آٹھویں سالگرہ چلیں سالگرہ مناتے ہیں

زبیر حسین

محفلین
السلام علیکم
چلیں جی محفل کی گھڑی پر سالگرہ کا وقت ہو چکا ہے
تمام محفلین کو محفل کی آٹھویں سالگرہ مبارک ہو اور دعا ہےکہ اردو بولنے والوں کی یہ محفل ہمیشہ سجی رہے۔
 
صاحبان و صاحبات!
اگر تو مبارک باد ہی کہنی ہے تو وہ تو بہت بہت مبارک ہو سب اہلِ محفل کو۔

معذرت کے ساتھ ۔۔۔ کہ میں نے مقدور بھر کوشش کی (اس تاگے سے) یہ جاننے کی کہ کرنا کیا ہے، مبارکبادوں، کیکوں اور خوش گپیوں میں کوئی بہت بڑی بات یا کوئی پلان مجھے دکھائی نہیں دیا۔ ہو سکتا ہے یہ میری کم نظری رہی ہو۔

اگر کچھ کرنا ہے اور سنجیدگی سے کرنا ہے تو ایک آؤٹ لائن بنائی جائے کہ نویں سال میں اور اس کے بعد ہمیں کیا کچھ کرنا ہے اور کرتے رہنا ہے۔
 
میرے ذہن میں ایک آؤٹ لائن ہے، کارپردازانِ محفل کی توجہ چاہتا ہوں۔

اول: یہ جائزہ لینا ہے کہ پچھلے آٹھ سال میں محفل پر کیا کیا مفید کام ہوئے۔ اس جائزے کے ماحصل کا خلاصہ جاری کرنا ہے۔ جس میں ہر شعبہ کا انفرادی جائزہ بھی شامل ہو تو سونے پر سہاگا۔

دوم: یہ بھی دیکھنا ہے کہ کہاں کہاں اہلِ محفل نے اپنی توانائیاں ضائع کیں۔ ایسے تاگوں کو ختم کر دیا جائے تو سپیس بھی بچے گی اور سائٹ کی رفتار بھی بڑھے گی۔

سوم: عمومی دل چسپی اور انتقالِ علم کے بہت سارے معاملات میں بہت سارے تاگے یوں غیرضروری ہیں کہ وہ تمام باتیں جو اِن انفرادی تاگوں میں کی گئی ہیں اُن کو متعلقہ موضوعات اور سلسلوں میں (جو پہلے سے موجود ہیں) منتقل کر دیا جائے اور آئندہ کے لئے پالیسی بنائی جائے کہ ہر رکن کوئی نیا تاگا شروع کرنے سے قبل پہلے سے موجود تاگوں کو ایک نظر دیکھے اور اپنا موضوع کسی مناسب تاگے میں شامل کرے۔ اگر کوئی نئی بات، نیا سلسلہ لازمی سمجھا جائے تو ناظمین کی اجازت اور منظوری سے نیا تاگا شروع کیا جائے۔

چہارم: ہر رکن کو اپنے نام سے ایک ایک تاگا شروع کرنے کی اجازت ہونی چاہئے، اور وُہ اس تاگے میں اپنے حوالے سے (قواعد و ضوابط کا احترام کرتے ہوئے) جو کچھ بھی لکھنا چاہے، لکھے۔ جن ارکان نے ایک سے زیادہ تاگے شروع کئے ہوئے ہیں وہ ان سب کو اپنے ایک تاگے میں منتقل کریں یا (اگر ایسا نہ کر سکتے ہوں تو) ناظمین سے درخواست کریں۔

پنجم: ادبی تربیت، لسانیات اور لفظیات کےسلسلے پہلے سے موجود تو ہیں تاہم ان کی ترتیبِ نو کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

ششم: کتابوں کا ایک تو مین سلسلہ ہو اور اس میں ہر ایک رکن کی ادبی اور علمی کاوشوں کے لئے ایک ایک تاگا مختص کیا جائے۔ باقی تاگوں کو اس متعلقہ تاگے میں ضم کر دیا جائے۔

