چاکلیٹ کا استعمال فالج سے بچاﺅ کے لئے نہایت مفید ہے

ماہا عطا

محفلین
ایڈنبرگ....اسکاٹ لینڈ کی ایک طبی تحقیق میں ماہرین نے یہ بات ثابت کی ہے کہ روزانہ چاکلیٹ کا استعمال فالج سے بچاﺅ کےلئے نہایت مفید ہے۔گلاسکو یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ صرف ایک چاکلیٹ کا استعمال بھی دماغ پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے جس سے فالج کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ماضی میں کی گئی بے شمار ریسرچز میں ماہرین نے بتایا ہے کہ مناسب مقدار میں چاکلیٹ کا استعمال فائدہ مند ہے لیکن یہ بات حالیہ ہونے والی تحقیق میں سامنے آئی ہے کہ چاکلیٹ انسانی جسم میں خون کی رگوں میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار کو نارمل کرتے ہوئے خون کی روانی بہتر بناتی ہے۔محقق ڈاکٹر میتھیو نے واضح کیا ہے کہ چاکلیٹ ناصرف خون کی رگوں میں موجود سختی کو ختم کرتی ہے بلکہ دماغ تک جانے والی شریانوں میں خون کی روانی کو تیزکرتی ہے جس سے دماغ کے خلیات پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اورفالج کا خطرہ انتہائی کم ہو جاتا ہے۔
 
عینی شاہ

محفلین
وہ شوگر کا ٹیسٹ ہوگا نا۔
نہیں ہارٹ کا ٹیسٹ تھا اسکا نام نہیں مجھے یاد آرہا ۔۔ اور اس ٹسٹ میں پورا دن لگا تھا ۔۔جسمیں ہم نے امی جان کو وقفے وقفے سے صرف چاکلیٹ کھلائی تھی۔انجیو گرافی کے بعد کا ٹیسٹ تھا
 
نسخ میں پڑھنا مشکل تھا اس لیے نستعلیق میں پوسٹ کر رہا ہوں

ایڈنبرگ....اسکاٹ لینڈ کی ایک طبی تحقیق میں ماہرین نے یہ بات ثابت کی ہے کہ روزانہ چاکلیٹ کا استعمال فالج سے بچاﺅ کےلئے نہایت مفید ہے۔گلاسکو یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ صرف ایک چاکلیٹ کا استعمال بھی دماغ پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے جس سے فالج کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ماضی میں کی گئی بے شمار ریسرچز میں ماہرین نے بتایا ہے کہ مناسب مقدار میں چاکلیٹ کا استعمال فائدہ مند ہے لیکن یہ بات حالیہ ہونے والی تحقیق میں سامنے آئی ہے کہ چاکلیٹ انسانی جسم میں خون کی رگوں میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار کو نارمل کرتے ہوئے خون کی روانی بہتر بناتی ہے۔محقق ڈاکٹر میتھیو نے واضح کیا ہے کہ چاکلیٹ ناصرف خون کی رگوں میں موجود سختی کو ختم کرتی ہے بلکہ دماغ تک جانے والی شریانوں میں خون کی روانی کو تیزکرتی ہے جس سے دماغ کے خلیات پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اورفالج کا خطرہ انتہائی کم ہو جاتا ہے۔
 
ماہا عطا

محفلین
ظاہری بات ہے چاکلیٹ زیادہ کھانے سے موٹاپے میں اور اضافہ ہوگا۔ پہلے چاکلیٹ کھاتے ہوئے گلٹ محسوس ہوتا تھا اب وہ بھی جاتا رہے گا :)

بھائی زیادہ چاکلیٹ کہنے کا نہیں کہا۔۔۔ایک مناسب مقدار۔۔۔میری خالہ جانی کو بھی ڈاکڑ نے چاکلیٹ کہنے اور کافی پینے کا مشورہ دیا تھا۔۔۔۔:)اور چاکلیٹ کھانے سے موتاپا سب کو نہیں ہوتا۔۔۔۔:battingeyelashes:
 
سید ذیشان

محفلین
نہیں ہارٹ کا ٹیسٹ تھا اسکا نام نہیں مجھے یاد آرہا ۔۔ اور اس ٹسٹ میں پورا دن لگا تھا ۔۔جسمیں ہم نے امی جان کو وقفے وقفے سے صرف چاکلیٹ کھلائی تھی۔انجیو گرافی کے بعد کا ٹیسٹ تھا

ویسے چاکلیٹ دل کے لئے بھی اچھا ہے :)
 
سید ذیشان

محفلین
بھائی زیادہ چاکلیٹ کہنے کا نہیں کہا۔۔۔ ایک مناسب مقدار۔۔۔ میری خالہ جانی کو بھی ڈاکڑ نے چاکلیٹ کہنے اور کافی پینے کا مشورہ دیا تھا۔۔۔ ۔:)اور چاکلیٹ کھانے سے موتاپا سب کو نہیں ہوتا۔۔۔ ۔:battingeyelashes:

خیر مجھ سے تو کم مقدار میں نہیں کھایا جاتا۔ اتنا مزے کا جو ہوتا ہے۔ :sneaky:
 
Top