چھٹتی نہیں یہ کافر منہ کو لگی ہوئی۔

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
اچھا یہ تو بتاؤ پھر کہ اور اوکھے لوگ کے اگلے باب کیوں نہیں لکھے میں نے میل تو کردیے تھے :lol:
میں ابن انشاء کی طرف منتقل ہو گیا تھا۔ کیوں کہ وہ میرے پسندیدہ شاعر ہیں۔ اور جب کوئی فرمائش کرے تو اچھا نہیں لگتا کہ برا منایا جائے۔ خیر ابھی تیار رہیں، کسی بھی وقت کام شروع ہو سکتا ہے۔
قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی بھائی صاحب، ایک عرض کرنی ہے۔ میں نے اردو ایڈیٹر پر کام کیا ہے۔ مگر اس میں لکھائی کو بڑا کرنے کا طریقہ نہیں ہے۔ اور خط کو بدلنا بھی ممکن نہیں ہے۔ میں عینک سے ابھی اتنا مانوس نہیں ہوا۔ اب ایچ ٹی ایم ایل میں محفوظ کرکے پھر ہر سطر کو بڑا کرنا عجیب سا کام ہے۔ کچھ رہنمائی کریں۔ اور انگریزی لکھائی بھی ایک جیسی ہے۔دوسرا خط نہیں‌مل رہا۔
قیصرانی
 
کیا رہنمائی کروں یار ، اس میں تو خود رہنمائی ڈھوند رہا ہوں۔ یہ مسائل ہیں ایڈیٹر میں اور حل یہ ہے کہ تھوڑا لکھ کر ایم ایس ورڈ میں پیسٹ کر لیا کرو اس میں ساری آپشنز رہتی ہیں۔ ابنِ انشاء کی فکر نہ کرو اس پر بھی کام کرتے ہیں، میں نے اس کے لیے ایک منصوبہ بنا رکھا ہے۔

اردو ایڈیٹر دوبارہ لکھا جانا ہے ، اس میں امید ہے کافی مسائل حل ہوجائیں گے
 
شمشاد

لائبریرین
محب بھائی کیا اس محفل پر اردو میں لکھنا اور ‘ ان پیج ‘ کی کوئی رشتہ داری ہو سکتی ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی، معذرت کہ میں نے یہ سوال کافی دن سے جواب کا منتظر دیکھا۔ میں کچھ کہوں؟ اصل میں‌ان پیج اور اس محفل میں‌کوئی ربط نہیں‌ہے۔ دونوں‌مختلف پروگرام ہیں۔ ان پیج سے یہاں‌کچھ نہیں منتقل ہوگا، مگر یہاں‌سے ان پیج کی میں‌کوشش کر کے بتاتا ہوں۔
بے بی ہاتھی
 
نبیل

تکنیکی معاون
دوستو، کچھ مجھے بھی تو پتا چلے کہ آخر کونسے مسائل ہیں؟ آپ لوگ اگر اس طرح کے سوال متعلقہ فورمز پر کریں تو مجھے معلوم بھی ہوتا رہے۔ اب مجھے کیا معلوم کہ مے نوشی کی آڑ میں اردو ایڈیٹر کی باتیں ہو رہی ہیں۔ محب، منصور، ذرا تفصیل سے بتاؤ کہ اردو ایڈیٹر کے کن مسائل کی باتیں ہو رہی ہیں۔ اور محب نے ویب پیڈ کی کی میپنگ کے مسائل کا بھی ذکر کیا تھا لیکن ان کی تفصیل ابھی تک نہیں بتائی۔ :x
 
نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد نے کہا:
محب بھائی کیا اس محفل پر اردو میں لکھنا اور ‘ ان پیج ‘ کی کوئی رشتہ داری ہو سکتی ہے؟

شمشاد بھائی، آپ اصل میں کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟ کیا آپ یہاں کا مواد انپیج میں شفٹ کرنا چاہ رہے ہیں یا پھر ان پیج میں لکھا ہوا یہاں پوسٹ کرنا چاہ رہے ہیں۔ یہ دونوں طریقے ممکن ہیں اور اس بارے میں کئی تھریڈز میں بات بھی ہو چکی ہے۔ آپ پہلے تفصیل بتائیں کہ آپ کی requirement کیا ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
میری ضرورت صرف اتنی ہے کہ ان پیج کا مواد یہاں اور یہاں کا مواد ان پیج میں چپکا سکوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد نے کہا:
میری ضرورت صرف اتنی ہے کہ ان پیج کا مواد یہاں اور یہاں کا مواد ان پیج میں چپکا سکوں۔

شمشاد بھائی ان دونوں کاموں کے لیے امانت علی گوہر صاحب کا یونی کوڈ سولیوشن استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یونیکوڈ ٹیکسٹ‌ کو انپیج فارمیٹ میں کنورٹ کرنا آسان ہے جبکہ انپیج ٹیکسٹ‌ کو یونیکوڈ میں کنورٹ کرنا نسبتاً پیچیدہ ہے۔ اس کے بارے میں تفصیل ذیل کے ربط پر موجود ہے:

ان پیج سے یونی کوڈ میں تبدیلی
 
قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:

