
ہم ملیں گے مگر دُعا کرنا
ہم ابھی اِبتدا میں ہیں صاحب!
تم سے سیکھیں گے اِنتہا کرنا
کِس نے روکا ہے تم کو جانے سے؟
جاؤ جاؤ مگر بتا کر۔۔۔ نا
ہاتھ سے ہاتھ چھُوٹ جاتے ہیں
کوئی آسان ہے وفا کرنا ؟
ہم سے یہ ہو نہیں سکاشائد
بے وفاؤں سے اِلتجا کرنا
حُسن والوں میں ایک خامی ہے
چھوڑ دیتے ہیں آزما کر۔ نا ؟
ہم ہیں تنہا،جہان اُس کی طرف
اِتنا اچھا ہے کیا بُرا کرنا ؟
ہم بھی چُپ چاپ لوٹ آئے ہیں
دل کو آیا نہیں گِلہ کرنا
جائیے،آپ ہی کا شیوہ ہے
کج اداؤں سے رابطہ کرنا
پیار اِلزام ہے تو یُونہی سہی
جو بھی کرنا وہ بَرملا کر نا
کہہ رہا ہے سکوت آنکھوں کا
کیا ضروری ہے اِلتجا کرنا ؟
وہ بھی آخر یہی کرے گا بتول
ہم نے اچھا کیا بھُلا کر۔ نا؟
فاخرہ بتول
ہم ملیں گے مگر دُعا کرنا
ہم ابھی اِبتدا میں ہیں صاحب!
تم سے سیکھیں گے اِنتہا کرنا
کِس نے روکا ہے تم کو جانے سے؟
جاؤ جاؤ مگر بتا کر۔۔۔ نا
ہاتھ سے ہاتھ چھُوٹ جاتے ہیں
کوئی آسان ہے وفا کرنا ؟
ہم سے یہ ہو نہیں سکاشائد
بے وفاؤں سے اِلتجا کرنا
حُسن والوں میں ایک خامی ہے
چھوڑ دیتے ہیں آزما کر۔ نا ؟
ہم ہیں تنہا،جہان اُس کی طرف
اِتنا اچھا ہے کیا بُرا کرنا ؟
ہم بھی چُپ چاپ لوٹ آئے ہیں
دل کو آیا نہیں گِلہ کرنا
جائیے،آپ ہی کا شیوہ ہے
کج اداؤں سے رابطہ کرنا
پیار اِلزام ہے تو یُونہی سہی
جو بھی کرنا وہ بَرملا کر نا
کہہ رہا ہے سکوت آنکھوں کا
کیا ضروری ہے اِلتجا کرنا ؟
وہ بھی آخر یہی کرے گا بتول
ہم نے اچھا کیا بھُلا کر۔ نا؟
فاخرہ بتول