آٹھویں سالگرہ چلیں سالگرہ مناتے ہیں

بھلکڑ

لائبریرین
منے بہت بُری بات ہے تم نے کیوں نہلایا ڈیوائیز کو :)
اپیا نہلایا کہہ کہ آپ بلال بھیا کو شرمندہ کر رہی ہیں!۔۔۔۔! اُس بے چاری کو ڈبو کے رکھا ۔۔۔۔!سونی والوں کے موبائل کی تصویر دیکھی تے پانی میں کچھ نہیں ہوا!
تو پھر کیا ہونا تھا ۔۔۔ڈوائس پھینک دی پانی میں جب نکالا تو کچھ نہیں ہوا تھا!
خوش ہوگیا۔۔۔۔۔۔ِ! اب پوچھو کیوں رورہا ہے!:grin:
 
نیلم

محفلین
اپیا نہلایا کہہ کہ آپ بلال بھیا کو شرمندہ کر رہی ہیں!۔۔۔ ۔! اُس بے چاری کو ڈبو کے رکھا ۔۔۔ ۔!سونی والوں کے موبائل کی تصویر دیکھی تے پانی میں کچھ نہیں ہوا!
تو پھر کیا ہونا تھا ۔۔۔ ڈوائس پھینک دی پانی میں جب نکالا تو کچھ نہیں ہوا تھا!
خوش ہوگیا۔۔۔ ۔۔۔ ِ! اب پوچھو کیوں رورہا ہے!:grin:
ہی ہی ہی ہی :D
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
Ostensibly well said but actually in the words of Sufi Ghulam Mustafa Tabassum

doctor doctor karo elaj......

اپیا نہلایا کہہ کہ آپ بلال بھیا کو شرمندہ کر رہی ہیں!۔۔۔ ۔! اُس بے چاری کو ڈبو کے رکھا ۔۔۔ ۔!سونی والوں کے موبائل کی تصویر دیکھی تے پانی میں کچھ نہیں ہوا!
تو پھر کیا ہونا تھا ۔۔۔ ڈوائس پھینک دی پانی میں جب نکالا تو کچھ نہیں ہوا تھا!
خوش ہوگیا۔۔۔ ۔۔۔ ِ! اب پوچھو کیوں رورہا ہے!:grin:
 
میں کچھ تجاویز دینا جاہتا ہوں
میں ایک فورم کے نیوز میگزین کے 3 ایڈیشنز میں بطور ایڈیٹرذمہ داری سر انجام دے چکا ہوں
محفل پر جتنے بھی سیکشنز ہیں ادھر کے مدیر حضرات سے کہا جائے کہ ایک پرچے کی اشعاعت کے دورانئے میں قابل ذکر اور چیدہ چیدہ دھاگوں کی نشاندھی کریں اگر ہو سکے تو مختصر طور پر نیوز رپورٹ بنا کر ایڈیٹر کو ارسال کردیں جسے ایڈیٹر ترمیم اضافہ اور اصلاح کے بعد حتمی شکل دے۔
اس طرح ہر سیکشن سے رپورٹس پرچے کے لئے مہیا ہو جائیں گی دیگر پرچہ صرف محفل کی خبروں اور محفلین کی فنی اور ادبی اور دیگر مواد پر مشتمل ہودلچسپی کے لئے پرچے کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے مثلاَ نیوز سیکشن انٹرویو سیکشن ادبی سیکشن دیگر پرچے کی اشاعت کےدورانئے میں مختلف موضوعات پر مقابلے منعقد کئے جایئں جن کے نتائج کا اعلان پرچے میں کیا جائے
محترم استاد جی اور بھائی جی سے گزارش ہے کہ ان آراء پر اپنے قیمتی تبصرے سے نوازیں

