عدیم ہاشمی :::::: چِھن گئی درد کی دولت کیسے :::::: Adeem Hashmi

طارق شاہ

محفلین


غزل

چِھن گئی درد کی دولت کیسے
ہوگئی دِل کی یہ حالت کیسے

پُوچھ اُن سے جو بِچھڑ جاتے ہیں
ٹوُٹ پڑتی ہے قیامت کیسے

تیری خاطر ہی یہ آنکھیں پائیں
میں بُھلا دُوں تِری صُورت کیسے

اب رہا کیا ہے مِر ے دامن میں
اب اُسے میری ضرورت کیسے

کاش مجھ کو یہ بتا د ے کوئی !
لوگ کرتے ہیں محبّت کیسے

عدیم ہاشمی
 

فرقان احمد

محفلین

غزل

چِھن گئی درد کی دولت کیسے
ہوگئی دِل کی یہ حالت کیسے

پُوچھ اُن سے جو بِچھڑ جاتے ہیں
ٹوُٹ پڑتی ہے قیامت کیسے

تیری خاطر ہی یہ آنکھیں پائیں
میں بُھلا دُوں تِری صُورت کیسے

اب رہا کیا ہے مِر ے دامن میں
اب اُسے میری ضرورت کیسے

کاش مجھ کو یہ بتا د ے کوئی !
لوگ کرتے ہیں محبّت کیسے

عدیم ہاشمی

سلامت رہیں شاہ صاحب! ایک مدت سے اس غزل کی تلاش تھی ۔۔۔!!!
 

فرقان احمد

محفلین
شاہ صاحب! بالآخر پوری غزل مل گئی، سوچا یہاں شراکت کر دی جائے۔

چھن گئی درد کی دولت کیسے
ہو گئی دل کی یہ حالت کیسے

مل گئی آپ کو فرصت کیسے
یاد آئی میری صورت کیسے

پوچھ ان سے جو بچھڑ جاتے ہیں
ٹوٹ پڑتی ہے قیامت کیسے

تیری خاطر تو یہ آنکھیں پائیں
میں بھلا دوں تیری صورت کیسے

اب رہا کیا ہے مِرے دامن میں
اب اُسے میری ضرورت کیسے

تجھ سے اب کوئی تعلق ہی نہیں
تجھ سے اب کوئی شکایت کیسے

کاش ہم کو بھی بتا دے کوئی
لوگ کرتے ہیں محبت کیسے

تیرے دل میں میری یادیں تڑپیں
اتنی اچھی میری قسمت کیسے

وہ تو خود اپنی تمنا ہے، عدیم !
اس کے دل میں کوئی چاہت کیسے
 


غزل

چِھن گئی درد کی دولت کیسے
ہوگئی دِل کی یہ حالت کیسے

پُوچھ اُن سے جو بِچھڑ جاتے ہیں
ٹوُٹ پڑتی ہے قیامت کیسے

تیری خاطر ہی یہ آنکھیں پائیں
میں بُھلا دُوں تِری صُورت کیسے

اب رہا کیا ہے مِر ے دامن میں
اب اُسے میری ضرورت کیسے

کاش مجھ کو یہ بتا د ے کوئی !
لوگ کرتے ہیں محبّت کیسے

عدیم ہاشمی
کاش مجھ کو یہ بتا د ے کوئی !
لوگ کرتے ہیں محبّت کیسے
 
Top