چینی صدر کا تاریخی دورہ پاکستان

زیک

مسافر
زیک چین کی معیشت امریکہ کی معیشت کو کب پچھاڑے گی؟
یہ تو اس بات پر منحصر ہے کہ آپ معیشت کو ماپتے کیسے ہیں۔ پی پی پی جی ڈی پی چین کا حال ہی میں امریکہ سے بڑھا ہے۔ عام کرنسی میں یا نامینل جی ڈی پی امریکہ کا چین سے ڈیڑھ گنا سے بھی زیادہ ہے۔ فی کس جی ڈی پی چاہے پی پی پی لیں یا نامینل اس میں مزید فرق ہے۔
 
arifkarim

معطل

میرے خیال میں نامینل اور فی کس آمدنی زیادہ بہتر طریقہ ہے کسی بھی ملک کی معیشت ماپنے کا۔ کیونکہ اگر خالی پی پی پی ناپا جائے تو بھارت کی معیشت عالمی سطح پر تیسری نمبر پہ آ جاتی ہے جبکہ بھارت فی الوقت معاشی لحاظ سے ایک کمزور ملک ہے :)
 
11173363_1036656856362738_7313545167429256533_n.jpg
 
زلفی شاہ

لائبریرین
معلوم نہیں کس اعتبار سے یہ دورہ تاریخی ہے۔ ۔ جو قوم لاٹھیوں کا سہارا لے کر خوش ہوتی ہےوہ اپنی شناخت زیادہ دیر تک قائم نہیں رکھ سکتی۔ بالعموم جس انداز میں لوگ اس کو تاریخی قرار دے رہے ہیں ایسے تو جس دن کسی فقیر کو کوئی مالدار دار آدمی خیرات میں پانچ ہزار کانوٹ تھما دے وہ اس فقیر کے لیے تاریخی دن بن جائے گا۔ سوچ اپنی اپنی ہے کسی کے سوچنےپر کوئی پابندی نہیں۔ کچھ لوگ سوچ میں آزاد ہوتے ہیں کچھ غلامی کی زنجیروں میں جکڑی سوچ کے مالک ہوتے ہیں۔
 
چین پاکستان کو خیرات نہیں دے رہا ۔ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے اپنی ضرورت کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ جس کا فائدہ پاکستان کو اٹھانا چاہئے۔
اس سے فائدہ نا اٹھانا پاکستان کی بہت بڑی بے وقوفی ہوگی۔
 
arifkarim

معطل
پاکستان کی جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے اپنی ضرورت کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
یعنی یہ سرمایہ کاری چین "اپنی" ضرورت کیلئے کر رہا ہے؟ اسمیں پاکستان کا کیا فائدہ سوائے اسکے کہ نون لیگ اگلے الیکشن میں اس قرض نما "امداد" کو کیش کرانے کی ناکام کوشش کرے گی :)
 
یعنی یہ سرمایہ کاری چین "اپنی" ضرورت کیلئے کر رہا ہے؟ اسمیں پاکستان کا کیا فائدہ سوائے اسکے کہ نون لیگ اگلے الیکشن میں اس قرض نما "امداد" کو کیش کرانے کی ناکام کوشش کرے گی :)
اگلا الیکشن تو ابھی بہت دور ہے۔۔۔آج ہی 'کم' پے گیا ہے
 
یعنی یہ سرمایہ کاری چین "اپنی" ضرورت کیلئے کر رہا ہے؟ اسمیں پاکستان کا کیا فائدہ سوائے اسکے کہ نون لیگ اگلے الیکشن میں اس قرض نما "امداد" کو کیش کرانے کی ناکام کوشش کرے گی :)
سچ ہے محبت اندھی ہوتی ہے۔
خاص طور پر کپتان کی
 
arifkarim

معطل
اگلا الیکشن تو ابھی بہت دور ہے۔۔۔آج ہی 'کم' پے گیا ہے
کنٹونمنٹ کے انتخابات کے حالیہ نتائج دیکھ لیں۔ نون لیگ کے بعد سب سے زیادہ ووٹ تحریک انصاف نے لئے اگر آزاد امید وار نکال دیں تو۔

سچ ہے محبت اندھی ہوتی ہے۔
خاص طور پر کپتان کی
محبت کپتان سے نہیں پاکستان سے ہے:
  • صاف اور شفاف انتخابات کپتان کے مفاد میں کیسے ہیں؟ کیا دھاندلی کے اختتام کا فائدہ پورے پاکستان کو نہیں ہوگا؟
  • چین کی سرمایہ کاری اگر تمام صوبوں میں یکساں تقسیم کی بجائے صوبہ پنجاب تک محدود ہے تو یہ پورے پاکستان کے مفاد میں کیسے ہے؟
  • غیر متفقہ پوسٹس کو منفی ریٹنگ سے نواز دینا کیا نون لیگ سے اندھی محبت اور سیاسی حریفوں کیساتھ انتقامی کاروائی کا منہ بولتا اثبوت نہیں ہے تو اور کیا ہے؟
 
آخری تدوین:
Top