تعارف چشم ما روشن و دل ما شاد

متلاشی

محفلین
السلام علیکم!
تمام یارانِ سخنوراں و دانشواراں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ برخوردارمکرمی و محترمی’’ محمد ذیشان نصر‘‘ اس فورم کی رونق کوفزوںتر کرنے کے لئے جلوہ افروز ہیں۔ یارانِ جہانِ اردو ویب شاید مجھ سے نا اآشنا ہیں مگر اس میں اُن کا بھی کوئی قصور نہیں۔ ہمیں ہی فرصت نہ ملی کہ اس سے پہلے یہاں قدم رنجہ فرماتے۔۔۔ خیر۔۔۔۔۔ ’’دیر آید درست آید‘‘ کے مصداق ، برخوردار محمد ذیشان نصر صاحب جو ’’متلاشی‘‘ کے نام سے معروف بہ اہلِ زباں ہیں۔۔کی طرف سے اردو ویب کی شاندار کارکردگی پراس کے منتظمین کو بہت بہت مبارک باد۔۔۔۔
بندہ ناتواں وعاجزاں ابھی دورِتعلیم سے گذر رہا ہے۔۔۔۔
بندہ کو اردو ادب سےجنون کی حد تک شغف ہے۔۔۔اور بندہ خود بھی کچھ نہ کچھ لکھنے کی سعیٔ ناکام و کامیاب کرچکا ہے۔ جو کہ اسی فورم پر جہانِ نثر کے ذیل میں بنام’’فغانِ مجنوں ‘‘ کے آپ ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔۔۔۔
اس کے علاوہ بندہ کو کمپیوٹر پروگرامنگ کا شوق بھی چرایا رہتا ہے اور اسی تگ و دو میں بندے نے غلطی سے دو چار فضول قسم کے سوفٹ وئیر بھی بنا چھوڑے ہیں۔۔۔۔۔مگر ابھی تک کسی سے شیئر نہیں کرسکا۔۔۔۔ جس کا بندے کو انتہائی قلق و ملال ہے ۔۔۔۔کیونکہ یہاں اٹیچمینٹ پوسٹ کرنے کے لئے بھی پہلے بہت پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔۔۔۔
امید ہے آپ مجھے تہِ دل سے ’’چشم ما روشن و دل ما شاد‘‘ کہیں گے۔۔۔۔
والسلام
بندہ عاصی
متلاشی
 
آپ کی فرمائش پر یہ رہا ہماری دل کی تلچھٹ سے نکلا "چشم ما روشن و دل ما شاد"۔ :)

ہم کہ نہ تو سخنور ٹھہرے اور نہ ہی دانشور پھر بھی فورم کی رونق میں ہوئی فزوں ترینی باعث بنی کہ آپ کی جلوہ افروزی سے مطلع ہونے کا شرف حاصل ہو گیا۔ پیشتر اس کے کہ ہم آپ کی قد آور شخصیت سے عدم تعارف پر شکوہ کناں ہوتے، آپ نے فرصت نچوڑ کر چار پنجوں سمیت قدم رنجہ فرما لیا اور یوں ہماری شکایت قبل از وجود دم توڑ گئی۔

امید ہے کہ آپ کی تحریروں اور اطلاقیوں یا بالفاظ دیگر آپ کی تخلیقات سے استفادہ کی سعادت ضرور ملتی رہے گی۔ منسلکات کے ساتھ کچھ قید و بند اس کی بے جا استعمال سے بچانے کے لئے ہیں۔ آپ چاہیں تو ڈراپ باکس یا کسی اور فائل ہوسٹنگ سروس پر اپنی فائلیں رکھ کر محفل میں متعارف کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ محفل میں ڈاؤنلوڈ کا سیکشن بھی ہے جہاں فائلوں کو اپلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ ہم آپ کو ہونے ہولی پریشانیوں کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

امید ہے کہ آپ محفل کا ماحول خوشگوار پائیں گے، دیگر محفلین کا تعاون آپ کو حاصل رہے گا۔ کسی بھی تکنیکی یا غیر تکنیکی مسئلہ کے حوالے سے ضروری سمجھیں تو ناظمین سے رابطہ فرمائیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ذیشان صاحب اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

