چکن پیزا

ملائکہ

محفلین
لو جی میں حاضر ہوں ایک نئی ڈش کے ساتھ اور اگر اس میں کسی نے برائی کی نا تو مجھ سے کوئی برا نہیں ہوگا:box:

اجزاء:

ڈو کیلئے:
میدہ--- 2 کپ
خمیر--- 1 پیکٹ
نمک--- آدھا چمچ
چینی--- 1 کھانے کا چمچ
نیم گرم پانی --- آدھا کپ

موزیریلا چیز --- بس حساب سے ڈال دیں
ٹماٹر گول گول کٹے ہوئے
شملہ مرچ کاٹ کر رکھ لیں
چکن بون لیس --- آدھا کپ یا ایک کپ
پیزا سوس کیلئے:
ٹماٹر لال لال --- 3 عدد (گرائنڈ کرلیں)
ٹماٹو کیچپ--- آدھا کپ
اوریگانو--- تھوڑی سی
کٹی لال مرچ--- 1 کھانے کا چمچ
پیاز---- 1 عدد
نمک--- حسب ذائقہ
سرکہ--- 1 کھانے کا چمچ

ترکیب:
سب سے پہلے چکن کو تکہ مصالحہ لگا کر رکھ دیں۔۔۔ پھر الگ پین میں آئل ڈال کر چھوٹے چھوٹے کٹے پیاز ہلکے سے پکائیں، لال مرچ ڈال کر پکائیں پھر ٹماٹر پسے ہوئے، کیچپ ، اوریگانو، سرکہ سب کچھ ڈال کر پکا لیں اور ٹھنڈا کرلیں۔
چکن کو بھی الگ پین میں آئل ڈال کر اور چکن ڈال کر پکا لیں اور گلا لیں پھر کوئیلے سے دھونی دے دیں۔۔
DSC09110_zps33384b04.jpg

ڈو بنانے کے لئے تمام چیزیں مکس کرکے آٹا گوندھ لیں اور ایک گھنٹہ چھوڑ دیں وہ بڑا ہوجائے تو بیل کر پیزا سوس پھیلائیں پھر چکن اور سبزیاں ڈال کر چیز ڈال دیں اور 450 فارن ہائٹ پر بیک کرلیں پہلے سے پری ہیٹ بھی کرلیں۔۔۔۔
f4004bf8-8345-4c55-9164-d1b1747e0ff7_zps3731bd06.jpg

جب بن جائے تو کوک کے ساتھ کھائیں:)

DSC09114_zpsf7ac165c.jpg
 
ماہا عطا

محفلین
واؤووووووووووووووووو یمی۔۔۔۔۔۔بہت مزے کا لگ رہا ہے۔۔۔یں نے بہت بار بنانے کی کوشش کی ہے لیکن صحیح نہیں بنتا مجھ سے ۔۔۔۔۔شائد ڈو صحیح نہیں بنتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
زبردست۔ یہ پین پیتزا ہے۔ اس کی بیس ہمیشہ نارمل پیتزا سے ڈبل موٹی رکھی جاتی ہے۔ ساس میں جب تک کالی مرچ کا پاؤڈر نہ ڈالا جائے تب تک مزہ نہیں آتا۔ دوسرا چکن کے پیسز کچھ چھوٹے کر لیں :)
 
عینی شاہ

محفلین
اتنا مزےدار لگ رہا ہے کہ دل کر رہا ہے ۔۔۔۔۔۔بس دل ہی کرتا ہے کھا نہی سکتی یہاں سے :p
زبردست ملائکہ یو آر ا کوکنگ ایکسپرٹ :thumbsup:کاش مجھے بھی کچھ آتا ۔۔میری سمجھ میں کچھ نہی آتا :rollingonthefloor:
 
قیصرانی

لائبریرین
واؤووووووووووووووووو یمی۔۔۔ ۔۔۔ بہت مزے کا لگ رہا ہے۔۔۔ یں نے بہت بار بنانے کی کوشش کی ہے لیکن صحیح نہیں بنتا مجھ سے ۔۔۔ ۔۔شائد ڈو صحیح نہیں بنتی۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

پیتزا کی ڈو یعنی پیڑا جب گوندھیں تو اتنا سخت ہو کہ آپ کو اچھا خاصا زور لگا کر اسے پھیلانا پڑے، ورنہ وہ بے فائدہ رہے گا :)
 
ملائکہ

محفلین
زبردست۔ یہ پین پیتزا ہے۔ اس کی بیس ہمیشہ نارمل پیتزا سے ڈبل موٹی رکھی جاتی ہے۔ ساس میں جب تک کالی مرچ کا پاؤڈر نہ ڈالا جائے تب تک مزہ نہیں آتا۔ دوسرا کچن کے پیسز کچھ چھوٹے کر لیں :)

:cautious: :whistle: مجھے ایسے ہی پسند ہے اور مجھے موٹی بیس تو بالکل پسند نہیں۔۔۔۔
 
ملائکہ

محفلین
اتنا مزےدار لگ رہا ہے کہ دل کر رہا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ بس دل ہی کرتا ہے کھا نہی سکتی یہاں سے :p
زبردست ملائکہ یو آر ا کوکنگ ایکسپرٹ :thumbsup:کاش مجھے بھی کچھ آتا ۔۔میری سمجھ میں کچھ نہی آتا :rollingonthefloor:
تھینک یو عینی۔۔۔ تم نکمی ہو نا:heehee: جب تمھارا دل کرے گا تو تمھیں بھی خودبا خود سمجھ آجائے گا:ROFLMAO:
 
قیصرانی

لائبریرین
:cautious: :whistle: مجھے ایسے ہی پسند ہے اور مجھے موٹی بیس تو بالکل پسند نہیں۔۔۔ ۔

موٹی بیس کچی رہ جاتی ہے نا۔ پیزا جب بھی بنانا ہو تو اس کے لئے سٹون ہونا چاہیئے جس پر اسے بیک کر سکیں۔ نارمل اوون میں بننے والا پیتزا کبھی بھی ذائقے میں سٹون بیکڈ کے برابر نہیں ہو سکتا
پس نوشت: میں نے سیکھنے کے بعد دو ماہ باقاعدہ پیتزا شیف کے طور پر کام کیا ہوا ہے اور پین پیتزا اور نارمل پیتزا دونوں ہی بنانے کا ماہر ہوں :)
 
آپ تو شیف نکلے اب میں کیا کروں:notworthy: جی جی آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں:LOL:
 
ملائکہ

محفلین
موٹی بیس کچی رہ جاتی ہے نا۔ پیزا جب بھی بنانا ہو تو اس کے لئے سٹون ہونا چاہیئے جس پر اسے بیک کر سکیں۔ نارمل اوون میں بننے والا پیتزا کبھی بھی ذائقے میں سٹون بیکڈ کے برابر نہیں ہو سکتا
پس نوشت: میں نے سیکھنے کے بعد دو ماہ باقاعدہ پیتزا شیف کے طور پر کام کیا ہوا ہے اور پین پیتزا اور نارمل پیتزا دونوں ہی بنانے کا ماہر ہوں :)
میں بھی سیکھوں گی پراپر جب فارغ ہونگی تو۔۔۔۔۔۔۔۔
 
واؤ۔
واہ بھئی، بہت مزے گا لگ رہا ہے۔

اوپر والے اجزاء میں سے اگر ڈوہ کے اجزاء بھی الگ کر دیے جاتے جس طرح ساس کے کیے ہیں تو مزید سمجھداری آ جاتی مجھ کو بھی (ابھی آفس میں ہوں نا اس لیے)
 
Top