عبدالقدیر 786
محفلین
میں نے اپنے دوست سے پوچھا یہ چیزیں اتنی مہنگی کیوں بیچتے ہیں تو میرے دوست نے ایک بہت ہی اچھا واقعہ میرے سامنے پیش کردیا واقعہ کچھ یوں تھا کہ اُس نے کہا ایک اسکول کی میڈم (پرنسپل) نے تمام اسکول کی ٹیچرز کو کہا کہ کل پارٹی کرنی ہے بچوں سے کہو کے دس دس روپے لے کر آئیں اسکول کی ٹیچر نے بچوں سے کہا کہ کل پارٹی کرنی ہے کل بیس بیس روپے لے کر آنا بچے گھر پر گئے اور اپنی امی کو کہا کہ امی اسکول کی ٹیچرنے چالیس چالیس روپے منگوائے ہیں کل پارٹی کرنی ہے بچے کی امی نے اپنے شوہر سے کہا کہ کل بچے کے اسکول میں پارٹی ہے 80 اسسی روپے منگوائے ہیں تو ماجرا کچھ یوں ہے بھائی جتنے دعویدار ہونگے اُتنی ہی چیز مہنگی ہوگی۔