ہفتم: ویب سائٹ سے تعلق رکھنے والے فنی، سائنسی، ٹیکنیکل سلسلے ان کی اہمیت کے مطابق یک جا کر کے اُن کو تاگوں میں ترتیب دیا جائے۔

ہشتم: شعبہ جات، سلسلہ جات اور تاگوں کے بارے میں ناظمین پہلے تو خود ایک ڈھانچہ (اتفاقِ رائے سے) تشکیل دیں اور پھر اگر ضروری سمجھیں تو عام ارکان سے مشاورت کر لیں، نہیں تو اُسے نافذ کر دیں (ناظمین کو اتنا حق تو ملنا چاہئے، نا)۔

مزید کچھ ذہن میں آیا تو عرض کر دوں گا۔
نواں سال تے نویاں گلاں! ہیں جی!!!!
 
بھلکڑ

لائبریرین
ایک بات میں بھی کرنا چاہتا ہوں۔۔۔۔۔۔
چونکہ محفل میں ہر قسم کا ٹٰیلنٹ موجود ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
یعنی نثر نگار، شعرا، نعت خواں ۔۔۔۔۔۔اور باقی بھی مختلف قسم کی تحریریں لکھی جاتیں ہیں۔۔۔۔۔۔ڈیزائنر حضرات بھی موجود ہیں تو کیوں نہ ماہانہ یہ سہ ماہی بیسز پر ایک ادبی جریدہ تشکیل دے دیا جائے۔۔۔۔۔۔۔
 
ایک بات میں بھی کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ ۔۔۔
چونکہ محفل میں ہر قسم کا ٹٰیلنٹ موجود ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
یعنی نثر نگار، شعرا، نعت خواں ۔۔۔ ۔۔۔ اور باقی بھی مختلف قسم کی تحریریں لکھی جاتیں ہیں۔۔۔ ۔۔۔ ڈیزائنر حضرات بھی موجود ہیں تو کیوں نہ ماہانہ یہ سہ ماہی بیسز پر ایک ادبی جریدہ تشکیل دے دیا جائے۔۔۔ ۔۔۔ ۔

تجویز یقیناً بہت عمدہ ہے، تاہم جتنا ادبی سرمایہ اس وقت اس سائٹ پر موجود ہے اور جتنا ہر روز شامل ہو رہا ہے اس میں انتخاب مدیر کے لئے انتہائی مشکل ہو گا۔ کوئی صاحب جنوں یہ ذمہ داری اٹھا لیں تو اس سے اچھی بات کیا ہو گی!
 
صاحب جنوں سے آپ کیا مراد لے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔!
 
صاحب جنوں سے آپ کیا مراد لے رہے ہیں۔۔۔ ۔۔۔ !

کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا۔
ادبی جریدہ کی ادارت کوئی آسان کام ہے، بھلا؟
اس کے لئے کوئی ایسا شخص چاہئے جو اپنی ذمہ داری سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتا ہو، اور جس میں لوگوں کو ناراض کرنے کا حوصلہ ہو۔
میں نے جنون مثبت معانی میں لکھا ہے۔
 
یعنی ہماری محفل میں کوئی ایسا بندہ نہیں جو اس کا م کی ذمہ داری اٹھائی۔۔۔۔۔
ویسے اگر اس ذمہ داری کو بھی بانٹ لیا جائے تو۔۔۔۔۔۔۔
 
ایک سلسلہ اور چل سکتا ہے صاحبو!

