چھوٹا منہ اور بڑی بات

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم
موضوع سے آپ کو کچھ کچھ اندازہ ہوگیا ہوگا کہ یہ ایک عدد سنجیدہ ٹاپک ہے۔۔جیسے قیصرانی،محب،شمشاد اور ظفری میرے لیےباآسانی سنجیدہ سے رنجیدہ اور پھر باعثِ شرمندہ بھی بنا سکتے ہیں۔۔۔ خیر بات یہ ہے کہ یہاں کچھ چیزیں مجھے اپ سٹ کر رہی ہین۔۔سوچا کہ اس ٹاپک کے بہانے آپ سے کہہ ڈالوں۔۔۔اور کچھ نہیں تو آپ لوگوں کے جوابات سے ہی شاید مجھے اپنی الجھن کا جواب مل جائے
سوالات

1۔ آپ لوگ کسی نئے دھاگے میں کیا چیز سب سے پہلے نوٹ کرتے ہیں۔؟
! موضوع !! ٹاپک کس نے شروع کیا

2۔ کیانئے آنے والے رکن کو صرف تہنیتی پیغام دینا ہے کافی ہوتا ہے؟
! ہاں !! نہیں

3۔ کیا صرف پہلے سے موجود لوگ ہی آپ کے دوست رہتے ہیں یا نئے آنے والوں کے لیے بھی کچھ گنجائش رکھتے ہیں؟

ابھی تو اور کوئی بات میرے ذہن میں نہیں آرہی۔۔مزید کچھ کہوں گی لیکن آپ سب کا ریسپانس دیکھنے کے بعد :?
 
امن ایمان نے کہا:

1۔ پہلے موضوع اور پھر اسے شروع کرنے والے کا نام

2۔نہیں

3۔ نئے آنے والوں کے لیے بہت گنجائش ہے
 
تلمیذ

لائبریرین
1آیمان آپکے پوچھے گئے سوالات کے جوبات یہ ہیں:۔

آپ لوگ کسی نئے دھاگے میں کیا چیز سب سے پہلے نوٹ کرتے ہیں۔؟
! موضوع !! ٹاپک کس نے شروع کیا

سب سے پہلے تو موضوع پر نظر پڑتی ہے ، اسکے بعد لکھنے والے پر۔

2۔ کیانئے آنے والے رکن کو صرف تہنیتی پیغام دینا ہے کافی ہوتا ہے؟
! ہاں !! نہیں

نہیں ، اگر آپ مزید کچھ لکھنا چاہیں ، تو کوئی مضائقہ نہیں ۔

3۔ کیا صرف پہلے سے موجود لوگ ہی آپ کے دوست رہتے ہیں یا نئے آنے والوں کے لیے بھی کچھ گنجائش رکھتے ہیں؟

میرے خیال میں تونئے پرانے کی تخصیص کے بغیر سب شرکائے محفل آپس میں دوست ہیں ۔ ہاں محفل پرکچھ وقت گذارنے کے بعد اگر کسی ایک یا زائد بندوں کے لئے آپکے دل میں کوئی نرم گوشہ پیدا ہو جائے تو وہ الگ بات ہے ۔
 
سسٹر امن : میں محب بھائي اور تلمیذ بھائي کی باتوں کی تائید کرتا ہوں ۔ اور ساتھ ساتھ اس بات پر بھی خوش ہوں کہ آپ ہماری اس محفل میں دلچسپی لے رہی ہیں ۔
 
ظفری

لائبریرین
1۔ آپ لوگ کسی نئے دھاگے میں کیا چیز سب سے پہلے نوٹ کرتے ہیں۔؟ !

میں تو بس یہی دیکھتا ہوں کہ موضوع کیا ہے ۔۔اکثر میری نظر نہیں جاتی کہ کس نے پوسٹ کیا ہے ۔

2۔ کیانئے آنے والے رکن کو صرف تہنیتی پیغام دینا ہے کافی ہوتا ہے؟

اگر دے دیں تو نئے آنے والے کی حوصلہ افزائی ہوجاتی ہے ۔ میرا خیال ہے کہ اخلاقاً ضروری ہے ۔

3۔ کیا صرف پہلے سے موجود لوگ ہی آپ کے دوست رہتے ہیں یا نئے آنے والوں کے لیے بھی کچھ گنجائش رکھتے ہیں؟

نئے یا پرانے کی کوئی بات نہیں ہے ۔ بس کوشش یہی ہوتی کہ سب کے ساتھ مل کر ایک اچھا ماحول تخلیق کیا جائے اور گفتگو معیاری ہو بس ۔ پھر جو اس دائرے میں آتا ہے چاہے نیا یا پرانا ہو ۔ اس کے لیئے گنجائش ہی گنجائش ہے ۔
 
