چھا جانے والے بیس عظیم فٹبالر

طالوت

محفلین
زیزو/زیڈان کی عرفیت اور زین الدین کے نام سے جانے جانے والے یہ فٹبالر فرانس سے تعلق رکھتے ہیں ۔یہ اکلوتے کھلاڑی ہیں جنھوں نے فیفا پلیر آف دی ائیر کا ایوارڈ تین دفعہ حاصل کیا۔
zinedinezidane2-narrowweb-300x4242-tm.jpg

بلیک پرل کی عرفیت اور پیلے کے نام سے جانےجانے والے یہ فٹبالر برازیل سے تعلق رکھتے ہیں۔اپنے عرصہ کھیل میں انھوں نے 1280 گول کیے ، ورلڈ کمبائنڈ اولمپک کمیٹی نے انھیں پلیر آف دی سینچری کا خطاب دیا ۔۔ یہ پچھلے 13 سالوں سے برازیل کے کھیل کے وزیر ہیں۔
p1-pele-tm.jpg

میراڈونا ارجنٹینا کے عظیم فٹبالر ہیں ، ان دنوں اپنی قومی ٹیم کے کوچ بھی ہیں ، کوکین کے استعمال میں خاصے بدنام ہوئے اور ان کے کیریر کا خاتمہ اسی اسکینڈل سے ہوا۔۔
diego-maradona-escorpio.jpg

ڈر کیسر کی عرفیت اور فرانز بیکن بوائیر کے نام سے جانے جانے والے جرمن فٹبالر ہیں۔1972 اور 1976 میں یورپین فٹبالر آف دی ائیر کا خطاب پایا۔۔
franz-beckenbauer-signed-memorabilia-germany-world-cup-1970.jpg

جوہان کریوف ڈچ فٹبالر ہیں ، تین دفعہ یورپین فٹبالر آف دا ائیر کا اعزاز رکھتے ہیں ، اور یورپین پلیر آف دی سینچری کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہے
cruyff-tm.jpg

(جاری ہے۔۔۔)
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
بہت شکریہ طالوت جی
اچھی معلومات ہیں۔
پیلے ۔۔ میرا ڈونا۔۔ زیڈان
سحر طاری کر دیتے ہیں
نایاب
 

طالوت

محفلین
گریڈ مولر ، 62 انٹر نیشنل میچوں میں68 ، 74 یورپین کپ میچوں میں 66 گول اور 427 Bundesliga games میں 365 گول کرنے والے عظیم اسٹرائیکر مانے جاتے ہیں۔
1268480300142b7bc-tm.jpg

رونالڈو ۔۔۔۔۔۔۔۔فینیومینین کی عرفیت سے جانے جانے والے یہ برازیلی کھلاڑی پیلے کے بعد سب سے بڑے برازیلی فٹبالر مانے جاتے ہیں۔
ronaldo-500-500-tm.jpg

کارلوس البرٹو ٹوریس ، عظیم برازیلی فٹبالر ، جنھیں بہترین دفاعی کھلاڑی سمجھا جاتا ہے ، 1970 میں اٹلی کے خلاف ورلڈ کپ میں کیا گیا ان کا گول فٹبال مقابلوں کی تاریخ میں بہترین گول مانا جاتا ہے
tri-tm.jpg

مشعل پلاٹینی ، فرانسیسی فٹبالر ، یورپ چیمپین شپ فائنلز میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کا ریکارڈ رکھنے والے کھلاڑی ، بہترین "فری کک" اور ساتھیوں کو گیند "پاس" کرنے والے کھلاڑی مانے جاتے ہیں۔
tyttvh2-tm.jpg

رول گونزالیز ، اسپین سے تعلق رکھنے والے یہ فٹبالر "میڈرڈ کا فرشتہ" کی عرفیت سے جانے جاتے ہیں ۔رئیل میڈرڈ کے دسرے بہترین اسکورر اور تین بار بہترین کھلاڑی کا اعزاز پا چکے ہیں۔
563237-tm.jpg

(جاری ہے)
 

