چپلی کباب -ترکیب چاہیے

Saraah

محفلین
السلام و اعلیکم اہل محفل

مجھے چپلی کباب کی اچھی سی ترکیب کی اشد ضرورت ہے ۔
برائے مہربانی میری مشکل حل کیجیئے

شکریہ
 
ماوراء

محفلین
اجزاء:

باریک قیمہ : 500 گرام
پیاز (درمیانی سائز کی) : 1 سے 2 عدد۔ باریک کٹی ہوئی۔
ٹماٹر : درمیانہ سائز : 2 عدد چھوٹے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے
ہری مرچ : 2 سے 4 عدد، باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا اور پودینہ حسبِ ذوق (باریک کٹا ہوا
انڈا : پھینٹا ہوا۔ : 1 عدد
تیل : آدھا کپ۔ تلنے کے لیے۔
چپلی کباب مصالحہ : ایک پیکٹ

ترکیب:
1- قیمے میں چپلی کباب مصالحہ ملا لیں۔ ٹماٹر، پیاز،ہری مرچ، ہرا دھنیا، پودینہ اور انڈا شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔ آدھے گھنٹے کے لیے قیمہ رکھ دیں۔
2۔ اب حسبِ ضرورت بڑے، باریک کباب بنا لیں۔
3۔ تیل میں کباب تل لیں۔ سلاد اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیں۔
 
بہت بہت شکریہ ماورا جی :)
اور پیکٹ والا چپلی کباب مسالہ تو مجھے ابھی کہیں سے نہیں ملا۔چلیں خیر ڈھونڈ لیں گے
 
مغزل

محفلین
السلام و اعلیکم اہل محفل

مجھے چپلی کباب کی اچھی سی ترکیب کی اشد ضرورت ہے ۔
برائے مہربانی میری مشکل حل کیجیئے

شکریہ

گڑیا یہاں تو تراکیب کا جمعہ بازار لگ گیا، جلدی جلدی بناؤ اور ہمیں بھی کھلاؤ ۔
( بھیا کہاں ہیں آج کل ۔، کہیں شادی وادی تو نہیں کرلی دوسری :rollingonthefloor: )
جیتی رہو ۔، ہم چپلی کباب کے انتظار میں سوکھ گئے ہیں جلدی بھیجو۔:noxxx:
 
Saraah

محفلین
پون، بازار سے تو آسانی سے مل جاتا ہے۔

جی اس پہ آج تک نظر نہیں پڑی ،ویسے میں دیکھوں گی دوبارہ :)

گڑیا یہاں تو تراکیب کا جمعہ بازار لگ گیا، جلدی جلدی بناؤ اور ہمیں بھی کھلاؤ ۔
( بھیا کہاں ہیں آج کل ۔، کہیں شادی وادی تو نہیں کرلی دوسری :rollingonthefloor: )
جیتی رہو ۔، ہم چپلی کباب کے انتظار میں سوکھ گئے ہیں جلدی بھیجو۔:noxxx:

مغلی بھائی ۔۔میرا خیال ہے آبی بھائی رمضان کے لیے اشیاے خوردو نوش جمع کر رہے ہونگے:devil:

اور چپلی کباب میں نے رمضان میں بنانے ہیں
،لیکن تب تو آپ بھی آبی بھائی ک ساتھ ہونگے :rollingonthefloor:

(امی جی بچائوووووووووووووووووووووووووووووووووو)
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
مغزل

محفلین
ہمم۔۔ مگر آبی تو اسی وقت چلے گئے تھے ، کہہ رہے تھے کہ میں آئس کریم کھانے جارہا ہوں ۔ :noxxx:
 
مغزل

محفلین
شمشاد بھائی ۔ آپ بھی۔ ارے اتنی ننھی سی منی سی گڑیا اتنے کباب کیسے بنائے گی ، یہ تو پوری محفل ہی کھانے پر آمادہ ہے ۔
اس حساب سے تو تیس من گوشت اور 150 لیٹر کوکنگ آئل چاہیئے ہوگا، چلیں‌پھر تو چندہ جمع کرنا پڑے گا، ہاہاہہاہاہاہاہہ
 
شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی پشاور کے کباب کھانے کے بعد کسی کپڑے سے ہاتھوں پر لگا تیل صاف کرنا ہے، چاٹنا نہیں ہے۔
 
