چند انتظامی تبدیلیاں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
میرے خیال میں ماڈریٹرز کم کرنے کی بجائے دوگنے کر دینے چاہئیں۔ کیونکہ ہر شخص مصروف ہے اور جو جتنا وقت دے سکے اسے غنیمت سمجھنا چاہیے۔
بہت ہی درست رائے ہے اردو محفل میں اگر ہر لڑی کا ایک زمداربنا دیا جائے اور اِن زمداروں پر بھی ایک زمدار ہو جو رپورٹ لے سکے ۔اُسکے علاوہ ٹیکنیکل شعبہ جات کی زمداری بھی بانٹ دی جائیں تو زیادہ بہتر ہوسکتی ہے اردو محفل ۔
ہر تین ماہ بعد کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے اردو محفل پر جو اچھی کارکردگی دکھائے اُس کی حوصلہ افزائی کی جائے اِس طرح سے ہماری اردو محفل بہت بہتر سے بہتر ہوسکتی ہے ۔
 
زیک

مسافر
میں سب دوستوں سے مثبت تجاویز اوراظہار فکر کی گزارش کروں گا۔ شکریہ۔
دس سال قبل محفل میں روزانہ نئی لڑیاں کھلتی تھیں اب شاذ و نادر ہی ایسا ہوتا ہے۔ فعال ارکان کی تعداد بھی آدھ سے بھی کم رہ گئی ہے۔ اس کا کیا حل ہو سکتا ہے یہ میں نہیں جانتا لیکن مختلف موضوعات پر فعال ارکان کی اچھی تعداد اگر باقاعدگی سے لڑیاں شروع نہ کرے تو محفل مردہ نہیں تو کومے میں ضرور رہے گی۔

جہاں تک انتظامیہ اور ماڈریشن کا تعلق ہے تو کچھ عرصہ سے یہ نہ ہونے کے برابر رہی ہے۔ غیرمتعلقہ پوسٹس اور لڑیاں منتقل یا حذف نہیں کی جاتی رہیں۔ ماڈریشن کے تحت زمروں میں پوسٹس اپروو کرنے میں کافی دیر لگتی رہی ہے۔ لیکن فی الحال محفل کی صورتحال کچھ ایسی ہے کہ اسے زیادہ انتظامی سٹاف کی ضرورت نہیں کہ پوسٹس اور لڑیاں کم کم ہی ہیں۔
 
علی وقار

محفلین
اردو میں کو ئی ریڈیٹ reddit طرز کا پلیٹ فارم بن جائے تو کیا ہی بات ہے۔ اس کے لیے بہت زیادہ وسائل اور فعال ماڈریٹرز درکار ہوں گے۔ ماڈریٹرز عمدہ طور پر فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں مگر تبدیلی بھی تو ضروری ہے۔ شکر ہے کہ محفل کو وجود میں لانے والے متحرک ہو گئے ہیں۔ بہتری کی امید تو ہے مگر ٹویٹر اور فیس بک کے ہوتے ہوئے چیلنجز پہلے سے زیادہ بڑھ چکے ہیں۔ اردو محفل کی رکنیت کے عمل کو سادہ اور آسان بنایا جانا چاہیے۔ میری نظر میں سب سے اہم ایشو یہی ہے کہ فعال ماڈریٹرز کہاں سے لائے جائیں۔
 
اصل میں جو مزہ شام چار بجے ہلکی بارش میں صحن میں بان کی منجی پر بیٹھ کر یوگا کرنے کا ہے وہ اے سی والے کمرے میں ایل ای ڈی پر خبریں دیکھنے میں کہاں ۔ اردو ویب کا اپنا ایک مزاج ہے ایک ماحول اور ایک ترکیب ہے ۔جو لوگ اس کے عادی ہیں وہ اسی ماحول کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں ۔ اب کل کلاں کو ہم ایک عدد مصنوعی ذہانت والا انجن مانگنے لگے تو برسوں میں جو درخت ہم نے لگایا ہے وہ نہ ہوگا بلکہ ایک اور ہی مزاج اور شخصیت ہوگی ۔ جیسے زیک کی جگہ ہم اے خان کو کھڑا کر دیں یا پھر قدیر کی جگہ ماورا آجائے ۔
 