کسی ایک رکن کے نام کا اعلان کر دیا جائے۔ احباب سے کہا جائے کہ رکن موصوف کی شخصیت، فن، افکار، انداز، اسلوب، میدانِ عمل اور دیگر پہلوؤں پر (شخصی احترام کو ملحوظ رکھے ہوئے) اپنی بے لاگ رائے کا اظہار کریں، اس کے لئے ایک ہفتہ دیا جائے۔

کوئی ناظم اس گفتگو کو مانیٹر کرتے رہیں تاکہ کوئی شکر رنجی پیدا نہ ہو۔ اس دوران رکن موصوف اُس تاگے میں خاموش رہنے کے پابند ہوں گے۔ دیا گیا وقت پورا ہو جانے پر ناظم رکن موصوف کو اپنے تاثرات کا اظہار کرنے کی دعوت دیں۔ اور ان تاثرات پر کوئی تبصرہ طلب نہ کیا جائے۔ مناسب ہو گا کہ رکن موصوف کے تاثرات پوسٹ ہو جانے پر تاگے کو سِیل کر دیا جائے۔

اگلے ہفتے ایک اور نام، پھر اگلے ہفتے ایک اور۔ میرا خیال ہے ایسا تاگا شروع کرنے سے پہلے متعلقہ رکن کی رضامندی لازماً حاصل کی جائے۔
 
یہ تو مجھے کافی پسند آیا۔۔۔۔۔۔۔
 
یعنی ہماری محفل میں کوئی ایسا بندہ نہیں جو اس کا م کی ذمہ داری اٹھائی۔۔۔ ۔۔
ویسے اگر اس ذمہ داری کو بھی بانٹ لیا جائے تو۔۔۔ ۔۔۔ ۔

ایک نہیں، بہت ہیں!! ناظمین نے یقیناً ہماری گفتگو دیکھ لی ہو گی یا دیکھ لیں گے۔ وہ جو فیصلہ کریں، مناسب ہو گا۔
 
ماہا عطا

محفلین
ایک سلسلہ اور چل سکتا ہے صاحبو!

کسی ایک رکن کے نام کا اعلان کر دیا جائے۔ احباب سے کہا جائے کہ رکن موصوف کی شخصیت، فن، افکار، انداز، اسلوب، میدانِ عمل اور دیگر پہلوؤں پر (شخصی احترام کو ملحوظ رکھے ہوئے) اپنی بے لاگ رائے کا اظہار کریں، اس کے لئے ایک ہفتہ دیا جائے۔

کوئی ناظم اس گفتگو کو مانیٹر کرتے رہیں تاکہ کوئی شکر رنجی پیدا نہ ہو۔ اس دوران رکن موصوف اُس تاگے میں خاموش رہنے کے پابند ہوں گے۔ دیا گیا وقت پورا ہو جانے پر ناظم رکن موصوف کو اپنے تاثرات کا اظہار کرنے کی دعوت دیں۔ اور ان تاثرات پر کوئی تبصرہ طلب نہ کیا جائے۔ مناسب ہو گا کہ رکن موصوف کے تاثرات پوسٹ ہو جانے پر تاگے کو سِیل کر دیا جائے۔

اگلے ہفتے ایک اور نام، پھر اگلے ہفتے ایک اور۔ میرا خیال ہے ایسا تاگا شروع کرنے سے پہلے متعلقہ رکن کی رضامندی لازماً حاصل کی جائے۔

زبردست آئی ایگری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
یہ خیال تو بہت اچھا ہے ۔لیکن اس پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کیسے کیا جائے اس بارے میں سوچا جائے اس لئے کہ ارکان کی تعداد بہر حال ہزاروں میں ہے ۔اگر ہزار شخصیتوں کے بارے میں ہمیں ایسا کرنا ہوا تو ہزار ہفتے لگ جائیں گے اس کا کوئی متبادل اور بہتر طریقہ سوچا جائے ۔میرے خیال میں جونیر حضرات کو پہلے رکھیں تاکہ ان کو اپنے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کا موقع ملے اور وہ اسکی روشنی میں اپنی آگے کی زندگی یا مستقبل میں کچھ اچھا کر سکیں اگر کمیاں ہیں تو اسکی اصلاح کریں اچھائی ہے تو اس میں مزید نکھار لانے کی کوشش۔
 
Top