آٹھویں سالگرہ چلیں سالگرہ مناتے ہیں

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
جناب محفل کی آٹھویں سالگرہ اور اتنی خاموشی یہ نہیں ہوسکتا اس خاموشی اور سستی کو فوری ترک کیا جائے اوراپنے خیالات ، جذبات سے بھرپور نئے پروگرام اور دھاگے ہوجائیں
محبتوں کی ، دوستی کی باتیں - محفل سے متعلق خیالات کچھ تو ہو رونق میلہ
تو کریں ڈسکس اپنے پروگرام :) شمشاد جلدی آئیں
 

ماہا عطا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔۔۔زبردست محفل کی آٹھویں سالگرہ ہے۔۔۔۔
واقعی یہاں تو بہت خاموشی ہے۔۔۔۔۔
سب کو ٹیگ کریں دیکھیں رونق لگ جائے گی۔۔۔۔۔:)
 

نایاب

لائبریرین
بہت خوب محترم زبیر بھائی
خاموشی تو نہیں رہے گی ان شاءاللہ
یکم جولائی سے سالگرہ جوش و خروش سے منائی جائے گی ۔
میں ذرا اپنے کمپیوٹر کے نٹ پیچ کس لوں تب تک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شکریہ خلیل بھائی نے تو چالیس منٹ رہ گئے کہہ کر ہاتھ پاؤں پھولا دیئے تھے :)

ہم نے اس کو اسٹینڈرڈ گرینوچ مین ٹائم کے مطابق سیٹ کر دیا ہے۔ اگر احباب کہیں تو کچھ آگے پیچھے بھی کیا جا سکتا ہے۔ عموماً ایسٹرن اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق رکھا جاتا تھا تاکہ بیشتر مقامات پر اس وقت ایک تاریخ ہو۔ :) :) :)
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
جناب محفل کی آٹھویں سالگرہ اور اتنی خاموشی یہ نہیں ہوسکتا اس خاموشی اور سستی کو فوری ترک کیا جائے اوراپنے خیالات ، جذبات سے بھرپور نئے پروگرام اور دھاگے ہوجائیں
محبتوں کی ، دوستی کی باتیں - محفل سے متعلق خیالات کچھ تو ہو رونق میلہ
تو کریں ڈسکس اپنے پروگرام :) شمشاد جلدی آئیں

اردو محفل کا ترانہ سنیں اردو محفل کے شیدائی
پرانا ہے مگر ہر دم ہر پل تازہ ہے ۔
السلام علیکم​
بہت دن پہلے فرزانہ آپی کے پروگرام میں سعود بھائی نے یہ ترانہ سنایا تھا۔ اتفاق سے وہ ترانہ میں بھی سن رہا تھا۔ اور میں نے ریکارڈ کر لیا تھا آج کافی دن کے بعد پھر سنا تو مزہ آیا پھر اس پر کچھ کوشش کر کے یوٹیوب پر لگا دیا ہے آپ بھی دیکھیں شکریہ​
محفل کا ترانہ
ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے
یہ بحر وفا کا ہے سنگم
گل بار یہاں کا ہے موسم
احساس کے نازک محلوں پر
لہراتا یہاں کا ہے پرچم
ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے
ہر بات مثالی ہے اپنی
ہر بات نرالی ہے اپنی
ہر دن ہے مثال عید یہاں
ہر رات دیوالی ہے اپنی
ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے
ہم سبھی کو عزت دیتے ہیں
اور سب سے محبت لیتے ہیں
دلجوئی ہمارا مسلک ہے
پیغام اخوت دیتے ہیں
ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے
ہم راگ بھی ہیں ہم رنگ بھی ہیں
ہم ساز بھی ہم آہنگ بھی ہیں
خوشبو کی طرح حساس ہیں ہم
پھولوں کی طرح خوش رنگ بھی ہیں
ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے
الفاظ کے جادوگر ہم میں
شعراءِ حسیں پیکر ہم میں
ہم میں ہیں قتیل غالب بھی
نباضِ سخن جوہر ہم میں
ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے
تکنیک و ادب کی ہولی میں
خطاطی کی رنگولی میں
انگنت تحائف کے ڈبے
ڈالے اردو کی جھولی میں
ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے
اقدار نہ گرنے دینگے ہم
افکار نہ مٹنے دینگے ہم
تکنیک کی آندھی میں اپنی
اردو کو نہ اڑنے دینگے ہم
ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے
 

ماہا عطا

محفلین
اس سے پہلے کے لائٹ چلی جائے اور ہم آف لائن ہو جائیں۔۔۔۔۔
تو کیوں نہ کیک حآضر ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ماہا عطا

محفلین
سب سے پہلے تو ان ایڈوانس میری طرف سے سب کو محفل کی آٹھویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہووووووووو
 

ماہا عطا

محفلین
bday10.gif

852365dr5tpizswq.gif

357nal0.jpg

cake-usbhub.jpg


choc+cake+close+up.jpg

3092_MEDIUM.jpg
3909_MEDIUM.jpg
 

زبیر مرزا

محفلین
آٹھویں سالگرہ کے حوالے سے ایک اجتماعی انٹرویو کا دھاگہ ہے اس میں جوابات عنایت فرمائیں - شکریہ
 
Top