بہت ہی درست رائے ہے اردو محفل میں اگر ہر لڑی کا ایک زمداربنا دیا جائے اور اِن زمداروں پر بھی ایک زمدار ہو جو رپورٹ لے سکے ۔اُسکے علاوہ ٹیکنیکل شعبہ جات کی زمداری بھی بانٹ دی جائیں تو زیادہ بہتر ہوسکتی ہے اردو محفل ۔
ہر تین ماہ بعد کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے اردو محفل پر جو اچھی کارکردگی دکھائے اُس کی حوصلہ افزائی کی جائے اِس طرح سے ہماری اردو محفل بہت بہتر سے بہتر ہوسکتی ہے ۔
یعنی ہر ملازم کی خبر رکھنے کو ایک مینیجر اور پھر مینیجر کی خبر رکھنے کو ایک اور مینیجر ؟ ایسے میں اس مینیجر کی خبر کون رکھے گا ۔ جناب میری رائے میں تو سادگی نظام میں ہو تو اس کا حسن ہوگی اور جتنا سادہ اتنا مضبوط نظام ہی کامیابی کی کنجی ہے ۔ جیسے گوگل سادہ ہے لیکن مربوط ہے اور اسی طرح سے چھایا ہوا بھی۔ پس منظر میں موجود دھاگوں کو مربوط رکھنا اصل کام ہے پتلیاں تب ہی بہترین تماشا دکھا پائیں گی ۔
 
جب تک کسی چیز میں نظم وضبط نا ہو وہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتی، صرف سادگی سے کام نہیں چلے گا ۔
 
جاسمن

لائبریرین
آپ تو فعال رہیں۔ شاید مصروفیت آڑے آ گئی ہو گی۔ کسی اور لڑی میں پوچھیں گے کہ آئندہ کے کیا ارادے ہیں؟ محفل میں آنا جانا جاری رکھیے گا۔ :)
علمی وقار! بکری گھاس نہیں کھائے گی تو زندہ کیسے رہے گی وغیرہ وغیرہ۔
ہم محفلین تھے، ہیں اور رہیں گے۔ ان شاءاللہ۔
 
یاسر شاہ

محفلین
میں سب دوستوں سے مثبت تجاویز اوراظہار فکر کی گزارش کروں گا۔ شکریہ۔

تجاویز سے پہلے آپ کا لائحہ عمل جاننا ضروری ہے کہ یہ جو آپ نے انتظامیہ کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ضرور کچھ نہ کچھ ہوم ورک بھی کر رکھا ہوگا۔مناسب تجاویز تبھی دی جا سکتی ہیں جب آپ کے لائحہ عمل اور مطمع نظر کو سمجھا جائے ۔ اس جانکاری کے لیے چند سوال پیش خدمت ہیں:

