میرا جی چاہے نہ مجھے گو دل تیرا، تو مجھ کو چاہ بڑھانے دے - میرا جی

کاشفی

محفلین
گیت
(میرا جی)
چاہے نہ مجھے گو دل تیرا، تو مجھ کو چاہ بڑھانے دے
اِک پاگل پریمی کو اپنی چاہت کے نغمے گانے دے
تو رانی پریم کہانی کی، چپ چاپ کہانی سنتی جا
یہ پریم کی بانی سنتی جا، پریمی کو گیت سُنانے دے
یہ چاہت میرا جذبہ ہے، میرے دل کا میٹھا نغمہ
ان باتوں سے کیا کام تجھے، ان باتوں کو کہہ جانے دے
تُو دور اکیلی بیٹھی ہے سُکھ سُندرتا کی دُنیا میں
میں دُور بہا جاتا ہوں پریم کی ندّی میں، بہہ جانے دے
گر بھُولے سے اس جذبے کا تو گیت جوابی گا بیٹھی
یہ جادو سب مٹ جائے گا، اس کو جوبن پر آنے دے
ہاں، جیت میں نشہ کوئی نہیں، نشہ ہے جیت سے دوری میں
یہ راہ رسیلی چلتا ہوں، اس راہ پہ چلتا جانے دے
 
Top