طالوت

محفلین
الفرڈو ڈی اسٹیفانو ، اسپین کے اس عظیم کھلاڑی نے ، 282 لیگ میچوں میں 216 گول اپنے نام کر رکھے ہیں ، اسپین کے کھلاڑیوں میں تیسرے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں ، انھوں نے رئیل میڈرڈ کے 329 میچوں میں 228 گول اپنے نام کیے ، بنیادی طور پر "اسٹرائیکر" کی پہچان رکھنے والے یہ کھلاڑی میدان کے کسی بھی حصے سے بہترین کھیل پیش کرتے اور بہترین دفاعی کھلاڑی بھی سمجھے جاتے تھے۔۔
2630016839-tm.jpg

لوئیس فیگو ، پرتگال کے عظیم کھلاڑی ، 2000 میں یورپین فٹبالر آف دی پلیر کا اعزاز جیتنے والے یہ کھلاڑی ، جارحانہ کھیل پیش کرنے میں مشہور ہیں 56 ملین کی ریکارڈ رقم کے ساتھ انھوں نے 2000 میں رئیل میڈرڈ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
luis-figo-tm.jpg

رونال کوئی مین ، بہترین فری ککر اور دفاعی کھلاڑی ہیں ، اور مردہ (پرانی) گیند کے ساتھ بہترین کھیل پیش کرتے ہیں ،503 لیگ میچوں میں 193 گول اپنے نام رکھتے ہیں ، جو دنیا میں کسی بھی دفاعی کھلاڑی کے سب سے زیادہ گول ہیں۔
ronaldkoeman-tm.jpg

لیو یاشین ، فٹبال کی تاریخ میں بہترین گول کیپر مانے جاتے ہیں ، روس سے تعلق رکھتے ہیں ، بیسویں صدی کے عظیم گول کیپر کا اعزاز رکھتے ہیں ، اور اکلوتے گول کیپر ہیں جو یورپین فٹبالر آف دی ائیر کے لیے نامزد ہوئے۔
img214048848-tm.jpg

(جاری ہے)
 

طالوت

محفلین
زیکو ، گورا پیلے (وائیٹ پیلے) کہلائے جانے والے یہ عظیم فٹبالر اسی کی دہائی کے بہترین کھلاڑی مانے جاتے ہیں ، انھیں دنیا کا بہترین "فری کک اسپیشلسٹ" مانا جاتا ہے ۔۔ اور ان کی لگائی ہوئی کک سب سے زور آور کک سمجھی جاتی ہے۔
zico-tm.jpg

اولیور کاہن (میرے پسندیدہ کھلاڑی) جرمنی سے تعلق رکھتے ہیں ، جرمنی کے سب سے کامیاب اور عظیم کھلاڑی مانے جاتے ہیں ، دو بار "جرمن فٹبالر آف دی ائیر" کا اعزاز رکھتے ہیں۔ اور دنیا کا بہترین گول کیپر کا اعزاز بھی ۔ بے شمار اعزازات رکھنے والے عظیم کھلاڑی
Oliver Kahn
oliver-kahn-laechelt-mfbq-8677474templateidrenderscaledpropertybildheight349-tm.jpg

ڈیوڈ بیکھم ، انگلینڈ سے تعلق رکھتے ہیں ، اسپائیس گرلز اسٹار وکٹوریا سے 1999 میں شادی کی ، سیدھے پاؤں سے بہترین کک لگاتے ہیں ، بطور سیلیبرٹی دنیا ئے فٹبال میں سب سے زیادہ شہرت حاصل کی ۔۔
1955340100-soccer-friendly-sydney-fc-v-la-galaxy-telstra-stadium-tm.jpg

روبارٹ کارلوس ، اپنی ایک شاندار فری کک سے 35 میٹر کے فاصلے سے فرانس کے خلاف بہترین گول کر کے شہرت کمانے والے عظیم برازیلی فٹبالر ہیں ۔۔
robertocarlos04-tm.jpg

لیلین تھورام ، فرانس کے بہترین دفاعی کھلاڑی ہیں 1998 میں کروشیا کے خلاف عالمی کپ کے سیمی فائنل میں دو گول کر کے شہرت کمائی ، فرانس یہ مقابل 3 کے مقابلے ایک گول سے جیت گیا تھا ، جس کے بعد فائنل بھی فرانس نے اپنے نام کر لیا۔۔
65933-tm.jpg