1-کیا متبادل انتظامیہ کے لیے آپ کی نظر میں کچھ لوگ ہیں جو آئندہ بطور انتظامیہ رضاکارانہ خدمت کریں؟
2-اگر غیر فعالیت بنیادی وجہ ہے اس انتظامی تبدیلی کی تو کیا آپ کے پاس کوئی ایسا لائحہ عمل ہے جو آئندہ انتظامیہ کو فعالیت کا پابند کرے؟ اگر ایسا لائحہ عمل نہیں تو اگلے دس بارہ سال تک کیا پھر کسی کے فیصلے کا منتظر رہنا پڑے گا کہ چونکہ انتظامیہ غیر فعال ہے چنانچہ انتظامیہ تبدیل کر دی جائے؟
3-اس کا فیصلہ کون کرے گا کہ فلاں سیکشن کے لیے فلاں موڈریٹر موزوں ہے اور فلاں غیر موزوں ؟
یہاں میں تجویز دینا چاہوں گا کہ یا تو موڈریٹرز کا فیصلہ رائے عامہ (عوامی ووٹنگ) سے کیا جائے یا کچھ لوگوں کی شوریٰ بٹھائی جائے اس فیصلے کے لیے، خصوصاً شعرو شاعری کے سیکشنز کہ جو محفل کی رونق ہیں ان میں موڈریٹرز کا تقرر شخص واحد نہ کرے تو بہتر ہے۔
شخص واحد کے فیصلے سے گڑبڑ یہ ہوتی ہے کہ مثل مشہور ہے :
اَلْجِنْسُ یَمِیْلُ اِلٰی جِنْسِہٖ
یعنی ہر جنس اپنی ہی جنس کی طرف مائل ہوتی ہے ۔
فرض کرتے ہیں یہ فیصلہ تنہا مجھے کرنا پڑے اور میں ہوں آدم بیزار انسان ، موڈریٹر بھی اپنے ہی جیسا چنوں گا جس سے محفل ویران ہو جائے گی ۔سب جمع تفریق کا حاصل یہ ہوگاکہ جسے فعال کرنا تھا اسے ہی ویران کر دیا۔
لہذا تیسرے سوال کے ذیل میں میری یہی تجویز ہے کہ خاص میعاد کے لیے موڈریٹرز بنائے جائیں اور مشاورت یا رائے عامہ سے بنائے جائیں۔
 
بہت ہی درست رائے ہے ہر بندہ ہر کام کے لئےنہیں ہوتا اور فرد واحد سارے کام نہیں کرسکتا کواٹرلی آڈٹ ہونا چاھئیے موڈریٹر کا بھی جو درست کام کررہے ہوں انہیں رہنےدیا جائے اور جو غیر فعال ہوں یا درست کام نا کریں اُن کی جگہ دوسرے موڈریٹرز رکھ لئے جائیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
ٹیم ورک میں "باری" کی اہمیت ہے۔ ریڈی گو کھیل میں ٹیم کا وہ ساتھی جو کھڑا ہوتا ہے، بیٹھے ہوئے ساتھیوں کو ریڈی گو کہہ کے باری دیتا ہے تو ساری ٹیم فعال،سرگرم، اور متحرک رہتی ہے۔ اور یہی اصول ہر ٹیم والے کھیل میں ہے۔ کچھ عرصے بعد انتظامی تبدیلیاں ہوتی رہنی چاہئیں۔
پہلے بھی منتظم و مدیران دیکھ بھال کے مقرر کیے جاتے رہے ہیں۔ ماضی قریب میں ایک ساتھ زیادہ مدیران کا انتخاب عمل میں آیا لیکن کئی لوگوں کی اپنی مصروفیات کی وجہ سے فعالیت نہ رہ سکی۔
ایک دو باتیں ۔۔۔
1. ذمہ داریاں واضح طور پہ بتائی جائیں۔
2 جہاں کہیں کوئی کمی کوتاہی دیکھی جائے، فوری بتایا جائے۔ خاص طور پہ شروع میں کہ یہی تربیتی دورانیہ ہوتا ہے۔
3. کسی مدیر کو مشورہ/تجویز/رائے وغیرہ چاہیے تو فوری دی جانی چاہیے۔
4. حوصلہ افزائی بہترین ٹانک ہے لیکن اس کی بہت کمی ہے۔ عام محفلین ، خاص محفلین (بانی ء محفل وغیرہ) کی ہمیشہ تعریف کرتے اور شکریہ ادا کرتے رہتے ہیں لیکن بڑے لوگوں کی طرف سے بھی کسی عام سے محفلین کے لیے دو چار الفاظ ہوں تو نئی تازگی ملتی ہے۔ غیر پسندیدہ ، مضحکہ خیز کی ریٹنگز ضرور دیں۔ لیکن کسی نے کچھ اچھا بھی کیا ہو گا، اس کو کم از کم پسندیدہ کی ریٹنگ ہی دے دیں اگر دو چار الفاظ نہیں بھی لکھے جا سکتے۔
5. ماحول کو تھوڑا ٹھنڈا میٹھا رکھیں تو سبھی کو اچھا لگتا ہے۔ زیادہ سنجیدگی سے ماحول بوجھل بوجھل ہو جاتا ہے۔ بہت سے لوگ مراسلے بھیجتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
دس سال قبل محفل میں روزانہ نئی لڑیاں کھلتی تھیں اب شاذ و نادر ہی ایسا ہوتا ہے۔ فعال ارکان کی تعداد بھی آدھ سے بھی کم رہ گئی ہے۔ اس کا کیا حل ہو سکتا ہے یہ میں نہیں جانتا لیکن مختلف موضوعات پر فعال ارکان کی اچھی تعداد اگر باقاعدگی سے لڑیاں شروع نہ کرے تو محفل مردہ نہیں تو کومے میں ضرور رہے گی۔