دوست

محفلین
چونکہ مجھے زیادہ دلچسپی اردو کمپیوٹنگ والی چوپالوں‌سے ہے چناچہ میری کوشش ہوتی ہے کہ وہاں تمام کے تمام پیغامات پڑھوں۔ اس کے بعد گپ شپ والی چوپالوں میں بغیر کسی تخصیص کے سب پیغامات پڑھ ڈالتا ہوں۔ بعض‌ دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کوئی پیغام رہ جاتا ہےجو خالصتًا میری اپنی غلطی ہے چونکہ میرا دھیان اوپر والے فورموں پر ہوتا ہے۔
نئے رکن کو خوش آمدید کہنا اب روایت سی بن گئی ہے اردو محفل کی۔ لیکن ایک اچھی روایت ہے۔ اس کا مقصد رکن کو اس کی اہمیت کا احساس دلانا اور محفل میں‌ فعال شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔
نئے یا پرانے اراکین کا مسئلہ نہیں۔ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو بہت جلد قریب آجاتے ہیں۔ کچھ پرانے ہوکر بھی دور دور رہتے ہیں۔ بہرحال ایک ایسا ماحول اردو محفل پر بن چکا ہے جس میں بے تکلفی اور احترام کا بہت ہی حسین امتزاج موجود ہے۔
اللہ محفل کو ہمیشہ آباد رکھے۔ آمین۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم امن ایمان

یہ تو دلچسپ سوالات کئے ہیں آپ نے !

پہلے سوال کا جواب یہ ہے کہ میرے لئے اہم یہ ہوتا ہے کہ کیا بات کہی جارہی ہے ۔ بات کہنے یا موضوع اور دھاگے کا آغاز کرنے والا اردو محفل کا ہر رُکن یکساں طور پر محترم ہے۔

------------------------------------------
دوسرے سوال کے لئے میرا جواب وہی ہے جس کا اظہار باقی اراکین نے بھی یہاں کیا ہے بقول تلمیذ صاحب :

نہیں ، اگر آپ مزید کچھ لکھنا چاہیں ، تو کوئی مضائقہ نہیں ۔

------------------------------------

تیسرا سوال :

میرے خیال میں نئے اور پُرانے کی بات نہیں ہے، سب کے لئے یکساں گنجائش ہوتی ہے۔ اگر آپ بے تکلفی کے حوالے سے پوچھیں تو ہاں جس سے بے تکلفی ہو جائے یا جس کے بارے میں اندازہ ہو کہ وہ زود رنج یا ذکی الحس نہیں ہے تو پھر ہم ہلکے پھلکے انداز میں بات چیت اور ساتھ میں ایک دوسرے پر چوٹ بھی کر جاتے ہیں اُس کا مان بھی رکھتے ہیں، اگر غلطی ہو جائے تو معذرت بھی کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں، مجھے ذاتی طور پر اُردو محفل کا ماحول اور بقول دوست (شاکر) بے تکلفی اور احترام کا حسین امتزاج بہت پسند ہے ۔ ہم آہستہ آہستہ یہاں ایک دوسرے کو سمجھ رہے ہیں اور سیکھ رہے ہیں اور ساتھ ساتھ کام اور کام سے زیادہ باتیں ، ضروری باتیں ، غیر ضروری باتیں ، مزید ضروری و غیر ضروری باتیں اور پھر کام :) تو یہ ایک سائیکل سا چلتا رہتا ہے۔

-------------------------
 
امن ایمان

محفلین
السلام علیکم
آپ سب کا بہت بہت بہت شکریہ۔۔۔ایک تو یہاں آنے کا اور پھر میری بات سمجھنے کا۔۔۔ یہاں سب سے پہلے ایک وضاحت ضرور کرنا چاہوں گی کہ۔۔میں نے شروع میں قیصرانی،محب، شمشاد اور ظفری کی بات اس لیے کہ تھی کہ یہ لوگ ہر موڈ میں بات کرنے کے ماہر ہیں ماشااللہ ۔۔۔ اور مجھے یہ ڈر تھا کہ اگر آپ میں سے کسی نے مجھے ٹاپک پے بات کرنے سے ڈانٹ دیا۔۔ یا مذاق میں بھی کچھ کہہ دیا تو مجھ سے یہ برداشت نہیں ہوگا :( ۔۔۔کیونکہ یہ لکھتے ہوئے میں واقعی میں بہت اپ سٹ تھی۔۔۔لیکن۔۔۔۔
آپ سب نے ناصرف میری الجھن کو ختم کیا بلکہ آپ سب کے یہاں جوابات دیکھ کے مجھے اب کچھ کچھ شرمندگی سی بھی ہونے لگی ہے۔۔۔مجھے بھی یہاں کے لوگ ۔۔احترام کی حد میں رہتے ہوئے شائستہ بے تکلفی بہت اچھی لگی ہے : )
 
قیصرانی

لائبریرین
وعلیکم السلام۔ دیر سے جواب پر شرمندگی ہو رہی ہے لیکن بتاؤں گا نہیں :lol:

سوالات اور جوابات

1۔ آپ لوگ کسی نئے دھاگے میں کیا چیز سب سے پہلے نوٹ کرتے ہیں۔؟
! موضوع !! ٹاپک کس نے شروع کیا (اور درجہ بندی بھی کہ بعض اوقات موضوع یا لکھاری کا نام واضح‌ نہیں کرتا)