بہت شکریہ نبیل بھائی
بے بی ہاتھی
 
نبیل

تکنیکی معاون
قیصرانی نے کہا:
محب علوی بھائی صاحب، ایک عرض کرنی ہے۔ میں نے اردو ایڈیٹر پر کام کیا ہے۔ مگر اس میں لکھائی کو بڑا کرنے کا طریقہ نہیں ہے۔ اور خط کو بدلنا بھی ممکن نہیں ہے۔ میں عینک سے ابھی اتنا مانوس نہیں ہوا۔ اب ایچ ٹی ایم ایل میں محفوظ کرکے پھر ہر سطر کو بڑا کرنا عجیب سا کام ہے۔ کچھ رہنمائی کریں۔ اور انگریزی لکھائی بھی ایک جیسی ہے۔دوسرا خط نہیں‌مل رہا۔
قیصرانی

محب علوی نے کہا:
کیا رہنمائی کروں یار ، اس میں تو خود رہنمائی ڈھوند رہا ہوں۔ یہ مسائل ہیں ایڈیٹر میں اور حل یہ ہے کہ تھوڑا لکھ کر ایم ایس ورڈ میں پیسٹ کر لیا کرو اس میں ساری آپشنز رہتی ہیں۔ ابنِ انشاء کی فکر نہ کرو اس پر بھی کام کرتے ہیں، میں نے اس کے لیے ایک منصوبہ بنا رکھا ہے۔

اردو ایڈیٹر دوبارہ لکھا جانا ہے ، اس میں امید ہے کافی مسائل حل ہوجائیں گے

محب اور منصور، کچھ مجھے بھی تو معلوم ہو کہ کیا کرنا چاہ رہے ہو؟ یہ عینک کیا چیز ہے؟ اور ٹیکسٹ پر کس قسم کی فارمیٹنگ اپلائی کرنا چاہ رہے ہو۔ کیا تم اپنی پوسٹ کا ٹیکسٹ‌ فارمیٹ کرنا چاہ رہے ہو یا اردو میں رچ ٹیکسٹ ایڈیٹنگ چاہ رہے ہو؟
 
قیصرانی

لائبریرین
نبیل بھائی ہم لوگ سوچ رہے تھے کہ اردو ایڈیٹر میں‌فونٹ کو بڑا کیسے کریں کیونکہ میری عینک سے دوستی ابھی نئی نئی ہے۔ پھر آپ سے میں نے پی ایم کر کے پوچھا تھا تو آپ نے اردو ایڈیٹر لائٹ کا بتایا۔ اس کے بعد دوسرا مسئلہ تھا کہ ان پیج سے ڈیٹا کیسے یونی کوڈ کی شکل میں امپورٹ یا ایکسپورٹ کیا جائے۔ وہ ابھی زکریا بھائی نے پردیسی صاحب کے پیغام کا حوالہ دے کر حل کر دیا۔شکریہ۔ :)
بے بی ہاتھی
 
نبیل

تکنیکی معاون
اور اب تم مجھے زکریا بھی قرار دے رہے ہو۔ :?

اردو ایڈیٹر لائٹ میں فونٹ اور پوائنٹ سائز بدلنا ممکن ہے لیکن یہ صرف cosmetic changes ہیں۔ اردو ایڈیٹر لائٹ ایک سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر کا کام دیتا ہے اور یہ فارمیٹنگ سیو نہیں ہوتی۔ ذیل کے امیج میں اردو ایڈیٹر لائٹ میں فونٹ کامبو باکس اور فونٹ بڑا (A+) اور چھوٹا (A-) کرنے کا بٹن دکھایا گیا ہے۔

3_lite_fonts_size_1.jpg
 
معذرت نبیل بھائی، لکھنے میں‌غلطی ہو گئی۔ ویسے اس کا کوئی حل ہے؟ ٹائپ کرنے کی حد تک تو یہ کاسمیٹک ٹھیک ہے، مگر پرنٹ کرنے پر مسئلہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک صفحہ پرنٹ کرتا ہے باقی کے نہیں۔ میرے پاس پرنٹر ایچ پی کلر لیزر جیٹ 2600 این ہے۔ اس کے علاوہ برادر ایم ایف سی مشین پر بھی اور ایچ پی 845 پر بھی یہی صورتحال ہے۔ اور بھی دیگر مسائل ہیں کچھ جیسے بند کرنے پر سیو نہیں‌کرتا، براہٍ راست بند ہوجاتا ہے۔ ونڈو بڑی چھوٹی کرنے پر ٹاپ آف پیج پر چلا جاتا ہے کرسر وغیرہ۔ ابھی کام تو ٹھیک دے رہا ہے۔ شکریہ۔
بے بی ہاتھی
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابھی تک میں نے اپنے لکھے ہوئے اردو ایڈیٹرز میں پرنٹنگ functionality پر کام نہیں کیا ہے۔ ایک ایڈہاک حل یہ ہو سکتا ہے کہ تم اردو ٹیکسٹ کو اردو ایڈیٹر لائٹ میں بطور html سیو کر کے اس سیو کیے ہوئے پیج کو لوڈ کرو اور وہاں سے پرنٹ کر لو۔ میرے اندازے سے اسے صحیح کام کرنا چاہیے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی نبیل بھائی، آپ کا اندازہ بالکل درست ہے۔ ایچ ٹی ایم ایل میں یہ بالکل پرفیکٹ کام کرتا ہے۔ ویسے میں نے ضیاء‌محی الدین کے نام سے ایک دھاگہ کھولا ہے۔ اسے دیکھ کر تو کچھ تبصرہ کریں۔
بے بی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
واپس عنوان کی طرف

ہاں تو شاہ جی بات ہو رہی تھی نسوار اور تمباکو کی

تو یہ بتائیں کہ صوبہ سرحد میں تمباکو کی کاشت کہاں کہاں ہوتی ہے؟
 
Top