جہاں تک انتظامیہ اور ماڈریشن کا تعلق ہے تو کچھ عرصہ سے یہ نہ ہونے کے برابر رہی ہے۔ غیرمتعلقہ پوسٹس اور لڑیاں منتقل یا حذف نہیں کی جاتی رہیں۔ ماڈریشن کے تحت زمروں میں پوسٹس اپروو کرنے میں کافی دیر لگتی رہی ہے۔ لیکن فی الحال محفل کی صورتحال کچھ ایسی ہے کہ اسے زیادہ انتظامی سٹاف کی ضرورت نہیں کہ پوسٹس اور لڑیاں کم کم ہی ہیں۔

شکریہ زیک۔ میری رائے بھی یہی ہے کہ موڈریٹرز کی ضرورت اسی صورت میں پڑے گی جب فورم پر ایکٹیوٹی بڑھے گی اور اسے منظم کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ فی الوقت موڈریٹرز کا علیحدہ سے تعین کرنے کی ضرورت نظر نہیں آ رہی۔میں معلوم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ کونسے زمرہ جات موڈریشن کے تحت ہیں۔اس کے بعد موڈریشن میں ضروری کمی بیشی کی جا سکتی ہے۔ میری پہلی ترجیح فورم کو اس کے ویژن یعنی اردو کمپیوٹنگ کی ترویج کی جانب لانا ہے۔ فورم کو نئے سرے سے ترتیب دینےکے سلسلے میں علیحدہ سے بات کروں گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون

جاسمن

لائبریرین
ایک بات اور کہ کسی مدیر کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنی مصروفیات کی بنا پہ اب کافی عرصے تک وقت و توجہ نہیں دے پائیں گے، انھیں خود ہی اپنی ذمہ داریوں سے ہاتھ اٹھا لینے چاہئیں۔
 
