چوہدری اسلم کا قتل بعض اداروں کے درمیان چپقلش کا نتیجہ ؟؟

گرائیں

محفلین
ایم کیو ایم کے خود ساختہ جلا وطن رہنما اور حالیہ برطانوی شہری الطاف حسین نے کہا ہے کہ چوہدری اسلم کا قتل بعض اداروں کی آپس کی چپقلش کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔
آپ کیا کہتے ہیں؟
ربط
 

قیصرانی

لائبریرین
ہونے کو تو یہ بھی ہو سکتا ہے کہ چوہدری کے کسی دشمن کے بچے نے ٹائم مشین میں سفر کر کے واپس آ کر چوہدری کو اس وقت قتل کر دیا ہو جب وہ اس کے باپ کو قتل کرنے لگا ہو؟
ویسے مذاق برطرف، چوہدری اسلم کے بارے مجھے کافی تحفظات ہیں لیکن طالبان اور دیگر سیاسی غنڈوں کے مقابلے میں ایسا ہی بندہ چل سکتا تھا۔ قانون کے مطابق انہیں ڈیل نہیں کیا جا سکتا
 
چوہدری صاحب پر ریاستی غنڈہ گردی کے مرتکب ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے۔
ماورائے آئین قتال وغیرہ جیسے سنگین الزامات ہیں ان پر۔
 

قیصرانی

لائبریرین
چوہدری صاحب پر ریاستی غنڈہ گردی کے مرتکب ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے۔
ماورائے آئین قتال وغیرہ جیسے سنگین الزامات ہیں ان پر۔
اسی سے اندازہ لگا لیں کہ چوہدری صاحب کی ابھی تک ایک بھی تصویر وردی میں نہیں دکھائی دی :) شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ سی آئی ڈی والے وردی نہیں پہنتے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کام کسی سیاسی پارٹی کا بھی تو ہو سکتا ہے جس کے کئی ایک اراکین چوہدری صاحب کی بھینٹ چڑھے تھے۔
 
Top