ابتدائی چڑھائی کیبل کار کے ذریعے ہوتی ہے تو کیا واپسی بھی کیبل کار کے ذریعے ہی ہوتی ہے کیا؟ابتدائی چڑھائی کیبل کار سے طے کرنے کے بعد کچھ پیدل ٹریک کر کے جانا پڑتا ہے۔
![]()
کیبل کار کے علاوہ بھی واپسی کے مختلف طریقے ہیں۔ سب سے عام تو دیوارِ چین کے راستے ہائیک کر کے نیچے آنا ہی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور آپشن سلائیڈ نما رائیڈ لے کر آنا بھی شامل ہے۔ابتدائی چڑھائی کیبل کار کے ذریعے ہوتی ہے تو کیا واپسی بھی کیبل کار کے ذریعے ہی ہوتی ہے کیا؟
کل ایک ویڈیو دیکھنے کا اتفاق ہوا تو معلوم ہوا کے واپسی کے مختلف طریقے ہو سکتے ہیں. سوچا آپ سے پوچھوں آپ کیسے واپس آئے تھے.کیبل کار کے علاوہ بھی واپسی کے مختلف طریقے ہیں۔ سب سے عام تو دیوارِ چین کے راستے ہائیک کر کے نیچے آنا ہی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور آپشن سلائیڈ نما رائیڈ لے کر آنا بھی شامل ہے۔
ہم ایک بار ہائیک کر کے اترے اور ایک بار سلائیڈ کے ذریعے۔ تصویر ملی تو لگاتا ہوں۔
ایسے سنگترے یہاں بھی پائے جاتے ہیں۔ اکثر لنچ باکس کا لازمی جزو ہوتے ہیں۔پھر رات کو چائنیز سنگترے بھی کھانے کو ملے، جو شاید سنگتروں کی مائیکرو یا بونسائی بنوائی گئی تھی۔ اس بابت جنابہ مریم افتخار مزید روشنی ڈال پائیں گی کہ چینیوں نے ایسا کیوں کیا، کیسے کیا وغیرہ
![]()
یہ بھی یہاں ملتا مگر اب تک کھانے کی کوشش نہیں کہ معلوم نہیں کیسا ہو۔ آپ کی بات سے لگا کہ اچھا ہی کیا!😀ویسے ڈریگن فروٹ کافی پھیکا سا لگا، تاہم کھا ہی لیا کہ برادرم زیک اور دیگر کچھ احباب سے یہی سیکھا کہ کھانے پینے کے معاملے میں زیادہ xenophobic نہیں ہونا چاہئے۔ تاہم ابھی تک ایسا موقع نہیں آیا کہ فش یا ذبیحہ کے علاوہ کچھ کھانے کی مجبوری بنی ہو۔
![]()
بہت عمدہ تصاویر سے مزین سفرنامہ! مزے کی سیر اور وہ بھی مفت میں!! 😁اور یہ آ گئی فوربڈن سٹی کی تیان من سکوائر سائیڈ والی اینٹرنس۔
فوربڈن سٹی دراصل چینی شہنشاہوں کا شاہی محل تھا جو کہ پندرھویں صدی کے آغاز میں تعمیر کیا گیا۔ اس کے سائز کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس میں نو ہزار سے زائد کمرے ہیں، اور اس کی صرف سرسری سی سیر کے لئے کم از کم آدھا دن درکار ہوتا ہے۔
![]()
ایک آدھ بار کھا کر تو ٹرائے کر ہی لیں، ہو سکتا ہے کہ صرف مجھے ہی اچھا نہ لگا ہو۔یہ بھی یہاں ملتا مگر اب تک کھانے کی کوشش نہیں کہ معلوم نہیں کیسا ہو۔ آپ کی بات سے لگا کہ اچھا ہی کیا!😀
بہت شکریہ۔بہت عمدہ تصاویر سے مزین سفرنامہ! مزے کی سیر اور وہ بھی مفت میں!! 😁
شکریہ!
اتفاق سے کل ہی اپنے دو اسٹوٹنس جن کا تعلق بیجنگ اور شینگ ہائی سے ہے ، چین کی سیر پر گفتگو ہوئی کہ تفریح کے مقامات کون کون سے پہلے دیکھنے چاہیں۔ ۔ موضوع کمیونٹی اور تفریح تھا۔ دونوں کا مشترکہ جواب تھا آپ کے جیسا ہی تھا کہ کہ تفریحی منصوبہ آپ کی دلچسپی پر منحصر ہے کہ آپ تاریخی مقامات سے دلچسپی رکھتی ہیں یا ماڈرن لائف اسٹائل سے یا دیہہاتی طرز زندگی سے۔ کہ چین بہت بڑا ملک ہے۔ ایک ٹرپ میں دیکھنا ممکن نہیں!بہت شکریہ۔
سیر و تفریح کے لئے چین ایک شاندار ڈیسٹی نیشن ہو سکتا ہے اور یہاں کے کچھ ہی حصے کو دیکھنے، جاننے کے لئے بھی کافی لمبا ٹرپ درکار ہو گا۔
ٹھیک ہے۔ وال مارٹ پر اب کے نظر آئے تو ضرور ہی چکھیں گے!😄ایک آدھ بار کھا کر تو ٹرائے کر ہی لیں، ہو سکتا ہے کہ صرف مجھے ہی اچھا نہ لگا ہو۔
وال مارٹ پہ تو I don't like it کی آپشن بھی ہوتی ہے۔ٹھیک ہے۔ وال مارٹ پر اب کے نظر آئے تو ضرور ہی چکھیں گے!😄
یہ واقعی آپ کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ ہماری ایک دوست نے کاسکو سے ایک پراڈکٹ لی ۔ بعد میں معلوم ہوا اسرائیل میں تیار ہوئی ہے۔ ان دنوں فلسطین پر شدید بمباری ہو رہی تھی۔ اس نے یہ کہہ کر کھلی ہوئی پراڈکٹ واپس کر دی کہ اسے لیتے ہوئے معلوم نہ تھا کہ وہاں بنی ہے اور انہوں نے بلا چوں چرا واپس کر لی۔وال مارٹ پہ تو I don't like it کی آپشن بھی ہوتی ہے۔
😄
ان کا اور بہت سی دوسری بزنس آرگنائزیشنز کا بنیادی نکتہ ہی کسٹمر کو عزت دینا ہے۔یہ واقعی آپ کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ ہماری ایک دوست نے کاسکو سے ایک پراڈکٹ لی ۔ بعد میں معلوم ہوا اسرائیل میں تیار ہوئی ہے۔ ان دنوں فلسطین پر شدید بمباری ہو رہی تھی۔ اس نے یہ کہہ کر کھلی ہوئی پراڈکٹ واپس کر دی کہ اسے لیتے ہوئے معلوم نہ تھا کہ وہاں بنی ہے اور انہوں نے بلا چوں چرا واپس کر لی۔
مگر کم ہی ایسا ہوتا ہے کہ لوگ ناجائز فائدہ اٹھائیں۔