2۔ کیانئے آنے والے رکن کو صرف تہنیتی پیغام دینا ہے کافی ہوتا ہے؟
! ہاں !! نہیں(ان کی رہنمائی اور مدد تہنیتی پیغام کی نسبت زیادہ ضروری ہوتی ہے)

3۔ کیا صرف پہلے سے موجود لوگ ہی آپ کے دوست رہتے ہیں یا نئے آنے والوں کے لیے بھی کچھ گنجائش رکھتے ہیں؟

یہ نئے آنے والے پر منحصر ہوتا ہے۔ بعض دوست ایک پیغام لکھ کر چھ ماہ کا وقفہ دے دیتے ہیں۔ لیکن عموماً یہاں‌ہر بندہ ہی دوسرے کا دوست ہوتا ہے۔ اس میں نئے آنے والے یا پرانے کی کوئی تخصیص نہیں‌ہوتی۔

ابھی ہمارا ریسپانس دیکھ لیا۔ اب جلدی سے تبصرہ کریں

قیصرانی
 
امن ایمان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
وعلیکم السلام۔ دیر سے جواب پر شرمندگی ہو رہی ہے لیکن بتاؤں گا نہیں

کوئی بات نہیں۔۔ دیر آید درست آید ۔۔۔ لنک دینے کا شکریہ: )
محب آپ فکر ہی نا کریں۔۔ انٹرویو تو میں آپ اور قیصرانی سے شروع کروں گی ۔۔۔ :lol: ۔۔ بس ذرا ٹھیک جگہ کا تعین ہو جائے

اور آپ نے تبصرہ کرنے کے لیے کہاں ہے تو۔۔۔ اس ریسپانس کے بعد میں اور کچھ کہنے کے قابل نہیں رہی۔۔۔ آپ لوگ اچھے تو لگے تھے اسی لیے میں یہاں رک گئی تھی۔۔ لیکن آپ سب اتنے اتنے اچھے ہوں گے یہ اندازہ نہیں تھا۔
 
الف عین

لائبریرین
سوالات کے تشفّی بخش جوابات کے بعد میں جواب مزید نہیں دے رہا ہوں، بس اتنا ہی کہ اب امن و ایمان کو معلوم ہو گیا ہو گا کہ ہم سب کتنے اچھّے ہیں۔ ایسے اچھّے ہیں کہ اچھّے اچھّوں کے چھکّے چھُڑا دیتے ہیں!!
 
اعجاز صاحب کے جواب کے بعد تو اب کوئی گنجائش ہی نہیں رہی اور مجھے خوشی ہے کہ امن ایمان اب ہماری ایک فعال اور مستعد رکن بن گئی ہیں۔

اب دیکھتے ہیں وہ سیمل کا انٹر ویو کیسے کرتی ہیں۔
 
امن ایمان

محفلین
جی جی آپ سب ہی بہت اچھے ہیں۔۔۔ اور محب مجھے یہاں فعال اور مستعد رکن بننا بہت مہنگا پڑا ہے۔۔کل بہت سارا وقت یہاں محفل پہ گزارا۔۔ میری آنی آئیں ہوئی تھیں۔۔ان کو ٹھیک طرح سے ٹائم نہیں دیا۔۔اور ان کے جانے کے بعد مما نے جو میرے ساتھ کیا ۔۔بس کچھ مت پو چھیں :cry: ۔۔ابھی ان سے پکا والا پرامس کیا ہے کہ صرف آج کے دن مجھے زیادہ ٹائم کے لیے بیٹھنے دیں ۔۔۔ اس لیے آپ لوگ آج کے بعد کسی جگہ میرے لیٹ جواب کو مائنڈ مت کریے گا

قیصرانی ۔۔آپ کا بھی شکریہ ۔۔ ویسے یہ پتہ نہیں چل رہا کہ میں ابھی شکریہ کیوں ادا کر رہی ہوں :?
 
قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
میری آنی آئیں ہوئی تھیں۔۔ان کو ٹھیک طرح سے ٹائم نہیں دیا۔۔اور ان کے جانے کے بعد مما نے جو میرے ساتھ کیا ۔۔بس کچھ مت پو چھیں :cry: ۔۔ابھی ان سے پکا والا پرامس کیا ہے کہ صرف آج کے دن مجھے زیادہ ٹائم کے لیے بیٹھنے دیں ۔۔۔ اس لیے آپ لوگ آج کے بعد کسی جگہ میرے لیٹ جواب کو مائنڈ مت کریے گا

قیصرانی ۔۔آپ کا بھی شکریہ ۔۔ ویسے یہ پتہ نہیں چل رہا کہ میں ابھی شکریہ کیوں ادا کر رہی ہوں :?
کیا یہ بھی محفل کا کوئی نیا عہدہ ہے؟ :roll:
قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
مجھے آپ کی اس بات کی سمجھ ہی نہیں آئی :?
آپ نے لکھا کہ آپ کی آنی آئی ہوئی تھیں۔ تو مجھے آنی کا مطلب نہیں‌پتہ تھا، پھر محفل کا ذکر کیا تو میں سمجھا کہ یہ محفل میں کوئی نیا عہدہ ہے، یعنی آنی کا
قیصرانی
 
Top