Saraah

محفلین
ہمم۔۔ مگر آبی تو اسی وقت چلے گئے تھے ، کہہ رہے تھے کہ میں آئس کریم کھانے جارہا ہوں ۔ :noxxx:

کہاں چلے گئے تھے :battingeyelashes:
اور میرے بغیر آئس کریم کھانئیں گے :shameonyou:

چپلی کباب آپ پشاور سے ریڈی میڈ منگوا لیں انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے

آپ بھیج دیں ادھر :applause:

ارے بھئی تیل کہاں وہ تو چربی میں بنتا ہے تبھی تو اس کا ذائقہ اچھا ہے

جی صحیح کہا
 
Saraah

محفلین
شمشاد بھائی ۔ آپ بھی۔ ارے اتنی ننھی سی منی سی گڑیا اتنے کباب کیسے بنائے گی ، یہ تو پوری محفل ہی کھانے پر آمادہ ہے ۔
اس حساب سے تو تیس من گوشت اور 150 لیٹر کوکنگ آئل چاہیئے ہوگا، چلیں‌پھر تو چندہ جمع کرنا پڑے گا، ہاہاہہاہاہاہاہہ

نہیں مغل بھائی میں تھوڑی بناوں گی وہ تو پشاور سے آئیں گے :battingeyelashes:
 
سارا

محفلین
قیمہ : 1 کلو
پیاز 3 عدد
ٹماٹر : 2 عدد
سبز مرچ : 3 عدد
سبز پیاز : ایک گھٹی
نمک ' مرچ ؛ سوکھا دھنیا ' زیرہ ' انار دانہ ' کٹی ہوئی سرخ مرچیں ' سبز دھنیا حسب ضرورت ۔۔( اس کے ساتھ چپلی کباب مصحالے کا ایک پیکٹ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے)
بیسن : 1 بڑا کھانے کا چمچ
گندم کا یا مکئی کا آٹا : 1 بڑا کھانے کا چمچ
ترکیب : پیاز ٹماٹر اور سبز مرچوں کو باریک چوپ کر لیں اور باقی سب مصحالے بھی قیمے میں شامل کر کے اچھی طرح گھوند لیں۔۔
آدھا گھنٹہ اس تیار مصحالے کو پڑا رہنے دیں۔۔اس کے بعد اس کے کباب بنا کر کراہی میں ڈیپ فرائی بھی کیا جا سکتا ہے اور توے پر تھوڑا سا تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر بھی تلا جا سکتا ہے۔۔
 
سارا

محفلین
بعض لوگ کچے انڈے شامل کرتے ہیں چپلی کباب کے ڈبے کے اوپر بھی انڈوں کا ذکر ہوتا ہے لیکن اگر کچے انڈے شامل کیے جائیں تو کباب باہر سے بہت جلدی پک جاتے ہیں ان کا رنگ ڈارک براؤن ہو جاتا ہے لیکن اندر سے کچے ہی ہوتے ہیں اس لیے ہم کچے انڈوں کا استعمال چپلی کباب میں نہیں کرتے۔۔۔بعض لوگوں کو میں نے انڈوں کو تھوڑے سے آئل میں فرائی کر کے قیمے میں شامل کرتے دیکھا ہے اور وہ کھائے بھی ہیں ان کا ٹیسٹ بھی اچھا ہوتا ہے لیکن ہم نے کبھی بھی چپلی کباب میں انڈے شامل نہیں کیے۔۔البتہ ابلے ہوئے انڈوں کا ذکر میں نے پہلی دفعہ سنا ہے۔۔کبھی شامل نہیں کیے اور نہ ہی کبھی ابلے ہوئے انڈوں والے کھائے ہیں
 
زونی

محفلین
سارا میں نے شاید ٹی وی پہ ریسیپی دیکھی تھی ، پھر جب پہلی بار بنائے تو ابلے ہوئے انڈے چھوتے ٹکڑوں میں کاٹ‌کر شامل کیے تھے ، باقی سب چیزیں یہی تھیں ، کباب اچھے بنے تھے ، ویسے کئی لوگ انڈے شامل نہیں کرتے ، انڈوں کے بغیر بھی کباب ٹھیک بنتے ہیں ۔
 
Top