اُمید ہے آپ کی تحریروں سے مستفیذ ہونے کا موقع ملتا رہے گا۔
 
دوست

محفلین
ست بسم اللہ اور جی آیاں نوں
کچی لسی جیسی گاڑھی اردو سے مستفید فرمانے کا شکریہ بڑے عرصے بعد اردو پڑھتے ہوئے سانس پھولا ہے۔
 
متلاشی

محفلین
آپ کی فرمائش پر یہ رہا ہماری دل کی تلچھٹ سے نکلا "چشم ما روشن و دل ما شاد"۔ :)

ہم کہ نہ تو سخنور ٹھہرے اور نہ ہی دانشور پھر بھی فورم کی رونق میں ہوئی فزوں ترینی باعث بنی کہ آپ کی جلوہ افروزی سے مطلع ہونے کا شرف حاصل ہو گیا۔ پیشتر اس کے کہ ہم آپ کی قد آور شخصیت سے عدم تعارف پر شکوہ کناں ہوتے، آپ نے فرصت نچوڑ کر چار پنجوں سمیت قدم رنجہ فرما لیا اور یوں ہماری شکایت قبل از وجود دم توڑ گئی۔

امید ہے کہ آپ کی تحریروں اور اطلاقیوں یا بالفاظ دیگر آپ کی تخلیقات سے استفادہ کی سعادت ضرور ملتی رہے گی۔ منسلکات کے ساتھ کچھ قید و بند اس کی بے جا استعمال سے بچانے کے لئے ہیں۔ آپ چاہیں تو ڈراپ باکس یا کسی اور فائل ہوسٹنگ سروس پر اپنی فائلیں رکھ کر محفل میں متعارف کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ محفل میں ڈاؤنلوڈ کا سیکشن بھی ہے جہاں فائلوں کو اپلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ ہم آپ کو ہونے ہولی پریشانیوں کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

امید ہے کہ آپ محفل کا ماحول خوشگوار پائیں گے، دیگر محفلین کا تعاون آپ کو حاصل رہے گا۔ کسی بھی تکنیکی یا غیر تکنیکی مسئلہ کے حوالے سے ضروری سمجھیں تو ناظمین سے رابطہ فرمائیں۔

عزیزمن جناب ابن سعید صاحب۔۔۔! آپ کی نوازشوں اور کرم فرمائیوں کا تہِ دل سے مشکور ہوں۔۔۔۔۔ یقین جانیے آپ کاجواب پڑھ کہ دل باغ باغ ہو گیا۔۔۔۔اور خوشی سے پیٹ میں لڈو پھوٹ پڑے۔۔۔۔۔امید ہے آپ آئندہ بھی اس خاکسار کو اپنی کی نظر عنایت سے چند ساعتیں بخشتے رہیں گے۔۔۔۔۔
شکریہ۔۔۔۔۔
آپ نے جن باتوں کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے ۔۔ میں اپنی سی سعی ضرور کروں گا تاکہ آپ جیسے مخلص و مہربان لوگوں کی رفاقت و معیت میں اپنے قدم آگے بڑھا سکوں۔۔۔۔۔ ایک بار پھر قلب صمیم کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ۔۔۔۔
والسلام
بندہ عاصی
متلاشی
 
متلاشی

محفلین
ست بسم اللہ اور جی آیاں نوں
کچی لسی جیسی گاڑھی اردو سے مستفید فرمانے کا شکریہ بڑے عرصے بعد اردو پڑھتے ہوئے سانس پھولا ہے۔

بھائی جان میرا مذاق تو نہ اُڑائیے۔۔۔۔۔! کچی لسی ، گاڑھی کہاں ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔؟
خیر آپ بھی شکریے کا ٹوکرا قبول فرمائیے۔۔۔۔۔!
 