ٹیم ورک میں "باری" کی اہمیت ہے۔ ریڈی گو کھیل میں ٹیم کا وہ ساتھی جو کھڑا ہوتا ہے، بیٹھے ہوئے ساتھیوں کو ریڈی گو کہہ کے باری دیتا ہے تو ساری ٹیم فعال،سرگرم، اور متحرک رہتی ہے۔ اور یہی اصول ہر ٹیم والے کھیل میں ہے۔ کچھ عرصے بعد انتظامی تبدیلیاں ہوتی رہنی چاہئیں۔
پہلے بھی منتظم و مدیران دیکھ بھال کے مقرر کیے جاتے رہے ہیں۔ ماضی قریب میں ایک ساتھ زیادہ مدیران کا انتخاب عمل میں آیا لیکن کئی لوگوں کی اپنی مصروفیات کی وجہ سے فعالیت نہ رہ سکی۔
ایک دو باتیں ۔۔۔
1. ذمہ داریاں واضح طور پہ بتائی جائیں۔
2 جہاں کہیں کوئی کمی کوتاہی دیکھی جائے، فوری بتایا جائے۔ خاص طور پہ شروع میں کہ یہی تربیتی دورانیہ ہوتا ہے۔
3. کسی مدیر کو مشورہ/تجویز/رائے وغیرہ چاہیے تو فوری دی جانی چاہیے۔
4. حوصلہ افزائی بہترین ٹانک ہے لیکن اس کی بہت کمی ہے۔ عام محفلین ، خاص محفلین (بانی ء محفل وغیرہ) کی ہمیشہ تعریف کرتے اور شکریہ ادا کرتے رہتے ہیں لیکن بڑے لوگوں کی طرف سے بھی کسی عام سے محفلین کے لیے دو چار الفاظ ہوں تو نئی تازگی ملتی ہے۔ غیر پسندیدہ ، مضحکہ خیز کی ریٹنگز ضرور دیں۔ لیکن کسی نے کچھ اچھا بھی کیا ہو گا، اس کو کم از کم پسندیدہ کی ریٹنگ ہی دے دیں اگر دو چار الفاظ نہیں بھی لکھے جا سکتے۔
5. ماحول کو تھوڑا ٹھنڈا میٹھا رکھیں تو سبھی کو اچھا لگتا ہے۔ زیادہ سنجیدگی سے ماحول بوجھل بوجھل ہو جاتا ہے۔ بہت سے لوگ مراسلے بھیجتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔
جاسمن صاحبہ آپ کی تمام باتیں نہایت ہی عمدہ ہیں جن پر عمل درآمد ہونا چاھئیے ۔میرے حساب سےاب تک کی سب سے عمدہ رائے ہے آپ کی ۔
میری بھی ایک رائے ہے کہ اگر کسی لڑی کے زمدار مقرر کئے جائیں تو ایک نہیں کم سے کم تین رکھے جائیں اور اگر تین میں سے دو اُس لڑی کو منظوری دے دیں تو اُس کی اشاعت ہوجانی چاھئیےاور اگر تین میں سے دو زمداران منظوری نہیں دیتے تو اُس لڑی کو حذف کردینا چاھئیے ۔ یہ رائے صرف لڑی کے لئے ہے ۔
 
عثمان

محفلین
اردو کمپیوٹنگ کے کور مقصد کے علاوہ دیگر عام موضوعات کے لیے فورم شائد ایک آؤٹ ڈیٹڈ کانسیپٹ ہے۔ شائد اسی لیے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مقابلے میں محفل میں فعالیت ایک مستقل مسئلہ رہی ہے۔
مزید یہ کہ میں تو آج تک اپنے حلقہ احباب میں کسی کو اردو لکھنے پر ہی قائل نہیں کر پایا۔
 
ایک بات اور کہ کسی مدیر کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنی مصروفیات کی بنا پہ اب کافی عرصے تک وقت و توجہ نہیں دے پائیں گے، انھیں خود ہی اپنی ذمہ داریوں سے ہاتھ اٹھا لینے چاہئیں۔
اِس کا حل یہ ہے کہ تین مدیر رکھے جائیں تینوں ایک ہی وقت میں تو مصروف نہیں ہونگے ۔
 
اردو کمپیوٹنگ کے کور مقصد کے علاوہ دیگر عام موضوعات کے لیے فورم شائد ایک آؤٹ ڈیٹڈ کانسیپٹ ہے۔ شائد اسی لیے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مقابلے میں محفل میں فعالیت ایک مستقل مسئلہ رہی ہے۔
مزید یہ کہ میں تو آج تک اپنے حلقہ احباب میں کسی کو اردو لکھنے پر ہی قائل نہیں کر پایا۔
قائل کرنا ضروری نہیں ہے اگر اردو محفل پر کچھ مواد جو اُس کے کام کا ہے وہ اُسے شئیر کردیا کریں ۔ اُنہیں خود ہی اِس کی اہمیت پتا لگ جائے گی۔ ویسے بھی زیادہ بھیڑ بھاڑ جمع کرنے سے اچھا ہے کہ کم لوگ ہوں لیکن سلجھے ہوئے اور پڑھے لکھے ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top