محفل کا ای۔میگزین
محترمی سید صاحب! آپ کے پاس پہلے کا تجربہ ہے، اس فقیر کے پاس صرف باتیں ہیں۔ کہے دیتا ہوں، شاید کچھ کام کی بات بھی نکل آئے۔
یہ میگزین دوسرے ای۔میگزینوں سے یوں مختلف ہو گا، کہ اُن میں اکثر کا صرف ایک موضوع ہوا کرتا ہے، زیادہ تر ادب۔ یہاں معاملہ بہت مختلف ہے۔ محفل میں ایک نہیں کئی شعبے بہ یک وقت کام کر رہے ہیں۔ وہ الگ بات کہ میرا تعلق زیادہ تر ادب بلکہ شاعری ہی سے رہا ہے۔ جو کچھ میں اس محفل کے بارے میں سمجھ سکا ہوں یہاں کے معروف شعبے ہیں:
۱۔ ادب: ( شاعری اور نثر، اصلاحِ سخن، زبان و بیان، عروض، غیر رسمی تنقید) وغیرہ۔
۲۔ ادبی شخصیات: (انفرادی صفحات، کتابیں، سوانح، آپ بیتیاں) وغیرہ۔
۳۔ انفرادی انٹرویو، اجتماعی انٹرویو، شخصیات
۴۔ کمپیوٹر اور انٹر نیٹ، اردو کے حوالے سے نئے سافٹ ویئر، فانٹ ڈیزائننگ، اور مزید جو میری پرواز سے پرے ہے)۔
۵۔ معلوماتِ عامہ: (جنگلی حیات، جہاز، تصاویر، منظر نامے، مختلف شہروں کی باتیں) وغیرہ۔
۶۔ سیاست: (اس کو آپ جانیں تو جانیں، اپنا یہ موضوع ہی نہیں)۔
۷۔ مذہب: (اس پر مجھے لبِ گفتار اس لئے بھی نہیں کہ گویم کافر وگر نگویم کافرتر)۔
۸۔ سائنس اور سائنسی معلومات
۹۔ پنجابی اور دیگر علاقائی زبانیں اور لہجے۔ زبان و ادب اور تراجم، لوک شاعری وغیرہ۔
۱۰۔ ڈکشنری، دائرۃ المعارف (یہاں کے دائرۃ المعارف پر میرے تحفظات بدستور)۔
۱۱۔ گپ شپ کے شعبے: (الف بے پے، الٹی گنگا، بیت بازیاں، لطائف اور محاکات) وغیرہ۔
۱۲۔ طنز و مزاح، انشائیے فکاہیے وغیرہ
۱۳، ۱۴۔ دیگر شعبے جن کے بارے میں مجھے کچھ معلوم نہیں یا اُن کا صحیح ادراک نہیں۔

یہ فیصلہ تو مجلسِ ناظمین کرے گی کہ ای۔میگزین میں آیا سارے شعبے شامل ہوں گے یا کچھ شعبوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ جو بھی ہو؛ میگزین بھی اس حوالے سے شعبوں میں تقسیم تو ہوگا۔ کس شعبے میں کتنی تفصیل میں جانا ہے، یہ بھی پالیسی معاملہ ہے، میں کچھ عرض نہیں کر سکتا۔ انچارچ صاحبان و صاحبات چونکہ عملاً بھگت رہے ہیں، سو اُن کی سفارشات یقیناً اہم تر ہیں۔ رہی بات ادب کی، اگر تخلیقات کا انتخاب شامل کرنا ہے تو پھر اس کو محفل کے ارکان تک محدود رکھنا صائب تر لگتا ہے۔ اور بھی بہت سے ای۔میگزین چل رہے ہیں، پورے گلوب ہر کون کہاں شائع ہوا یا ہو رہا ہے، اور کیا شائع ہو رہا ہے اس ’’رولے‘‘ میں نہ پڑیں تو اچھا ہے۔

میں دو شعبوں کے لئے خصوصی سفارش کروں گا:
(۱): رابطے(Library of Links) جس میں مختلف مفید سائٹس کے لنک درج ہوں، خاص طور پر ایسی سائٹس جہاں ادب، ادبِ عالیہ دستیاب ہے جیسے ’’گنجور‘‘، ’’علامہ اقبال سائبر لائبریری‘‘، ’’صریرِ خامہء وارث‘‘ ہیں۔ (۲) محفل کے نمایاں افراد کا مختصر اور جامع تعارف اور محفل میں ان کی ذمہ داریاں۔ ہر شمارے میں تازہ ترین اطلاعات بہم پہنچائی جا سکتی ہیں۔ کسی ایک شمارے میں urduweb.org کے بارے میں تفصیلات شامل کر دیجئے تو بہتر ہے۔

