چند متفرق تصاویر

عرفان سعید

محفلین
کل مطلع صاف تھا تو پہلی بار چاند کی کوئی تصویر اتارنے کی کوشش کی۔

bi6CCze.jpg
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کل مطلع صاف تھا تو پہلی بار چاند کی کوئی تصویر اتارنے کی کوشش کی۔
پورن ماشی کی تصویر تو بہت خوب لی ہے ، عرفان بھائی ۔ زبردست!
لیکن یہ اس طرح کا چاند نہیں لگ رہا کہ جس کے بارے میں ”کچھ نے کہا کہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا” والی بحث کی جاتی ہے ۔ :)
 
عرفان سعید

محفلین
پورن ماشی کی تصویر تو بہت خوب لی ہے ، عرفان بھائی ۔ زبردست!
لیکن یہ اس طرح کا چاند نہیں لگ رہا کہ جس کے بارے میں ”کچھ نے کہا کہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا” والی بحث کی جاتی ہے ۔ :)
تصویر لیکر مجھے بھی یہ احساس ہوا کہ شاعرانہ سے زیادہ یہ فلکیاتی چاند کی تصویر ہے
:)
 
عرفان سعید

محفلین
خوبصورت۔ 300 ایم ایم پر لی ہوئی لگتی ہے ۔ آئی ایس او ذرا سا زیادہ ہے شاید۔ تصویر البتہ اچھی ہے ۔
لینز تو 300 مم ہی ہے۔
لیکن کینن کا ایف۔ڈی ماؤنٹ کا مینول لینز ہے جسے سونی کیمرے پر ایف۔ڈی سے ای ماؤنٹ اڈاپٹر کے ساتھ استعمال کیا تھا۔
البتہ فوکل لینتھ دو گنا بڑھانے کے لیے ایف۔ڈی کا ٹیلی کنورٹر بھی استعمال کیا جس کی وجہ سے فوکل لینتھ 600 مم تھی۔
آئی ایس سو کیمرے میں سب سے کم 100 تھا اور یہی استعمال کیا۔ شٹر سپیڈ اور کم کر دیتا تو ایکسپوزر شاید کم ہو جاتا۔

مطلع صاف تھا تو ابھی دو لینز اور تھے، 400 مم اور 600 مم ٹیلی کنورٹر کے ساتھ جس سے 800 مم اور 1200 مم کی فوکل لینتھ پر بھی تصویریں اتارنے کا ارادہ تھا لیکن اس تصویر کے بعد گہرے بادلوں نے تمام ارادوں پر پانی پھیر دیا۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
زبردست عرفان بھائی ۔ ۔۔۔اگر آئی ایس او 100 ہے تو پھر سپیڈ کچھ سلو ہی ہو گی۔ ممکن ہو تو ٹرائی پوڈ پر ستیبلائزیشن بند کر کے 600 مم پر لیجیے گا۔ مزہ نہ آئے تو پیسے واپس۔
 
زیک

مسافر

میں بھی یہی جاننا چاہ رہا ہوں۔
کیا آپ سنی 16 اصول جانتے ہیں؟

لونی 11 اصول یہ ہے کہ چاند کی تصویر کھینچنے کے لئے اپرچر ایف 11 پر رکھ کر شٹر سپیڈ کو 1 بٹا آئی ایس او پر رکھیں تو یہ چاند کی روشنی کے حساب سے صحیح ہو گی۔ اس سیٹنگ میں تبدیلی کے لئے جتنا اپرچر بدلیں اتنی ہی شٹر سپیڈ۔
 
یہ تو کوئی طلسمی راز لگ رہا ہے ، قمری فوٹو گرافی کا ۔
منتر کا نام بھی خوب ہے ، لونی11 🥇۔
 
Top