الف عین

لائبریرین
میں پہلے بھی خوش آمدید کہہ چکا ہوں یہاں معلوم ہوا کہ آپ کو اردو محفل کی ہی تلاش تھی لیکن اب اب بھی متلاشی ہی رہئے کہ ستاروں سے آگے جہانوں کی بھی خبر لائیں۔
 
مقدس

لائبریرین
ویلکم جی
ایک اور اتنی مشکل اردو بولنے والے بھائی۔۔
آسان اردو میں بھی لکھا جا سکتا ہے ناں
سعود بھیا جب جاگیں گے تو آئی ول آسک ہم ٹو ٹرانسلیٹ فار می
 
شمشاد

لائبریرین
عزیزم عائشہ عزیز آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔!
آپ نے مجھے ’’لالہ‘‘ لکھا ہے پتہ نہیں اب آپ نے لالہ سے کیا مراد لیا ہے ۔۔۔۔ لالہ موسیٰ یا لالہ گل ۔۔۔۔؟

لالہ سے مراد لالہ ہی ہے اور یہ تو آپ بھی جانتے ہی ہوں گے کہ لالہ بڑے بھائی کو کہا جاتا ہے۔
 
متلاشی

محفلین
ویلکم جی
ایک اور اتنی مشکل اردو بولنے والے بھائی۔۔
آسان اردو میں بھی لکھا جا سکتا ہے ناں
سعود بھیا جب جاگیں گے تو آئی ول آسک ہم ٹو ٹرانسلیٹ فار می

ہونے کو تو کیا نہیں ہو سکتا۔۔۔۔۔ ! ٹرانسلیشن انگلش میں کروانی ہے یا سادہ اردو میں۔۔۔۔؟ آئی کین سرو آلسو ایز اے ٹرانسلیٹر فار یو۔۔۔۔۔!
 
السلام علیکم!
تمام یارانِ سخنوراں و دانشواراں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ برخوردارمکرمی و محترمی’’ محمد ذیشان نصر‘‘ اس فورم کی رونق کوفزوںتر کرنے کے لئے جلوہ افروز ہیں۔ یارانِ جہانِ اردو ویب شاید مجھ سے نا اآشنا ہیں مگر اس میں اُن کا بھی کوئی قصور نہیں۔ ہمیں ہی فرصت نہ ملی کہ اس سے پہلے یہاں قدم رنجہ فرماتے۔۔۔ خیر۔۔۔۔۔ ’’دیر آید درست آید‘‘ کے مصداق ، برخوردار محمد ذیشان نصر صاحب جو ’’متلاشی‘‘ کے نام سے معروف بہ اہلِ زباں ہیں۔۔کی طرف سے اردو ویب کی شاندار کارکردگی پراس کے منتظمین کو بہت بہت مبارک باد۔۔۔۔
بندہ ناتواں وعاجزاں ابھی دورِتعلیم سے گذر رہا ہے۔۔۔۔
بندہ کو اردو ادب سےجنون کی حد تک شغف ہے۔۔۔اور بندہ خود بھی کچھ نہ کچھ لکھنے کی سعیٔ ناکام و کامیاب کرچکا ہے۔ جو کہ اسی فورم پر جہانِ نثر کے ذیل میں بنام’’فغانِ مجنوں ‘‘ کے آپ ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔۔۔۔
اس کے علاوہ بندہ کو کمپیوٹر پروگرامنگ کا شوق بھی چرایا رہتا ہے اور اسی تگ و دو میں بندے نے غلطی سے دو چار فضول قسم کے سوفٹ وئیر بھی بنا چھوڑے ہیں۔۔۔۔۔مگر ابھی تک کسی سے شیئر نہیں کرسکا۔۔۔۔ جس کا بندے کو انتہائی قلق و ملال ہے ۔۔۔۔کیونکہ یہاں اٹیچمینٹ پوسٹ کرنے کے لئے بھی پہلے بہت پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔۔۔۔
امید ہے آپ مجھے تہِ دل سے ’’چشم ما روشن و دل ما شاد‘‘ کہیں گے۔۔۔۔
والسلام
بندہ عاصی
متلاشی

لیجئے اب کہ متلاشی بھی ہماری محفل میں قدم رنجہ تو ہمیں معلوم ہوا کہ حضرت محمد ذیشان نصر نامی یہ شخصیت جو کہ اردو کی محافل میں جلوہ پذیر ہوا کرتے ہیں اب یہاں پر بنام متلاشی کے نام سے مسجل ہو کر یہاں پندونصائح کے ٹوکرے بلند کرنے کے ارادے پال کر رکھے ہوئے ہیں
 
بھائی پند و نصائح کہاں۔۔۔۔؟ ہم تو عرض کریں گے۔۔۔۔۔۔۔ اب یہ نہ کہہ دیجئے کا کہ
ہم عرض کریں گے تو شکایت ہو گی۔۔۔۔۔
آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔
 
Top