بہت آداب۔
 
محفل کا ای۔میگزین
محترمی سید صاحب! آپ کے پاس پہلے کا تجربہ ہے، اس فقیر کے پاس صرف باتیں ہیں۔ کہے دیتا ہوں، شاید کچھ کام کی بات بھی نکل آئے۔
یہ میگزین دوسرے ای۔میگزینوں سے یوں مختلف ہو گا، کہ اُن میں اکثر کا صرف ایک موضوع ہوا کرتا ہے، زیادہ تر ادب۔ یہاں معاملہ بہت مختلف ہے۔ محفل میں ایک نہیں کئی شعبے بہ یک وقت کام کر رہے ہیں۔ وہ الگ بات کہ میرا تعلق زیادہ تر ادب بلکہ شاعری ہی سے رہا ہے۔ جو کچھ میں اس محفل کے بارے میں سمجھ سکا ہوں یہاں کے معروف شعبے ہیں:
۱۔ ادب: ( شاعری اور نثر، اصلاحِ سخن، زبان و بیان، عروض، غیر رسمی تنقید) وغیرہ۔
۲۔ ادبی شخصیات: (انفرادی صفحات، کتابیں، سوانح، آپ بیتیاں) وغیرہ۔
۳۔ انفرادی انٹرویو، اجتماعی انٹرویو، شخصیات
۴۔ کمپیوٹر:(انٹر نیٹ، اردو کے حوالے سے نئے سافٹ ویئر، فانٹ ڈیزائننگ، اور مزید جو میری پرواز سے پرے ہے)۔
۵۔ معلوماتِ عامہ: (جنگلی حیات، جہاز، تصاویر، منظر نامے، مختلف شہروں کی باتیں) وغیرہ۔
۶۔ سیاست: (اس کو آپ جانیں تو جانیں، اپنا یہ موضوع ہی نہیں)۔
۷۔ مذہب: (اس پر مجھے لبِ گفتار اس لئے بھی نہیں کہ گویم کافر وگر نگویم کافرتر)۔
۸۔ سائنس اور سائنسی معلومات
۹۔ پنجابی اور دیگر علاقائی زبانیں اور لہجے۔ زبان و ادب اور تراجم، لوک شاعری وغیرہ۔
۱۰۔ ڈکشنری، دائرۃ المعارف (یہاں کے دائرۃ المعارف پر میرے تحفظات بدستور)۔
۱۱۔ گپ شپ کے شعبے: (الف بے پے، الٹی گنگا، بیت بازیاں، لطائف اور محاکات) وغیرہ۔
۱۲۔ طنز و مزاح، انشائیے فکاہیے وغیرہ
۱۳، ۱۴۔ دیگر شعبے جن کے بارے میں مجھے کچھ معلوم نہیں یا اُن کا صحیح ادراک نہیں۔

یہ فیصلہ تو مجلسِ ناظمین کرے گی کہ ای۔میگزین میں آیا سارے شعبے شامل ہوں گے یا کچھ شعبوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ جو بھی ہو؛ میگزین بھی اس حوالے سے شعبوں میں تقسیم تو ہوگا۔ کس شعبے میں کتنی تفصیل میں جانا ہے، یہ بھی پالیسی معاملہ ہے، میں کچھ عرض نہیں کر سکتا۔ انچارچ صاحبان و صاحبات چونکہ عملاً بھگت رہے ہیں، سو اُن کی سفارشات یقیناً اہم تر ہیں۔ رہی بات ادب کی، اگر تخلیقات کا انتخاب شامل کرنا ہے تو پھر اس کو محفل کے ارکان تک محدود رکھنا صائب تر لگتا ہے۔ اور بھی بہت سے ای۔میگزین چل رہے ہیں، پورے گلوب ہر کون کہاں شائع ہوا یا ہو رہا ہے، اور کیا شائع ہو رہا ہے اس ’’رولے‘‘ میں نہ پڑیں تو اچھا ہے۔

میں دو شعبوں کے لئے خصوصی سفارش کروں گا:
(۱): رابطے(Library of Links) جس میں مختلف مفید سائٹس کے لنک درج ہوں، خاص طور پر ایسی سائٹس جہاں ادب، ادبِ عالیہ دستیاب ہے جیسے ’’گنجور‘‘، ’’علامہ اقبال سائبر لائبریری‘‘، ’’صریرِ خامہء وارث‘‘ ہیں۔ (۲) محفل کے نمایاں افراد کا مختصر اور جامع تعارف اور محفل میں ان کی ذمہ داریاں۔ ہر شمارے میں تازہ ترین اطلاعات بہم پہنچائی جا سکتی ہیں۔ کسی ایک شمارے میں urduweb.org کے بارے میں تفصیلات شامل کر دیجئے تو بہتر ہے۔

بہت آداب۔
استاد جی اس پر صبح تفصیل سے بات ہو گی
اب تو میں سونے جا رہا ہوں :)
 
Top