-----------------------------------------
وسلام
 

ابوشامل

محفلین
بہت خوب طالوت !!!
میراڈونا کے "Hand of God" کا واقعہ بھی تو بیان کیجئے۔
بہت اچھی فہرست ہے اس میں مزید کھلاڑی بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ خصوصاً دور حاضر کے کچھ فٹ بالرز ۔
 

طالوت

محفلین
شکریہ ابوشامل ، ہینڈ آف گاڈ کا واقع بھی پڑھا تھا ، لیکن شامل پتا نہیں کیوں نہیں کیا ؟
اب آپ نے ذکر چھیڑا ہے تو آپ ہی بیان کیجیے بلکہ اس کی ویڈیوں بھی کہیں سے لا کر دے ماریں ۔۔
وسلام
 

ابوشامل

محفلین
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=u0zjx4MAHzk[/youtube]
یہ ہے میراڈونا کا مشہور گول، جو انہوں نے 1986ء کے ورلڈ کپ میں (غالباً کوارٹر فائنل میں) انگلینڈ کے خلاف کیا تھا۔
اس گول کے بارے میں میراڈونا نے یہ بیان دیا تھا "a little with the head of Maradona and a little with the hand of God"
واضح رہے کہ یہ جنگ فاک لینڈ کے باعث انگلستان اور ارجنٹائن کے درمیان زبردست کشیدگی کا دور تھا۔
Hand_of_God_goal.jpg

تصویر: از وکیپیڈیا​
 

زین

لائبریرین
ارےےےےےےےےے اس میں تو میرے ہمنام اور پسندیدہ زیزو بھی شامل ہے ۔

مجھے کھیلوں میں سب سے زیادہ فٹبال پسند ہے ۔
محلے میں سب سے اچھا گول کیپر تھا ، ایک انگلی بھی ٹوٹ گئی تھی ایک میچ کے دوران۔
 

طالوت

محفلین
ارےےےےےےےےے اس میں تو میرے ہمنام اور پسندیدہ زیزو بھی شامل ہے ۔
مجھے کھیلوں میں سب سے زیادہ فٹبال پسند ہے ۔
محلے میں سب سے اچھا گول کیپر تھا ، ایک انگلی بھی ٹوٹ گئی تھی ایک میچ کے دوران۔
تو پھر کھیلوں کی دنیا جناب کا مستقبل تاریک ہے کہ فٹبال میں پاکستان کو شاید ابھی پچاس برس اور لگیں بین الااقوامی سطح پر منوانے میں۔۔ وجوہات سب جانتے ہیں۔۔
انگلی میری بھی ٹوٹی تھی لیکن "چھپن چھپائی" کھیلتے ہوئے آٹھ برس کی عمر میں :blush:
وسلام
 

طالوت

محفلین
رونالڈینو ، کاکا وغیرہ بھی بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور میں انھیں بھی بہت پسند کرتا ہوں بلکہ ترکی کے حسن اور کیمرون کے ایک کھلاڑی ان کا نام بھولتا ہوں ، مگر کھلاڑیوں کی کارکردگی کے مطابق ان کو بڑا کھلاڑی قرار دینا خاصا محنت طلب اور تکنیکی کام ہے ۔۔
اور یہ اپنے کیریر میں آل ٹائم ہٹس/فیورٹ کہلاتے ہیں ۔۔ (اردو نہیں بن سکی)
وسلام
 

طالوت

محفلین
جی ہاں خاصی لمبی فہرست ہے ،
افسوس کہ ڈیڑھ سال سے فٹبال کا کوئی میچ نہیں دیکھا ۔۔ حتٰی کہ لیاری کے تمباکو چباتے فٹبالر بھی نہیں دیکھے دو تین سالوں سے ۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
میں شروع سے ہی فٹبال کھیلتا آیا ہوں ،
کرکٹ کے دو چار میچز کھیلے تھے اور وہ سارے ہی ہماری ٹیم ہار گئی تھی:blush:
وسلام
 
Top