چلتے ہو تو چین کو چلیے

یاز

محفلین
دو سال قبل چین جانے کا اتفاق ہوا، ایک دفعہ شدید سردی میں اور دوسری مرتبہ گرمیوں میں (جن کو چین کے حساب سے شدید گرمی کہا جا سکتا ہے )۔ ان ٹرپس میں بیجنگ اورشنگھائی وغیرہ کی کچھ سیر کرنے کا بھی موقع ملا۔
چند تصاویر شاملِ حال ہیں۔
سب سے پہلی منزل تو گریٹ وال یعنی دیوارِ چین ہی تھی۔ فوگ، سموگ وغیرہ کے اثرات نمایاں ہیں۔
cc02.jpg
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
دو سال چین جانے کا اتفاق ہوا، ایک دفعہ شدید سردی میں اور دوسری مرتبہ گرمیوں میں (جن کو چین کے حساب سے شدید گرمی کہا جا سکتا ہے )۔ ان ٹرپس میں بیجنگ اورشنگھائی وغیرہ کی کچھ سیر کرنے کا بھی موقع ملا۔
چند تصاویر شاملِ حال ہیں۔
سب سے پہلی منزل تو گریٹ وال یعنی دیوارِ چین ہی تھی۔ فوگ، سموگ وغیرہ کے اثرات نمایاں ہیں۔
cc02.jpg
زبردست، Great Wall of China دیکھنا تو ہماری بھی خواہش ہے. آپ دیکھ آئے. زبردست!!
 

یاز

محفلین

یاز

محفلین
تین وجوہات ۔
ایک تو شدید سردی کا موسم ہے، دوسرا ابھی تک کووڈ کی پابندیاں،
اور تیسری یہ کہ بیجنگ سے دیوار چین کی سیر کے دو بڑے axis ہیں۔ ایک کافی سرسبز ہے (جس کی تصاویر آگے آئیں گی), جبکہ یہ دوسرا ایکسس ہے جو اتنا سرسبز بھی نہیں، اوپر سے سردیوں میں رہی سہی کسر بھی نکل گئی۔
 

یاز

محفلین
کوئی بھی پاکستانی بھائی بیجنگ آئیں اور یہاں نہ آئیں (یا ڈیلیوری نہ منگوائیں)، ایسا شاذ ہی ہوتا ہے۔ خان بابا اگرچہ زیادہ بڑا ریسٹورنٹ نہیں ہے، لیکن پاکستانیوں کے لئے بیجنگ میں اس کا وہی مقام ہے جو کاغان ویلی میں مون ریسٹورنٹ (آخر مل ہی گیا!) یا ہنزہ میں کیفے ڈی ہنزہ کا ہے۔
ویسے مزنگ میں بھی خان بابا نام کا مشہور ریسٹورنٹ موجود ہے، تاہم ہمیں علم نہیں کہ دونوں کا آپس میں کیا تعلق ہے۔
cc08.jpg
 

یاز

محفلین
پھر رات کو چائنیز سنگترے بھی کھانے کو ملے، جو شاید سنگتروں کی مائیکرو یا بونسائی بنوائی گئی تھی۔ اس بابت جنابہ مریم افتخار مزید روشنی ڈال پائیں گی کہ چینیوں نے ایسا کیوں کیا، کیسے کیا وغیرہ
cc09.jpg
 

یاز

محفلین
ویسے ڈریگن فروٹ کافی پھیکا سا لگا، تاہم کھا ہی لیا کہ برادرم زیک اور دیگر کچھ احباب سے یہی سیکھا کہ کھانے پینے کے معاملے میں زیادہ xenophobic نہیں ہونا چاہئے۔ تاہم ابھی تک ایسا موقع نہیں آیا کہ فش یا ذبیحہ کے علاوہ کچھ کھانے کی مجبوری بنی ہو۔
cc11.jpg
 

یاز

محفلین
اگلے دن شہرِ ممنوعہ یعنی فوربڈن سٹی کی سیر کو نکلے۔ سردیوں کے آغاز کی وجہ سے ہر طرف خزاں کے رنگ بکھرے پڑے تھے۔ دوسرے لفظوں میں بیجنگ شہر کے اندر autumn in hunza برپا تھی۔
بقول فراز
ہوا میں نشہ ہی نشہ فضا میں رنگ ہی رنگ
یہ کس نے پیرہن اپنا اچھال رکھا ہے
cc13.jpg
 
Top